اُگادی سے میٹرو ٹرین کے آغاز کا امکان نہیں

حیدرآباد۔2مارچ ( این ایس ایس) شہر میں میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کا مقررہ شیڈول کے مطابق 21مارچ اُگادی سے آغاز ممکن نہیں۔ میٹرو ریل منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج واضح طورپریہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض مسائل کی وجہ سے میٹرو ریل کو مرحلہ وار اساس پر نہیں چلایا جاسکتا ‘ اسے پراجکٹ پورا ہونے کے بعد ہی چلانا ممکن ہے ۔

دو عادی سارقین گرفتار ‘11 لاکھ روپئے مالیتی مال برآمد

حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ 33 سالہ یو یادولو متوطن ضلع میدک اپنے ساتھی 31سالہ محمد رشید ساکن مدینہ نگر یاقوت پورہ اور ممبئی کے 43 سالہ راجندر کمار جین کی مدد سے کاچی گوڑہ او