تلنگانہ میں باز آباد کاروں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں:کے سی آر

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس) چیف منسٹر چندرا شیکھر راو نے تلنگانہ میں باز آبادکاروں خاص کر حیدرآباد میں مقیم آندھرائی باشندوں کے ساتھ نرمی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں رکھے گی اور نہ ہی علاقائی احساس کو بڑھاوا دے گی۔

قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے آج تلنگانہ ریاست میں قانون ساز کونسل کی مخلوعہ دو نشستوں کے انتخابات کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ یہ انتخابات 16 مارچ کو منعقد ہوں گے ۔ 25 فبروری نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔19 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید برہان احمد مرحوم کی اہلیہ محترمہ اختر فاطمہ ساکن مدینہ نگر یاقوت پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد میں 20 فروری کو بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ سلطان دائرہ قبرستان واقع کرما گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7842441101 ۔ 9849934