خانہ پور میں آبدار خانہ کا افتتاح

خانہ پور۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بعد نماز جمعہ قدیم بس اسٹانڈ خانہ پور کے روبرو صفا بیت المال کی جانب سے آبدار خانہ کاقیام اور افتتاح انسپکٹر پولیس اجئے بابو نے کیا۔ صفابیت المال خانہ پور کے ذمہ داروں کو آبدار خانہ کے قیام پر مبارکباد دی۔ مولانا مبشر عالم خان امام و خطیب جامع مسجد خانہ پور نے اپنے ـخطاب میں کہا کہ اسلام میں پانی

ڈپٹی کمشنر دیورسینا کی ویڈیو کانفرنس

محبوب نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر، حیدرآباد اور رنگاریڈی حلقہ گریجویٹس ایم ایل سی کے انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ چوکس رہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی کمشنر شریمتی دیورسینا نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کے ساتھ الیکشن کمیشن نے جن 9آئیٹمس کی نش

طلباء کے مفت آنکھوں کا معائنہ

محبوب نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ بلائنڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع کے اسکولی طلباء کے آنکھوں کے مفت معائنہ کا 27مارچ کو ضلع کلکٹر کے ہاتھوں ماڈل بیسک ہائی اسکول میں آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ محبوب نگر، اڈاکل ، ملداکل، کوئل کنڈہ، مکتھل، اچم پیٹ، امرچنتہ، ہنواڑہ ، کوسگی، آئجہ، کتور، مانگنور، مدور م

دیوی پرساد کوکامیاب بنانے کی اپیل

محبوب نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے ویژن گارڈن میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے پنچایت راج کے تارک راما راؤ نے کہا کہ مرکز کی لاپرواہی سے ہی تقررات کے اعلامیہ کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے آندھرا تلنگانہ کو الاٹ کر

پرجا وانی درخواستوں کی فوری یکسوئی کی ہدایت

کریم نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا وانی میں موصول درخواستوں کی فوری یکسوئی کرنے عہدیداران کو ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ہدایت دی۔ جمعہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پرجا وانی ، ڈائیل یور کلکٹر، گراما سندرشنا پروگرامس پر عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ پرجاوانی میں موصول درخواستوں کی ایک ہفتہ می

جماعت اسلامی کی جانب سے اگادی تلگو سال نو کے گریٹنگ کارڈز کی تقسیم

نارائن پیٹ۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ کی جانب سے گزشتہ ہر سال کی طرح اس سال بھی غیر مسلم برادران وطن میں اگادی تلگو سال نو و تہوار کے موقع پر خوبصورت و دیدہ زیب مبارکبادی ( گریٹنگ ) کارڈ کی اشاعت و تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔ جناب سلمان عبید اللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر( مغرب ) نے بت

انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل۔/21مارچ، ( فیکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشرواشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے بموجب انجمن کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بہ طرح ’ اس دور کا انسان وفا بھول گیا ہے‘ مورخہ 20 مارچ پنشن ہاوز ( احاطہ تحصیل آفس ) نرمل میں 9:30بجے شب ڈاکٹر ہادی منزہ کی صدار ت میں منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر حافظ عبدالکلیم اور محمد عبدالحلیم نے

کاغذ نگر کو ضلع بنانے کا مطالبہ

کاغذ نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں ایک سماجی تنظیم جن ہت منچ کا قیام عمل میں آیا جس کے روح رواں کاغذ نگر کی ممتاز شخصیتیں ڈاکٹر سلوٹے اور مسٹر اوم پرکاش تیواری ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاغذ نگر کو ضلع بنایا جائے کیونکہ کاغذ نگر کے منڈل بجور سے ضلع عادل آباد تقریباً ڈھائی سو کلو میٹر دوری پر ہے۔ اور کاغذ نگ

عصمت ریزی کا شکار راہبہ ہاسپٹل سے ڈسچارج

رانا گھاٹ( مغربی بنگال )۔ /20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اجتماعی عصمت ریزی کا شکار معمر عیسائی راہبہ کو آج صبح سویرے ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ نامعلوم مقام کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آئے6دن گذرجانے کے باوجود ایک بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ رانا گھاٹ سب ڈیویژنل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے این منڈل نے ب

کٹھوا حملہ ‘ مسلح افواج قانون کے مخالفین کی آنکھیں کھولنے کافی

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں اپنی حلیف پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ کٹھوا میں دہشت گردوں کا حملہ ان افراد کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو جموں و کشمیر میں مسلح افواج کو خصوصی اختیارات دینے کا قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر

