اوٹکور میں لائنس کلب کا قیام

اوٹکور ۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں بس ریڈی صدر لائنس کلب کی زیر صدارت اجلاس عمل میں آیا ۔ اوٹکور منڈل لائنس کلب کے پہلی مرتبہ مستقر پر قیام کے موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی ضلع گورنر لائنس کلب مسٹر ایم پریم کمار ‘ ایم ایل سی مکتھل رام موہن ریڈی ‘ کشن ریڈی ‘ سدرشن ریڈی زون چیرپرسن اور سرینواس کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاک

ٹھیلہ فروشوں اور چھوٹے تاجرین کو مستقل جگہ کی فراہمی

شاہ آباد۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھوٹے تاجروں اور ٹھیلہ فروشوں کیلئے مستقل تجارتی جگہ فراہم کرنے کا سٹی کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے اور 3کروڑ روپیوں کی لاگت سے ٹیلر قائم کیا جائے گا ۔مذکورہ فنڈس ایچ کے آر ڈی بی نے جاری کیا ہے ۔ شہر میں 7وینڈر زونس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جو درگاہ پاکیزہ وائن شاپ کے ایم ایف ڈائری کے روبرو انکل پٹر

خواتین کو پردہ کی پابندی کرنے کی تلقین

ظہیرآباد۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خالق کائنات نے انسانوں کی تربیت کیلئے عورت کو پیدا کیا ہے اور وہ جب امید سے ہوتی ہے ‘ تب ہی سے اس کی تعلیم و تربیت کا بالراست آغاز ہوجاتا ہے ۔ بچہ جب مادررحم میں ہوتا ہے تب ماں کی بہتر سوچ کا اثر اس کی نشوونما ہونے الی اولاد پر ہوتا ہے اور اگر ولادت کے بعد ماں ‘ اللہ کے ذکر کے ساتھ اپنے لخت جگر کو دو

شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کی اپیل

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر تحصیل آفس مںی تحصیلدار چندر شیکھر ورما نے نمائندہ’’ سیاست‘‘ کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے شادی مبارک اسکیم اور کلیان لکشمی اسکیم سے عوامی شعور بیداری پروگرام ہر طبقہ کے ذمہ داران کی اولین ذمہ داری ہے ‘ چونکہ مستقر کوبیر منڈل اور اطراف و اکناف مواضعات م

گاڑیوں کی تنقیح

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی بابو نے سیاست رپورٹر کو بتایا کہ کوبیر مستقر ویویک چوراستہ پر سب انسپکٹر رمیش پولیس جوانوں کے ہمراہ گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے گاڑی راں افراد سے کاغذات طلب کئے ‘لائسنس نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری کاغذات رکھا ک

آبدارخانہ کا افتتاح

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے بس اسٹانڈ کے روبرو مقامی ذمہ داروں کی جانب سے آبدار خانہ کا قیام عمل میں لایا گیا چونکہ موسم گرما میں تیز دھوھ کی وجہ عوام پینے کے پانی کیلئے شدید گرمی کی حالات کے سبب پیاس بچجھانے بے چین رہتی ہے اور ہوٹلوں کا رُخ کرتی ہے اور روپیوں کا بیجا خرچ ہوتا ہے ۔ بعد ازاں عوام دور د

امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد

تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ ماہ 7/4سے مقامی بھدریشور مندر کا سالانہ جائزہ تقریب شروع ہوگی ۔ دفتر تحصیل میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ شریمی اے ورشنی سب کلکٹر وقارآباد نے صدارت کی ۔ اجلاس میں گووند راؤ تحصیلدار تانڈور ‘ شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور اور دوسروں نے شرکت کی ۔ ٹمپل کمیٹی کے عہدیداروں نے جائزہ ک

درجہ چہارم ملازمین کا دھرنا

تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ تانڈور کے درجہ چہارم کے صفائی عملہ ملازمین نے کل دفتر بلدیہ پر دھرنا منظم کیا ۔ ان کا الزام ہے کہ Contractorsنے ان کی تنخواہ میں سے منہا کردہ رقم ان کے پی ایف اکاؤنٹ میں ابھی تک جمع نہیں کئے ۔ فی مزدور ماہانہ 900روپئے پی ایف کے طو رپر رقم کاٹی جاتی ہے ‘ اس طرح گذشتہ سال اپریل کے بعد سے جملہ 70لاکھ روپئ

تین کروڑ سے زائد جائیداد ٹیکس وصول

تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ تانڈور کے عہدیداروں نے 31مارچ تک جملہ 3کروڑ71لاکھ روپئے بلدی محاصل کے طور پر وصول کرلئے جبکہ مالی سال 2014-15ء کیلئے 4کروڑ 68 لاکھ روپئے وصولی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ اس طرح 96فیصد آمدنی ہوئی ۔ اس میں جائیداد ٹیکس کے علاوہ آبرسانی بل بھی شامل ہے ۔ اس کا انکشاف شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ

