م20 مارچ کو سورج گہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈائرکٹرڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے کہا کہ 20 مارچ کو مکمل سورج گہن ہوگا لیکن یہ ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا ۔ یہ سورج گہن 20 مارچ کو ایک بجکر 11 منٹ پر شروع ہوگا اور 2 بجکر 42 منٹ تک سورج پوری طرح بلاک ہوجائیگا ۔ یہ گہن شام 5 بجکر 20 منٹ پر ختم ہوگا ۔۔