عراق میں اجتماعی قبور سے درجنوں نعشیں برآمد

بغداد۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق کے شہر تکریت کے قریب ایک اجتماعی قبر سے درجنوں نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ ( داعش) نے جو نسل کشی کی مہم شروع کی ہے اس کی وجہ سے عراق میں نعشوں کا انبار لگ رہا ہے ۔ داعش نے ملک بھر میں اپنی اندھادھند کارروائیوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کئے

شمالی کیرولینا کے مسلم خاندان کے مکان پر فائرنگ

شمالی کیرولینا ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی مسلمان کے مکان پر منگل کے روز فائرنگ کی گئی جس میں ایک خاتون زخمی ہوئی جس کے بعد وہاں موجود خاندان کے دیگر افراد شدید طورپر خوفزدہ ہوگئے کیونکہ اس واقعہ نے انھیں یہ سوچنے پر مجبورکردیا ہے کہ کیا وہ اپنے مکان میں بھی محفوظ ہیں یا نہیں؟

روس پر عائد پابندیاں نرم نہیں ہوںگی: امریکہ

واشنگٹن۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ پابندیوں سے روس پر دباؤ کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ رات ان دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرین تنازعے پر تفصیلی بات چیت کی۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ جب تک روس منسک معاہدے پر مکمل طور پر عملد

خاتون حملہ آور نے حاملہ خاتون کو چاقو گھونپ دیا

واشنگٹن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خواتین بھی ایک دوسرے کے تئیں کتنا بغض اور کتنی نفرت رکھتی ہیں اس کا اندازہ کل رونا ہوئے ایک واقعہ سے کیا جاسکتا ہے جہاں ایک خاتون نے ایک دیگر حاملہ خاتون کو چاقو گھونپ دیا اور انتہائی سفاکانہ انداز میں اُس کے پیٹ میں پلنے والے نامکمل بچہ کو کھینچ کر باہر نکال لیا۔ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا اُس و

امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی جاپان آمد

ٹوکیو ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول مشیل اوباما جاپان کے اپنے پہلے دورہ پر آج یہاں پہنچیں جہاں وہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے متعلق مہم کا ایک حصہ ہوں گی ۔ زردرنگ کے لباس میں خاتون اول سرکاری طیارہ کے ذریعہ یہاں پہنچیں جہاں اُن کے شوہر و صدر امریکہ براک اوباما اُن کے ہمراہ نہیں ہیں۔ مشیل اوباما کا یہ دورہ پانچ روزہ ہے جس می

اسرائیلی وزیر اعظم کو یورپی یونین کی مبارکباد

لندن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے انتخابی کامیابی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش کی جانا چاہیے۔ موگیرینی نے نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات اور عرب

امریکی ڈرون حملے میں صومالی انتہا پسند ہلاک

واشنگٹن۔19مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں گذشتہ ہفتہ امریکی ڈرون حملے میں الشباب کے ایک سینئر رکن ہلاک ہوئے ۔ جو 2013ء کے حملے میں ملوث تھے ۔ نیروبی کے مال پر کئے گئے حملہ میں اس تنظیم کے ارکان ملوث ہیں ۔ امریکی ڈرون نے 12مارچ کو ایک موٹر گاڑی پر بم برسائے جس میں عدنان غرر سفر کررہے تھے جو اس تنظیم کے سرگرم رکن ہیں ۔

عدن میں جھڑپیں ،پانچ افراد ہلاک، پروازیں معطل

عدن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر عدن میں متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے نزدیک لڑائی کے بعد تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ ’العربیہ‘کے مطابق عدن میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار سکیورٹی فورسز اور موجودہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے

تیونس میوزیم حملے میں تین جاپانی شہری بھی ہلاک

ٹوکیو ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان شینزوابے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ تیونیشا کے میوزیم میں جب حملے ہوئے اور حملہ آوروں نے فائرنگ کی اُس میں جاپان کے بھی تین شہری ہلاک ہوئے ۔ شینزو ابے نے کہا کہ قبل ازیں حکومت کی جانب سے پانچ جاپانی شہریوں کی ہلاکت کی جو خبر دی گئی تھی ، وہ غلط ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے

ایک حملہ آور سے انٹلیجنس سرویسس واقف تھی : وزیراعظم

تیونس ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے ایک میوزیم میں 19 سیاحوں کو جن دو بندوق برداروں نے گولی چلاکر ہلاک کیا، اُن میں سے ایک بندوق بردار سے انٹلیجنس سرویسس پہلے سے ہی واقف تھی ۔ تیونیشیا کے وزیراعظم نے آج یہ اہم انکشاف کیا البتہ بندوق برداروں کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے کسی رابطہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ نیشنل بارڈو میوزیم می

یمن کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:جی سی سی

ریاض۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیج تعاون کونسل ’’جی سی سی‘‘ نے یمن میں جاری سیاسی شورش کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیا جائیگا۔ العربیہ کے مطابق خلیجی ممالک کے بیرون ملک سفیروں کی جانب سے عالمی برادری پر واضح کردیا گیا ہے کہ یمن میں جاری شورش خطے کے امن و استحکام کیل

شام جانے والی برطانوی خاتون کو واپس بھیج دیا جائیگا

انقرہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی جانب سے ایک برطانوی خاتون کو اس کے ملک (برطانیہ) کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ خاتون استنبول پہونچ کر یہاں سے شام جانے کی تیاری کررہی تھی جہاں وہ دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے اس مشتبہ خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ 21 سالہ خاتون کی جلیلہ نادرہ ایچ کی حیثیت