کلیان لکشمی و دیگر پروگراموں پر موثر عمل آوری

کریم نگر ۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں محتلف عوامی ترقیاتی پروگرام پر عمل آوری جاری ہے جبکہ ضلع میں کلیان لکشمی اسکیم کے تحت پانچ ہزار 250 کروڑ کی رقم کی تقسیم کا منصوبہ ہے اور اس طرح اب تک 1400افراد کو تقریباً 5.13 کروڑ روپئے تقسیم ہوچکے ہیں ۔ ضلع میں 271ایکڑ اراضی تقسیم ہوئی ہے اور مزید 500ایکڑ اراضی کی تقسیم کا منصوبہ ہے جب

شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری میں عادل آباد سرفہرست

عادل آباد 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اسکیم کی عمل آوری میں ضلع عادل آباد ریاست تلنگانہ میں سرفہرست شمار کئے جانے پر ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر مسٹر وی وی شاستری نے ضلعی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اسکیم کی جنگی پیمانہ پر عمل آوری میں متعلقہ محکمہ کے تمام افراد کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ موصوف اپنے اجلاس م

پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

چپہ ڈنڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھوٹے مواضعات اور دیہاتوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہاں منگل کو چپہ ڈنڈی میں منعقدہ گرام سندرشنا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے جوائنٹ کلکٹر پوسوی باسو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ جہاں کہیں پینے کے پانی کا مسئلہ ہو اس کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ ان مقامات کی نشا

تالابوں کی مٹی استعمال کرنے کسانوں کو مشورہ

پٹلم 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جکل کے رکن اسمبلیمسٹر ہنمنت شنڈے مدنور منڈل پٹلم منڈل کے بنڈاپلی، رام پورہ، دھرمارم کے تالابوں پر مشن کاکتیہ کے تحت دورہ کرتے ہوئے مقامی قائدین و کسانوں سے تبادلہ خیال کیا۔ حلقہ جکل کے جتنے بھی تالاب ہیں ان کا دورہ کرتے ہوئے واقفیت حاصل کرنا میرا کام ہے۔ تالابوں کی کارآمد مٹی، فصلوں کو فائدہ پہ

یلاریڈی کے 18 گرام پنچایتوں میں 4 کروڑ سے زائد برقی بقایا

یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایتوں میں برقی بقایا جات ادا کرنے یلاریڈی محکمہ برقی ٹرانسکو اے ای مسٹر درگا پرساد نے مشورہ دیا۔ منڈل یلاریڈی منڈل پریشد آفس میں منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر کی صدارت میں مختلف مواضعات کے سرپنچوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اے ای مسٹر درگا پرساد نے کہاکہ منڈل کے 18 گرام پنچایتو

ماہانہ لوک عدالت کا اہتمام

شاہ آباد 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے ضلع کورٹ اور تعلقہ کورٹ کامپلکس میں 11 اپریل تک ماہانہ لوک عدالت پروگرام منعقد ہوگا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے رکن سکریٹری اے وجئے این نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ مذکورہ اجلاس میں مزدوروں کے معاملات، فیملی معاملات کو باہمی گفت و شنید کے ذریعہ حل کئ

اساتذہ کی لاپرواہی پر زیڈ پی ٹی سی کی برہمی

یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں اپر پرائمری اسکول میں اساتذہ پابند وقت نہیں ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ اساتذہ لاپرواہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس سے عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ ان دنوں ہی زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا اچانک اسکولوں کی تنقیح کرنے پر ایک مدرس خدمات سے غیر حاضر رہے۔ کوئی اطلاع کے بناء ہی خدما

کتھلاپور میں مکئی کی خریدی کے مرکز کا افتتاح

کتھلاپور 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل میں مارکفیڈ کے زیراہتمام قائم کردہ جوار اور مکئی کی خریدی کے مرکز کا افتتاح انجام دیا گیا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں مسٹر ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے ہر گاؤں میں پینے کا پانی فراہم کرنا ٹی آر ایس حکومت کا اولین مقصد ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بدلے ہوئے موسمی

فلائنگ اسکواڈ کا بھینسہ کے امتحانی مراکز کا دورہ

بھینسہ 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اے دیانند کی تفصیلات کے بمنوجب دسویں جماعت کے سالانہ امتحان مضمون ریاضی پرچہ دوم کے موقع پر عادل آباد ضلعی فلائنگ اسکواڈ مسٹر پرالھاد نے بھینسہ شہر کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں موجود طلباء کی تنقیح کی۔ شیوانی ہائی اسکول امتحانی مرکز پر تنقیح ک