محمد سمیع کو 14 مقامات ترقی، دھونی اور کوہلی کو نقصان

برسبین ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے دوران شاندار مظاہروں کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع اور روی چندرن اشون نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ونڈے کی تازہ ترین درجہ بندی میں کافی ترقی کی ہے جیسا کہ محمد سمیع نے 14 مقامات کی ترقی کرتے ہوئے گیارہواں مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ اشون جنہوں نے ورلڈکپ میں تاحال 8 وکٹیں حاصل کر

سرینواسن تحقیر عدالت کے مرتکب : عابدی

چینائی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معطل شدہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن (آر سی اے) کے نائب صدر محمود عابدی نے الزام عائد کیا ہیکہ این سرینواس آج تحقیر عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں انہیں شرکت نہ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے باوجود وہ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

سرپور پیپر ملز کے احیاء کا مطالبہ

کاغذنگر /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر کڈیم سری ہری راؤ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ نے کاغذنگر کا دورہ کیا ۔ ریلوے اسٹیشن کاغذنگر پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین کے علاوہ مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ انہوں نے اکیسویں صدی گروکل کالج کے معائنہ کے بعد کاغذنگر کے گورنمنٹ جونئیر کالج کا معائنہ کیا او

سنہرے تلنگانہ کیلئے کئی اسکیمات روبعمل

بھینسہ /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابی منشور پر تیزی سے عمل آوری کرتے ہوئے تلنگانہ کو سنہرہ تلنگانہ کی جانب گامزن کر رہے ہیں ۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آسرا اسکیم کے تحت وظیفہ میں اضافہ ، فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے ذریعہ فی شخص 6 کیلو چاول کی سربراہی اور اب بیڑی مزدوروں کو جیون بھرتی ، اسکی

محبوب نگر میں آج تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

محبوب نگر /2 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد طاہر اللہ خان اشرفی معتمد محدث اعظم مشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب محدث اعظم مشن شاخ محبوب نگر کے زیر اہتمام 3 مارچ بروز منگل بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب بمقام ٹاون ہال گراؤنڈ نزد کلاک ٹاور محبوب نگر میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوگا ۔ کانفرنس کی نگرانی سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین بارگ