ٹی آر ایس کی بدعنوانیوں کو افشاء کرنے کا انتباہ

یلاریڈی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس سینئر قائد سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر پر ریاستی وزیراعلی کی زبان درازی کرنا ٹھیک نہیں ۔ مسٹر نلامڈگو سریندر کانگریس حلقہ انچارج نے منڈل لنگم پیٹ میں اخباری نمائندوں کے اجلاس سے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کی خاطر مسٹر محمد علی شبیر کی کوششوں کی بات ہے ۔ ایم ایل سی مسٹر

ضلع کلکٹر کے ہاتھوں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا افتتاح

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لڑکیوں کے سنہری مستقبل کیلئے معاون سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے اظہار کیا ۔ پیر کی صبح ضلع ہیڈپوسٹ آفس میں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا کلکٹر نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ’’ لڑکیوں کا تحفظ لڑکیوں کی تعلیم ‘‘ ( بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ ) نعرہ کے ساتھ مرکزی حکومت

تمام اہل افراد کو وظائف کی منظوری

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں تمام اہلیت رکھنے والوں کو وظیفہ جات کی منظوری کی جائیں گی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر النتہ کنٹہ منڈل سومارایو پیٹ سے متیم ریڈی نے کہا کہ میں 72 سال کا ہوں گزشتہ میں وظیفہ ملتا تھا

خانگی مدارس میں 25 فیصد غریب طلبہ کے مفت داخلوں کیلئے مرکز کا دباؤ

نظام آباد:17؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے قانون حق تعلیمات کے تحت خانگی مدارس میں 25 فیصد طلباء کو مفت داخلہ کے مرکزی حکومت کے فیصلہ سے سرکاری مدارس کا مستقبل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ غریب طلباء کو مفت میں خانگی مدارس میں تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے قانون حق تعلیمات 2010 سیکشن 12(C) کے مطابق خانگی مدارس میں 25 فیصد

ریت کی نکاسی کیلئے منظوری

منچریال ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعمیری کاموں کے علاوہ سرکاری اسکیمیں و ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت نے رالہ واگو سے ریتی کی نکاسی کیلئے منظوری دے دی ہے ۔ یہ بات رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راو نے بتائی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ گوداوری ندی سے ریتی نکاسی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ضرورتمند تحصیلدار آفس میں درخواست پیش کرتے ہوئ

مولانا عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

نارائن کھیڑ ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد عبدالعزیزکا سانحہ ارتحال قوم و ملت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مولانا ملی و سماجی خدمات کییلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا مولانا تحریک اسلامی کیلئے گوناگوں خدمات انجام دیں مرحوم ایک بہت بڑے مدبر اور پائے کے عالم دین اور زبردست مقرر تھے اور نائب صدر جماعت اسلامی ہند اور حلقہ کے امیر

شادنگر میں اے آئی سی سی سکریٹری کا خیرمقدم

شادنگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری آر سی کونتیہ ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بھٹی وکراما کا شادنگر حلقہ کے کانگریس پارٹی قائدین نے شادنگر حلقہ کے تماپور کے پاس خیرمقدم کیا ۔ سابقہ ایم ایل اے شادنگر چولہ پلی پرتاب ریڈی ، شیام سندر ریڈی ، محمد علی خان بابر ، ڈی سرینواس یادو ، کنویر ایم پی پی شواشنکر

شادی

پٹلم ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیرسرپرستی جناب سید عبدالغنی و اہلیہ ( خطیب و قاضی ) پٹلم کے چھوٹے بھائی جناب سید عبدالحفیظ کی دختر کی شادی جناب محمد مصباح الدین ساکن حیدرآباد کے فرزند محمد معزالدین کے ساتھ بعد عشاء جامع مسجد پٹلم کے احاطہ مدرسہ میں بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی عقد کے فرائض جناب سید عبدالغنی ( خطیب و قاضی ) نے ا

ٹی آر ایس کا آئندہ ماہ شہر میں توسیعی اجلاس

حیدرآباد۔16مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا توسیعی اجلاس 24اپریل کو ایل بی اسٹیڈیم فتح میدان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ آج یہاں منعقدہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی مقننہ پارٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کا اختتام عمل میں آنے کے بعد اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے

اے پی قانون ساز کونسل کیلئے تلگودیشم امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد۔16مارچ ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں تلگودیشم نے 27مارچ کو ہونے والے قانون ساز کونسل انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی حیثیت سے وی وی وی چودھری ‘ جی تھپے سوامی اور جی سندھیا رانی کو نامزد کیا ہے ۔ ارکان اسمبلی کی طرف سے منتخب کئے جانے والے ارکان کونسل کی یہ تین نشستیں 29مارچ کو مخلوعہ ہوں گی۔

بہادرپورہ میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں آج صبح ایک شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 41 سالہ سید نثار حسین عرف اسد ساکن حسن نگر کو دنامہ جھونپڑی علاقہ کے قریب نا معلوم افراد نے تلواروں سے حملہ کر کے قتل کردیا ۔ اس حملہ میں نثار حسین برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل