تمام محروم افراد کو راشن کارڈز کی اجرائی کا تیقن

ظہیرآباد۔10اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد منڈل پرجاپریشد کی جنرل باڈی کے آج منعقدہ اجلاس میں مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت تالابوں سے نکالی گئی مٹی کی فروختگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرسی صدارت کو یاد دلایا گیا کہ تالابوں سے نکالی گئی مٹی حکومت کی رہنمایانہ ہدایت کے مطابق صرف کھیتوں کی زرخیزی میں اضافہ کیلئے استعمال کی جاسکتی ہ

امان خان : حیدرآباد سے ٹینس میں اُبھرتا نام، حوصلہ افزائی ضروری

آج کے سخت مسابقتی دور میں اگر نئی نسل کے ہونہار، باصلاحیت اور پُرجوش لڑکوں کو 13 سال سے 19 سال تک کی عمر میں فیملی ، سوسائٹی ، خانگی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے مناسب پذیرائی، ضروری حوصلہ افزائی اور درکار تعاون و مدد حاصل ہوجائے تو انھیں مستقبل کے درخشاں ستارے اور قابل فخر سپوت بننے سے کوئی نہیں روک سکتاہے۔ اور اگر اچھے ٹیلنٹ کو فیم

آر سی بی اور کے کے آر کے مابین آج سنسنی خیز مقابلہ متوقع

کولکتہ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کرکٹ کے ایک میچ میں دفاعی چمپیئنس کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا مقابلہ آج رائیل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) سے ہوگا۔ آر سی بی اگرچہ بینک کے معاملہ میں بہترین کرکٹ اسٹارس کی حامل ہے، اس کے باوجود کل کے مقابلہ میں وہ دفاعی چمپیئن کے مقابلہ میں زبردست دباؤ کا سامنا کرے گی۔ 2014ء کے سیزن میں 14 میچ

اسپاٹ فکسنگ کیلئے راجستھان رائلز کے کھلاڑی سے رابطہ

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں رشوت ستانی کی لعنت نے پھر ایک مرتبہ اپنا بدنما سر اٹھا لیا جب راجستھان رائلز کے ایک کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کے لئے گذشتہ ماہ کسی نے رابطہ کیا تھا۔ اس انکشاف سے یہ واضح ہوگیا کہ تنازعہ سے دوچار ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں اسپاٹ فکسنگ کی کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری ان

اذلان شاہ کپ، ہندوستان کو آج آسٹریلیا سے سخت مقابلہ

ایپوہ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء میں جاری 24 ویں اذلان شاہ کپ کے ایک مقابلہ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو اگرچہ اپنی کارکردگی میں قدرے بہتری پر فخر ضرور ہے لیکن عالمی چمپیئن (آسٹریلیا) کے خلاف کامیابی حاصل کرنا آسان بھی نہیں ہوگا۔ اذلان شاہ کپ، ہندوستانی ٹیم کے نئے کوچ وان ایس کی اس عہدہ

کرکٹ کی آواز خاموش ہوگئی ،رچئی بینو کا انتقال

سڈنی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رچی بینو کا بعمر 84 سال آج حالت نیند میں انتقال ہوگیا۔ وہ جو کامنٹری میں منفرد انداز کے سبب کرکٹ کی آواز، تصور کئے جاتے تھے۔ بیناؤڈ جلد کے کینسر سے متاثر تھے اور 2013ء میں ایک بڑے حادثہ میں بچ گئے تھے۔ جمعرات کو رات دیر گئے ان کا نیند کا حالت میں انتقال ہوا۔ وہ 2000 رن بنانے اور 2

زمبابوے کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر لاہور میں 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہو سکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے، جس کے دوران پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل