حدیث شریف

حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی میت کو غسل دیا اور اس کے عیب کو چھپایا تو اللہ تعالیٰ ایسے بندہ کے چالیس کبیرہ گناہ بخش دیتا ہے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی میت کو قبر میں اُتارا تو گویا اس نے کسی کو قیامت تک کے لئے ایک مکان رہنے کو دیا‘‘۔ (طبرانی)

مشتبہ حالت میں خاتون کی نعش دستیاب

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے منگارم جنگلاتی علاقہ میں مشتبہ حالت میں فوت خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ متوفی خاتون کی منڈل گندھاری کے نیرل تانڈا کی 40 سالہ وسنتا کے طور پر شناخت کی گئی ۔ نعش مسخ ہونے پر مقام واردات پر ہی پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کے ہاتھوں پوسٹ مارٹم کروایا ۔ متوفیہ کے باپ وٹھل کی شک

تلنگانہ میں برقی بحران ، سابق حکومتوں کا کارنامہ

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ حکومت کی ناکامی و کاہلی سے ہی تلنگانہ ریاست کو برقی بحران کا سامنا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تانڈور پنچایت حدود کے کیچناپیٹ سنگل ونڈو آفس احاطہ میں 500 میٹرک ٹن ذ

تمام بیڑی مزدور خواتین کو وظائف کی منظوری

سرسلہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام مستحق بیڑی مزدور خواتین اور دیگر مستحق کو وظیفہ منظور کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی آر نے یہبات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت ہر ضرورت مند غریب مزدور کی مدد کیلئے کام کر رہی ہے ۔ وہ سرسلہ پدماتاتکا کلیان منڈپم میں بیڑی مزدوروں کے ماہانہ وظائف کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کر رہے

تلنگانہ اقامتی اسکول ، ناگارام ، نظام آباد

نظام آباد /5 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد مصطفی خان پرنسپل اقامتی اسکول ناگارام نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اضلاع نظام آباد اور عادل آباد کے معاشی اعتبار سے پسماندہ باصلاحیت اقلیتی اور یتیم طلباء کیلئے مشہور و معروف گورنمنٹ ادارہ میں داخلہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع دیا گیا ہے ۔ حصول علم کو ایک خوشگوار اور حیرت انگیز تجرب

بھینسہ میں محکمہ ریونیو کے اجلاس کا انعقاد

بھینسہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل پریشد آفس میں محکمہ ریونیو کا ڈیویژن سطحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیوا لنگیا نے کی ۔ اس اجلاس کے دوران بھینسہ ریونیو عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ منڈل میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 58 کے تحت 3195 درخواستیں موصول

بھینسہ میں ایس ایس سی سیاست کوئسچن بینک دستیاب

بھینسہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ انگریزی میڈیم کی دسویں جماعت کیلئے کوئسچن بینک مینار بک ایجنسی بھینسہ میں دستیاب ہے ۔ اس کوئسچن بینک سے استفادہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اساتذہ اور سرپرستوں سے گذارش ہے کہ طلباء کو بونافائڈ زیراکس کاپی کے ذریعہ ادارے سیاست کی شائع کردہ کوئسچن بینک کو مفت حاصل

ورنگل میں وکلاء کے احتجاج سے عدالت کا کام ٹھپ

قاضی پیٹ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل میں گذشتہ دو دنوں سے مسلسل تلنگانہ بار کونسل کے وکلاء کی جانب سے زنجیری بھوک ہڑتال سے عدالت کا کام کاج ٹھپ ہوچکا ہے ۔ وکلاء کے بڑے پیمانے پر عدالت کے باب داخلہ پر بطور احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے فوری علحدہ تلنگانہ ہائی کورٹ کا قیام کرنے کا مطالبہ کیا ۔

حلقہ اسمبلی یلاریڈی میں قلت آب کی سنگین صورتحال

یلاریڈی ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پسماندہ علاقہ یلاریڈی حلقہ میں مواضعاتی عوام کو پینے کے پانی کیلئے مشکلات کم نہیں ہورہی ہیں ۔ پانی کے حصول کیلئے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے ۔ حلقہ میںجملہ 115 مواضعات ہیں اور 100 تانڈے ہیں ۔ حلقہ کی جملہ آبادی 273676 ہے ۔ چھ منڈلوں میں آدھے سے زیادہ مواضعات میں پینے کے پانی کی مشکلات ہیں ۔ یلاری

تعلیم کے فروغ کیلئے ’’ سیاست ‘‘ کے ٹھوس اقدامات

نظام آباد:5؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روزنامہ سیاست نے مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے رہنمائی انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا روزنامہ سیاست کی سرگرمیوں پر اٹوٹ ایقان ہے ( اور فلاحی کاموں کیلئے سیاست کو ) روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع شدہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خ

جمعہ کے دن ہولی ، احتیاطی بندوبست کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعہ کے دن ہولی تہوار کے پیش نظر پولیس پٹرولنگ اور مساجد کے قریب بندوبست کیلئے ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر سرینواس اور سرکل انسپکٹر مسٹر رویندر کمار سے نمائندگی کی گئی ۔ نمائندہ سیاست نارائن پیٹ مجاہد صدیقی نے ڈی ایس پی نارائن پیٹ کو بتایاکہ جمعہ مسلمانوں کی اجتماعی عبادت کا ایک اہم دن ہے اس د

سومارام موضع میں صفائی پروگرام کا انعقاد

کتھلا پور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی وینکٹ ریڈی زیڈ پی ٹی سی ممبر نے بروز منگل سومارام گاؤں ضلع کریم نگر میں منعقدہ گراما سندرشتا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے صفائی ستھرائی پر زور دیا ۔ اس موقع پر عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے سوچھ بھارت منعقد کرتے ہوئے سڑکوں کی صفائی کی بعدازاں گاؤں میں آنگن واڑی مراکز اسکولوں کا معائنہ کیا

ووٹر کارڈ کے ساتھ آدھار نمبر درج کروانے کی اپیل

جڑچرلہ ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ ریاستی صدر امتیاز حسین جنرل سکریٹری عبدالغنی ریاستی خازن ، قدوس بیگ ریاستی جوائنٹ سکریٹری ، محمد یوسف نقشبندی نے تلنگانہ عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ کے آخر تک ووٹر آئی ڈی کے ساتھ آدھار نمبر درج کروائیں اس کے ذریعہ بوگس ووٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے اس سے شفاف انتخابات میں مدد مل

محبوب نگر میں آج طرحی مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) میراث شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام آج 6 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مکان محمد ابراہیم شاہ قادری شرفی احاطہ درگاہ حضرت محمد عبدالروف ، محلہ مکہ مسجد میں سالانہ گیارہویں شریف حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ مقرر ہے اس ضمن میں دوسرا سالانہ طرحی مشاعرہ بطرحہ ’’ ہومجھ پر خد

مدور میں پلے وکاس پروگرام اسپیشل آفیسر کا جائزہ اجلاس

مدور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع کوتہ پلی میں پلے وکاس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر وینکٹ رمنا نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں موضع میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے انتظامات ، آنگن واڑی سنٹرس میں کمسن بچوں کو طاقت بخش غذاؤں کی سربراہی پر سیتاونم اسکیم کے