جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کا گھیرا تنگ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل روانہ

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں کو فولادی ہاتھ سے نمٹ رہی ہے اور انہیں وقفہ وقفہ سے ریاست کے سخت قانون پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ سٹی پولیس نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث خطرناک نائجیرین ڈرگس اسمگلر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