اردو میں نئی جان ڈالنے والی شخصیت ’’سنجو صراف‘‘

نئی دہلی۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) فیروز بخت احمد نے کہا کہ اردو کو اکثر 1947ء کی تقسیم کی ذمہ دار سمجھا جاتا ہے حالانکہ اس زبان نے ہندوستان کو متحد رکھا تھا۔ وہ تین روزہ جشن ریختہ میں خطاب کررہے تھے جو دہلی کے انڈیا انٹر نیشنل سنٹر پر منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اردو کا جشن منایا جارہا ہے جس میں داستان گوئی، مشاعرہ، قوالی، غزل

ہند۔ امریکہ نیوکلئیر معاہد ہ پر عمل کی راہ ہموار

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ نے نیوکلئیر معاملت کے سلسلہ میں انتظامی ارینجمنٹس کے دستاویزات کی تبدیلی کا عمل شروع کردیا ہے جس کے نتیجہ میں سات سال قبل طئے پائے معاہدہ پر عمل آوری کی راہ ہموار ہوگی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری داخلی عمل کے بعد ہندو

مدھیہ پردیش میں کسانوں کو سرکاری امداد

بھوپال۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے آج یہ اعلان کیا کہ ریاستی حکومت حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے متاثرہ کسانوں کو ان کی لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک متاثرہ کسان کو لڑکیوں کی شادی کیلئے 25ہزار کی امداد کی جائے گی۔

امتحان کے دوران طالبات کی قابل اعتراض تلاشی ‘ تحقیقات کا حکم

بیٹول ( مدھیہ پردیش ) 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے والی 7 تا 8 لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ فلائنگ اسکواڈ نے نقل نویسی کے شبہ میں ان کی قابل اعتراض انداز میں تلاشی لی تھی ۔ جس کے بعد ڈویژنل کمشنر نے آج اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ ان طالبات نے اپنے والدین کے ساتھ محکمہ مال کے اعلی عہدی

ممبئی کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم کے منصوبہ کی تردید

ممبئی۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج یہ وضاحت کی ہے کہ میونسپل اسکولوں کے طلباء کو بھگوت گیتا پڑھانے کا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ شہر اور مضافات میں واقع میونسپل اسکولوں کے طلباء میںاخلاقی جرأت پیدا کرنے اور روحانیت سے آگہی کیلئے بھگوت گیتا کی ت

صدر کانگریس سونیا گاندھی کا دورہ راجستھان

کوٹہ۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )صدر کانگریس سونیا گاندھی آج ایک روزہ دورہ پر یہاں پہنچیں تاکہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری میں فصلوں کے نقصان اور مویشیوں کی اموات سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی جاسکے۔ کوٹہ ایر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد سونیا گاندھی سلطان پور پنچایت کے دارابجی گاؤں کیلئے روانہ ہوگئیں جہاں پر کسانوں سے ملاقات کرکے نقص

یو پی کے ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش میں ٹرین پٹری سے اترجانے کے حادثے میں 38 جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی گورنر رام نائک کو موسومہ پیام میں صدر نے کہا کہ انھیں آج صبح ضلع رائے بریلی میں ٹرین حادثے کی اطلاع پر دکھ ہوا۔ وزیراعظم مودی نے بھی افسوس ظاہر کیا اور

نوروز اور اُگادی پر صدر کی مبارکباد

نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ، ایران کے ساتھ اپنے رشتے کو کافی اہمیت دیتا ہے جو ’’ہمہ پہلو اور باہمی طور پر فائدہ مند‘‘ ہے، صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یہ بات کہی اور اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو نوروز کے موقع پر مبارکباد دی، جو کل منایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ نے ہندوستان کے مختلف حصوں کے عوام کو بھی اُن کے سال نو ک

کالا دھن بل : 10 سال جیل اور 90% ٹیکس کی تجویز

نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بیرون ملک رکھا گیا کالادھن مجوزہ سخت قانون کے تحت 10 سال قیدبامشقت اور غیرمعمولی 90 فیصد ٹیکس عائد کرے گا جبکہ یہ قانون مرتکبین کیلئے محدود موقع فراہم کرتا ہے کہ غیرقانونی دولت کا انکشاف کرتے ہوئے مقدمہ بازی سے بچ جائیں۔ اپنے بجٹ وعدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں 88 ف

حکومت کے دو اہم بلوں کو پارلیمانی منظوری

نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج دو کلیدی بلوں کو منظور کرلیا، جو این ڈی اے حکومت کے اصلاحات ایجنڈے کا حصہ ہیں، جبکہ اپوزیشن کے اتحاد کو توڑا گیا اور متعدد غیراین ڈی اے پارٹیوں نے ان قانون سازیوں کی راجیہ سبھا میں تائید کی، جہاں برسراقتدار مخلوط کی عددی طاقت کم ہے۔ کانیں اور معدنیات (فروغ اور باقاعدگی) ترمیمی بل 2015ء او