وزراء کو اشتعال انگیز ریمارک سے گریز کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ ارکان کے خلاف اشتعال انگیز ریمارک سے گریز کریں۔ اسمبلی میں ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کے ریمارک کے خلاف کانگریس کے احتجاج کے دوران مداخلت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی ہو یا اپوزیشن دونوں کو ایوان میں تحمل سے کام لینا چاہئے ۔ اسمبلی

بس پاس رکھنے والے طلباء کو ہی مفت سفر کی سہولت

حیدرآباد ۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ترجمان نے آج اس بات کی وضاحت کی کہ ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے ایسے طلباء جو آر ٹی سی بس پاس رکھتے ہیں، انہیں اپنے مکانات سے امتحانی مراکز تک چلنے والی آر ٹی سی بسوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح امتحان سے واپسی کے دوران بھی مفت بس س

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ سنگاپور منسوخ

حیدرآباد۔ /25مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کا دورہ سنگا پور لمحہ آخر میں منسوخ ہوگیا۔ حقیقت یہ ہے کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو آج شب سنگاپور کیلئے روانہ ہونے والے تھے تاکہ سنگاپور پہنچ بانی وزیر اعظم سنگاپور کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں اور انہیں ( بانی وزیر اعظم سنگاپور ) خراج عقیدت پی

اراضیات کو باقاعدہ بنانے کا کام تعطل کا شکار، عوام میں اُلجھن

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے 125مربع گز تک اراضی کو مفت باقاعدہ بنانے کیلئے جی او58جاری کیا لیکن اس پر اب تک پوری طرح عمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ریونیو حکام کی ہٹ دھرمی بھی ایک اہم رکاوٹ بن رہی ہے۔ اس اسکیم سے استفادہ کیلئے 28فبروری آخری تاریخ تھی اور 16ہزار سے زائد درخواستیں مو

آج ورلڈ کپ سیمی فائنل پر سٹہ کا بازار گرم

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) آسٹریلیا میں کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کے پیش نظر جوکہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، چوکسی اختیار کرلی گئی ہے چونکہ پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دونوں شہروں میں کروڑہا روپئے کا سٹہ کھیلا جائے گا۔ سٹی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ بعض رہائشی اپارٹمنٹس میں بڑے پیم

اجتماعی عصمت ریزی کے ایک مجرم کو 10سال قید

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے پہلے ملزم کو میٹرو پولیٹن سیشن جج نے 10سال کی سزا قید بامشقت سنائی۔ تفصیلات کے بموجب 14ڈسمبر 2013تا 17ڈسمبر 2013 تالاب کٹہ بھوانی نگر سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کو چار نوجوانوں کی ایک ٹولی نے اغوا کرکے فتح دروازہ میں ایک مکان میں محروس رکھ کر اس کی اجتم

پستول دکھاکر رقم لوٹنے والا گرفتار

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس عملے نے بندوق کی نال پر ٹرین پاسنجر کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منوج کمار یادو جس کا تعلق ہریانہ سے ہے نے دربھنگہ بہار کی ٹرین میں ساتھی مسافر کو دھمکاکر 15ہزار روپئے لوٹ لئے تھے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس سیکورٹی کنٹرول روم میں شکایت پر پولیس نے قاضی پیٹ ورنگل کے

اسکراپ گودام جل کر خاکستر

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں اِسکراپ گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔ بہادر پورہ پولیس کے بموجب مقامی اسکراپ گودام میں آج شام اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکراپ گودام کے مالک محمد بن سالم نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مق

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو بسٹ ریلوے راج بھاشا شیلڈ

حیدرآباد۔/25مارچ، ( آئی این این ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو راج بھاشا کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر ’ بسٹ ریلوے راج بھاشا شیلڈ ‘ برائے سال 2013-14 عطا کیا گیا۔ سکندرآباد ڈیویژن کو ملک بھر کے ریلوے ڈیویژن میں اچاریہ رگھوویرچل وجینتی کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پریس نوٹ کے بموجب سرکاری زبان ہندی کو پھیلانے اور کام کی موثر انجام

دونوں پیروں سے محروم شیخ یوسف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( محمد ریاض احمد) : اپنے لیے اور اپنوں کے لیے تو سب جیتے ہیں لیکن دوسروں کے لیے جینے والے بہت کم ہوتے ہیں ۔ لیکن ہمارے معاشرہ کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا ذریعہ بنادیا ہے ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لیے ضرورت مندوں بیماروں ، کمزوروں ، حالات

20 محکمہ جات کے مطالبات زر بغیر مباحث کے منظور

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں آج تقریباً 20 محکمہ جات کے مطالبات زر کو مباحث کے بغیر منظوری دیدی ہے۔ چونکہ مطالبات زر پر مباحث اور حکومت کے جواب کا آج آخری دن تھا لیکن ایوان میں کانگریس پارٹی کے احتجاج کے سبب یہ ممکن نہ ہوسکا ۔ اسپیکر مدھو سدن چاری نے تمام محکمہ جات کے مطالبات زر کو ندائی ووٹ سے منظوری دیدی۔ ڈپٹی

