رحیم لیگ فٹبال : ایس بی ایچ اور حیدرآباد اسپورٹنگ کی جیت

حیدرآباد ، 19 مارچ (ای میل ) رحیم لیگ فٹبال کے مقابلوں میں آج اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد (ایس بی ایچ) نے بی ڈی ایل کو 3-0 سے شکست دے دی۔ جمخانہ گراؤنڈز پر منعقدہ میچ میں محمد خضر، علی خان اور شہاب الدین نے گول اسکور کئے۔ جی پی پالگنا آنرری سکریٹری ٹی ایس اے کی اطلاع کے بموجب دن کے دیگر مقابلہ میں حیدرآباد اسپورٹنگ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس ب

تقلیدانسان کی فطرت میں داخل ہے

چونکہ تقلید کا ذکر آگیاہے ، اس لئے مختصر سی بحث اُس کی بھی بیان کرنا مناسب ہے ۔ اگر تفصیلی مبسوط بحث دیکھنا منظور ہو تو اور رسالوں میں ملاحظہ فرما ویں جو کثرت سے چھپ چکے ہیں۔
تقلید کے معنی یہ ہیں کہ کسی شخص کو معتبر سمجھ کر اُس کے قول و فعل کی پیروی بغیر طلب دلیل کی جائے ۔

بانی جامعہ اور تصوف

مولانا قاضی سید لطیف علی قادری، ملتانی
نفوس کی پاکی اخلاق کی صفائی اور ظاہر و باطن کو یکسا نیت کے نور سے آراستہ کرنے کا نام تصوف ہے ، اور تصوف کا مقصد اصلی ابدی سعادت کا حصول ہے تصوف کی اصل وہ حدیث ہے جو حدیث جبرئیل سے مشہور ہے جس میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اُعبدکانک تراہ فان لم یکن تراہ فانہ یراک۔

عملِ صالح کی اہمیت و افادیت

ایمان کی حفاظت کا ایک طریقہ یہ ہے کہ فکری اور لسانی جھوٹ سے بچا جائے، کیونکہ جھوٹ ایمان کا چور ہے۔ بزرگوں نے یہاں ’’چور‘‘ کا لفظ جو استعمال کیا ہے، وہ بڑا معنی خیز ہے۔ چوری اسی طرح تو ہوتی ہے کہ صاحب مال جب غافل ہوتا ہے، چور مال لے اُڑتا ہے۔ صاحب مال کو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ مال چوری ہو گیا۔ جھوٹ بھی ایمان کو اسی طرح چراتا ہے کہ غفلت

رضی اللہ عنہ کا استعمال

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رضی اللہ عنہ صحابہ کیلئے بولا جاتا ہے کیا یہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں ‘ ائمہ و مجتہدین کیلئے بھی کہا جاسکتا ہے یا نہیں ۔

چھوٹی چھوٹی نیکیاں

مریم النساء
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ’’جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا‘‘۔ (سورۂ زلزال)

یرقان کا آسان و مجرب علاج

جناب محمد رضی الدین معظم
٭ یرقان ہوتے ہی سورۂ بینہ (لم یکن الذین) لکھ کر گلے میں ڈالیں، بہت جلد فائدہ ہوگا۔ یہی سورہ بار بار پڑھ کر مریض پر دَم کریں اور پینے کی چیزوں پر دَم کرکے پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ مرض جاتا رہے گا۔
٭ سورۂ طٰہٰ کی ابتدائی آٹھ آیات سات بار پڑھ کر سات روز تک صبح و شام دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

فضائلِ روزِ جمعہ

مرسلہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’روز جمعہ سے زیادہ بندگی اور عبادت والے دن میں نہ سورج طلوع ہوا نہ غروب ہوا (یعنی روز جمعہ عبادت و بندگی کے لئے ہر دن سے افضل و برتر ہے)‘‘۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک یوم جمعہ، یوم فطر سے بھی زیادہ افضل ہے‘‘۔

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

محمد قیام الدین انصاری کوثر

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے ’’سیف اللہ‘‘ (اللہ کی تلوار) کا خطاب مرحمت ہوا۔ آپ کی تلوار میں اتنی کاٹ تھی کہ جس پر پڑتی، وہیں ڈھیر ہو جاتا۔ تاریخ عالم آپ کے پائے کا ایک بھی جرنیل پیش کرنے سے قاصر ہے۔

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کس قسم کا اسلام اچھا ہے فرمایا کھانا کھلاؤ اور جسے جانتے ہو یا نہیں اسے سلام کرو (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
(بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والدین، اولاد اور دنیا بھر کے لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔
(بخاری شریف)

مصباح سیمی فائنل میں ہندوستان سے مقابلے کیلئے تیار

ایڈیلیڈ ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کپتان مصباح الحق نے پُر عزم ہوکر کہا ہے کہ ایک بار پھر ہندوستان کا سامنا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ اس بات کوغلط ثابت کرنے کا ایک اور موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو ہم شکست نہیں دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے مدمقابل ہو گا جہاں فتح کی

اجمل کا ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کا امکان

ایڈیلیڈ ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جادوگر آف اسپنر سعید اجمل کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں کھیلنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ قومی کرکٹ کے کوارٹر فائنل جیتنے پر زخمی محمد عرفان کی جگہ سعید اجمل کو بھیجا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ طویل قامت لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عرفان کولہے کی انج