سدی پیٹ میں اسلامی خطاطی کے مشاہدہ پر اظہار مسرت

حیدرآباد۔ یکم فروری (سیاست نیوز)ریاستی وزیرمسٹر ٹی ہریش راو نے کہا کہ انہیں پہلی بار اسلامی فن خطاطی کی نمائش دیکھنے کا موقع ملا ہے ان کی زندگی کا انتہائی پُر مسرت موقع ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ مسٹر ہریش راو آج یہاں پر زیر سرپرستی ادارہ سیاست اور زیر اہتمام ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ بمقام مدینہ فنکشن ہال میں اسل

-سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ جی ایچ ایم سی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب شیخ عبدالقدیر ساکن اے سی گارڈس اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ کتہ گوڑہ چوراہے کے قریب اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کرنے کی کوشش

جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل کے علاقے رائلا پور میں /27 جنوری کو /19 سالہ جیوتی رانی پکوان کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی ۔ جیوتی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

فیکٹری آتشزدگی واقع میں ایک اور شخص کی موت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) میڑچل کے سومنگلی المونیم فیکٹری آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی ایک اور ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /29 جنوری کو المونیم فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے سبب شیوا اور راجو /30 جنوری کو فوت ہوگئے تھے جبکہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ ملازم رام نارائن آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ میڑچل پولی