عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکیوں کو 12 لاکھ کی امداد

حیدرآباد یکم مارچ (سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی عصمت ریزی کی متاثرہ 12 لڑکیوں کیلئے بطور امداد 12 لاکھ روپئے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے منڈل پدا اورو کے حدود میں واقع 8 گریجن تانڈور میں عصمت ریزی سے متاثرہ 12 لڑکیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے حساب سے حملہ 12 لاکھ روپئے کی رقمی منظوری دی گ

قمار بازی کا اڈہ چلانے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) رہائشی مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلانے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سید مسعود نے اپنے مکان واقع موسی رام باغ ملک پیٹ میں اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا جس کی اطلاع پر ٹاسک فورس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے مسعود اور اس کے پانچ ساتھیوں کو

ٹرین حادثہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) ٹرین کی ٹکر سے زخمی ریلوے ملازم آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب ایس ہورو متوطن بہار جو ٹرین کمپارٹمنٹ میں ہاؤز کیپنگ کا ملازم تھا اتفاقی طور پر وہ کل حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

عمارات حج ہاؤز میں واقع اقلیتی اداروں کا ریکارڈ غیرمحفوظ

حیدرآباد۔یکم مارچ۔( سیاست نیوز) حج ہاوز کی عمارت واقع نامپلی میں وقف بورڈ کے علاوہ کئی دیگر اقلیتی اداروں کے دفاتر موجود ہیں لیکن وہاں موجود ریکارڈ غیر محفوظ ہوچکا ہے۔ خاص طور پر اوقافی جائیدادوں سے متعلق ریکارڈ بھی غیر محفوظ اور خطرہ میں دکھائی دے رہا ہے۔ اس کی اہم وجہ وقف بورڈ اور دیگر اداروں پر غیر متعلقہ افراد اور درمیانی افرا