تلنگانہ میں اقلیتوں کیلئے 1105 کروڑ مختص کرنے کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم نے تلنگانہ حکومت کے بجٹ میں اقلیتوں کو 1105 کروڑ روپئے کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں کے سی آر حکومت نے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اقلیت دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حقیقی معنوں میں اق

حکومت تلنگانہ سے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کو قرض

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل کے جاریہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ 2015.16 کے دوران 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ جو کہ قریب الختم ہے ۔ اس پراجکٹ کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض

اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی فالوآن کورسز میں رجسٹریشن تاریخ میںتوسیع

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : نظامت فاصلاتی تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فالو آن کورسیز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 31مارچ 2015 تک توسیع کی گئی ہے۔اس کے لیے طلبہ کو دیرانہ فیس(late fee) بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔فالو آن کورسیزمیں رجسٹریشن سے مراد گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن سال دوم یا سال سوم میں رجسٹریشن ہے۔ یونیورس

تلنگانہ میں مسلمانوں کی حالت زار ، تحفظات وقت کی اہم ضرورت

حیدرآباد۔11مارچ(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی حالت زار میںتبدیلی کے لئے تحفظات وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی تکمیل کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تشکیل دئے گئے کمیشن کو قانونی حیثیت فراہم کرنے سے مذکورہ کمیشن کی رپورٹ ایک دستاویز کی شکل اختیار کرلے گی۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر وفی

دارالقضاۃ ریکارڈ کے تحفظ میں تساہل برتنے والے افراد کے تبادلے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ نے دارالقضاۃ کے ریکارڈ کے تحفظ میں تساہل برتنے والے افراد کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تادیبی کارروائی کو منظوری دیدی جس کے تحت محکمہ قضاۃ کے تین ملازمین کا وقف بورڈ کے دوسرے سیکشنوں میں تبادلہ کردیا جائے گا اور ریکارڈ سیکشن میں موجود دو اٹینڈرس کو بھی خدمات

ٹی آر ایس کا عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کا آغاز: کے پربھاکر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے ریاستی بجٹ کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر مشتمل بجٹ قرار دیا۔ پارٹی کے ترجمان اور رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے غریب اور کمزور طبقات کی بھلائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا ہے۔ بجٹ میں ایس سی ، ایس ٹی ، ب

ٹی آر ایس حکومت کا بجٹ مایوس کن ، صرف اعداد و شمار کا کھیل: ڈاکٹر کے لکشمن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو مایوس کن اور اعداد و شمار کے کھیل سے تعبیر کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن اور ارکان اسمبلی سی ایچ رام چندرا ریڈی اور پربھاکر نے بجٹ کو عوامی توقعات کے برخلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2015-16 ء کیلئے

بجٹ کے ذریعہ عوام اور ایوان کو گمراہ کرنے کی کوشش

حیدرآباد /11 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی لیڈر تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے بجٹ کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف اعداد و شمار کے الٹ پھیر کے ذریعہ ایوان اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آج کونسل کے میڈیا پوائنٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بحیثیت سابق وزیر برقی یہ کہنے کے موقف میں ہوں کہ 2016ء تک تلنگانہ

تلنگانہ کا بجٹ دھوکہ، ناقابل عمل: اتم کمار ریڈی

حیدرآباد /11 مارچ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بجٹ کو دھوکہ اور عمل نہ ہونے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ سال کے منظورہ

دفتر ڈی ای او حیدرآباد میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ، ملازمین کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کا دفتر شہر حیدرآباد کے اسکولوں میں بہتر تعلیم کے علاوہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی و اساتذہ کی ضروریات کا نگران ادارہ ہے لیکن جب اس دفتر کے ملازمین ہی بنیادی سہولتوں کی عدم موجودگی کی شکایت کرتے ہوئے خدمات کا بائیکاٹ کردیں اور یہ کہیں کہ ڈی ای او کے دفتر میں ہی بنیاد

ٹولی چوکی میں بنیادی مسائل کا انبار ، خستہ حال سڑکیں ، کوڑا کرکٹ کا ذخیرہ، مچھروں کی یلغار!

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر میں کئی مقامات پر بنیادی مسائل کا انبار اب نئی بات نہیں رہی ۔ ہر مقام پر کچھ نہ کچھ مسائل نظر میں آرہے ہیں ۔ کہیں بلدیہ کے تو کہیں آبرسانی بورڈ اور کہیں عمارات و شوارع کے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ جس کو حل کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس کی ایک زندہ مثال ٹولی چوکی جیسے پاش علاقہ ک

ایم ایس ایم ای کا 13 واں گلوبل انڈین فیسٹیول 2015

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جو وزارت ایم ایس ایم ای کے تحت کام کرتا ہے کو انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (ITPO) کے زیر اہتمام کوالالم پور ( ملیشیا ) میں 3 تا 7 جون سے منعقد شدنی 13 ویں گلوبل انڈین فیسٹیول 2015 میں شرکت کے خواہاں رجسٹرڈ مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس فی

کمشنر بلدیہ و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی کا نظر ثانی اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سری سومیش کمار ، کمشنر و اسپیشل آفیسر نے کہا کہ تمام لائن محکمہ جات جیسے پولیس ، حیدرآباد میٹرو ریل ، ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس پی ، ٹی پی سی پی ڈی سی ایل اور دیگر شہری امور سے متعلق محکمہ جات اہم جنکشنس ، سڑک توسیع کے مقامات اور مین روڈس پر برقی کھمبوں اور فٹ پاتھوں کا دورہ کریں گے کیوں کہ ٹریفک کے آسا

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ 2014-15ء کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد۔ 11 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ کے لاکھوں اقلیتی طلباء ،ان کے والدین اور اقلیتی اداروں کے ارباب مجاز نے اس وقت راحت و اطمینان کی سانس لی۔ جب ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے پوسٹ میٹرک کورسیس کے اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مورخہ 10 مئی 2015ء کو جی او ایم ایس نمبر 568 جاری کردیا گیا ہے۔ اب پر

بڑی کمپنیوں کے قرضہ جات میں تخفیف پر غور

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی بڑی کمپنیاں اپنے قرضہ جات میں تخفیف کے لیے کوشاں ہیں جن میں ملک کی ایسی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو کہ انتہائی معتبر تصور کی جاتی ہیں ۔ ہندوستان کی بڑی مقروض کمپنیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے دبی ہوئی کمپنی جی ایم آر انفرا ہے جو کہ 38 ہزار کروڑ کے بقایا جات ادا شدنی ہے ۔ اسی طرح