سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد فارمس کا ادخال
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے ریکارڈ کئے گئے سوالات کے دوران پروگرام میں راست پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے تاحال مختلف محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی لیکن ان کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا ۔