مدھو گوڑ یشکی اے آئی سی سی ترجمان نامزد

حیدرآباد /25 مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس نے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی کو ریاست تلنگانہ کا اے آئی سی سی ترجمان نامزد کیا ہے، جن کا شمار راہول گاندھی کے کٹر حامیوں میں ہوتا ہے اور جنھیں سابق میں اے آئی سی سی سکریٹری کے علاوہ ڈپٹی وہپ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے۔ تلنگانہ تحریک میں انھوں

قطب شاہی مسجد ابراہیم باغ کی عظمت رفتہ بحال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( نمائندہ خصوصی ) : حیدرآباد ایک تاریخی شہر نہیں بلکہ یہ ہمارے آباء و اجداد کے انمٹ نقوش کا گہوارہ ہے تاہم گذرتے زمانے کے ساتھ وقت کی ستم ظریفی نے ہمارے اسلاف کے شاندار کارناموں پر ایسی گرد جمع کردی ہے جس کی وجہ سے ہم خود ہمارے اسلاف کے کارناموں سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں لیکن روزنامہ سیاست نے تاریخی یادگاروں اور ان

شادی مبارک اسکیم کیلئے شرائط میں نرمی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شادی مبارک اسکیم کی شرائط میں نرمی پیدا کرتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکٹ کے لزوم کو ختم کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے جی او ایم ایس 16 جاری کیا۔ نئے احکامات کے مطابق سابق میں اس اسکیم سے استفادہ کیلئے جن اسنادات کی پیشکشی کو لازمی قرار دیا گیا تھا ، ان میں

ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ، چند مراکز میں امتحان کے آغاز میں تاخیر

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں آج ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ہوا اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مختلف مراکز پر پولیس و محکمہ تعلیم کی جانب سے وسیع انتظامات دیکھے گئے ۔ شہر میں طلبہ کی بڑی تعداد وقت پر امتحانی مراکز پر دیکھی گئی تاکہ پہلے پرچہ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہونے پائے ۔ مسٹر ایم سومی ریڈی ڈسٹرکٹ ایج

محمد علی شبیر کو کونسل کا قائد اپوزیشن نہ بنانے سونیا گاندھی کو مکتوب

حیدرآباد /25 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے 5 ارکان نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے محمد علی شبیر کو کونسل کا قائد اپوزیشن بنانے کی مخالفت کی ہے۔ واضح رہے کہ قائد اپوزیشن کونسل ڈی سرینواس کی 29 مارچ کو میعاد مکمل ہو رہی ہے۔ قانونی پیچیدگی کے باعث الیکشن کمیشن نے ارکان اس

ایرٹیل کے ’ مائی ایرٹیل ‘ موبائیل ایپ کا دوبارہ آغاز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بھارتی ایرٹیل سرکردہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشنس کمپنی نے ایشیاء اور افریقہ میں 20 ممالک میں آپریشنس کے ساتھ اس کے مائی ایرٹیل موبائیل اپیلیکشن کا تمام نئے اوتار کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ اس اپیلیکشن کو انٹر فیس کے استعمال کو پر اثر اور آسانی سے اختیار کرنے کے لیے اینڈرائیڈ پر ری ڈیزائنڈ کیا گیا ہے جو گاہک

بجاج الیکٹرانکس پر 1 کلو گرام سونے کا بمپر ڈرا

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس ، فورم سجانا مال کے پی ایچ بی پر بمپر ڈرا نکالا گیا ۔ اداکارہ کھینیشا چندرن نے اس پر مسرت موقع پر 1 کلو گرام سونے کا بمپر ڈرا الیٹی کشور کے نام کا نکالا جن کا کوپن نمبر 245397 ہے ۔ اس موقع پر مسٹر کرن بجاج ، ایم ڈی بالا جی الیکٹرانکس اور اداکارہ کھینیشا چندرن موجود تھے ۔ حیدرآباد میں انتہائ

سعودی عربیہ / دوبئی ، کویت میں زیر تعلیم طلبہ ایمسیٹ میں شرکت کے اہل

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایسے ہندوستانی طلبہ جو بیرون ممالک میں دسویں / بارہویں تعلیم حاصل کئے اب ایمسیٹ میں شریک ہورہے ہیں ان کے لیے نان لوکل یا ین آر آئی کا مسئلہ سنگین ہے ۔ اس بارے میں آج دکن ریڈیو کے 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں خلیجی ممالک سے سرپرستوں نے فون پر سوالات کئے جن کا ماہر تعلیم ایم اے حمید نے تشفی بخش جواب دی

عمارات حج ہاوز سے غیر سرکاری دفاتر کے تخلیہ کا فیصلہ ، نوٹس کی تیاری کاآغاز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے حج ہاؤز نامپلی کی عمارت میں واقع غیر سرکاری دفاتر کے تخلیہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے وقف بورڈ کو ہدایت دی کہ عمارت میں موجود تمام غیر سرکاری اداروں کو تخلیہ کی نوٹس جاری کی جائے۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں نے نوٹس کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے اور توق