گرائجویٹ ایم ایل سی کیلئے دیوی پرساد اور راجیشور ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گریجویٹ زمرہ کی کونسل کی دو نشستوں کیلئے ٹی آر ایس کے امیدواروں نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ وزراء ، ارکان اسمبلی اور ٹی آر ایس کارکنوں کی بھاری تعداد کی موجودگی میں دیوی پرساد اور راجیشور ریڈی نے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ۔ دونوں امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے زبردست جلوس نکالے گ

ہدہد طوفان سے متاثرہ چرچس کی تعمیر و مرمت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم ضلع میں ہدہد طوفان سے متاثرہ چرچیس کی تعمیر و مرمت کیلئے 4 لاکھ 96 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ۔ کلکٹر وشاکھاپٹنم نے مینجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ضلع میں

تلنگانہ میں وعدے فراموش، سرکاری خزانہ کا بے جا خرچ: ڈی کے ارونا

حیدرآباد /25 فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر ڈی کے ارونا نے وعدوں کے مطابق نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے سرکاری خزانہ کے بیجا استعمال کا چیف منسٹر تلنگانہ پر الزام عائد کیا۔ آج احاطۂ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں غربت کے خاتمہ اور نوجوانوں

ٹی آر ایس کی رکنیت سازی، قیادت کیلئے خوشی کیساتھ اُلجھن

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست نیوز) کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے رکنیت سازی مہم اس کی عوامی مقبولیت کا اظہار ہوتی ہے۔ جس پارٹی کے رکن زیادہ ہوں ، وہ اسی قدر زیادہ فخر کا اظہار کرسکتی ہے۔ کسی بھی پارٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی یقینی طور پر خوشی کا باعث ہوتی ہے۔ تاہم برسر اقتدار ٹی آر ایس کیلئے رکنیت سازی قیادت کیلئے خوشی کے ساتھ الجھ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد 25 فروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 8 مارچ بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا۔ حجامہ حضور اکرم ﷺ کی سنت اور ایک بہترین طریقہ علاج ہے۔ آپ ﷺ نے اس علاج کو خود کروایا اور دوسروں کو کرنے کی ترغیب دی۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ

حیدرآباد 25 فروری (راست) پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے 16 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیرنگرانی سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ 26 تا 28 فروری عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صرف رجسٹرڈ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ جناب ظہیرالدین علی خاں چیرمین کیمپ

تلگو اور انگریزی پر عبور حاصل کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( نیوز کلب ) سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی وڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر میر اکبر علی خان نے مسلمانوں کو مادری زبان اردو کے ساتھ ہی ساتھ تلگو ، انگریزی اور ہندی زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی ترغیب دی کیونکہ تعلیمی ، معاشی ، سماجی و سیاسی پسماندگی کے خاتمہ اور ترقی و کامرانی کے حصول کیلئے ایس

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی فاصلاتی تعلیم ادخال فیس تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن (پی جی آر آر سی ڈی ای) نے سنٹر ہذا کے پوسٹ گرائجویشن کورس جیسے ایم اے، ایم ایس سی اور ایم کام کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ میں 6 مارچ تک توسیع کیا ہے۔ ڈائرکٹر سنٹر ایچ وینکٹیشورلو نے بتایا کہ یو جی اور پی جی کے تمام کورسیس کیلئے انٹرنل اسٹائنمنٹ داخل کرنے ک

ایس ایس سی کے نئے طریقہ امتحان اور سوالی پرچے سے طلبہ میں اُلجھن

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) سال حال ایس ایس سی کے درسی کتب نئے ہیں۔ نئے نصاب سے امتحانی طریقہ نیا کردیا گیا۔ پھر انٹرنل مارکس دیئے گئے اور بورڈ کے امتحانی پرچہ کو 100 کے بجائے 80 کا کردیا گیا اور کامیابی کے لئے ضروری ہے طالب علم دونوں انٹرنل اور بورڈ دونوں میں کم از کم نشانات حاصل کریں۔ 20 میں 7 اور 80 میں 28 نشانات حاصل کرنا لازمی ہے۔ اگ

متین احمد مجددی وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری مقرر

حیدرآباد۔25فبروری(سیاست نیوز) صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلنگانہ کی اسٹیٹ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔ تلنگانہ کے دس اضلاع کے سکریٹریز‘ جوائنٹ سکریٹریز اور ایکزیکٹیو اراکین کے نامو ں کا بھی اعلان کیاگیا جس میں شہر حیدرآباد سے وائی ایس آر کانگریس کے سینئر

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( راست ) جناب عبدالرزاق کی والدہ محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب عبدالرحیم مرحوم کا 25 فبروری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد حافظ نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ہے اور تدفین بانو نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9866308300

غیر شرعی شادیوں کے مرتکب گرفتار قاضیوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست نیوز) شہر میں بعض قاضیوں کی جانب سے غیر شرعی طور پر کنٹراکٹ میریجس کے خلاف پولیس کارروائیوں کے باوجود اس طرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ کے پاس قاضیوں کی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے کوئی نظم نہیں اور نہ ہی عہدیداروں کو اس سلسلہ میں کوئی دلچسپی ہے جس کے سبب غیر قانونی سرگرم

پرانے شہر کی چار ارزاں فروشی کی دکانات مہربند

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں نے آج بڑے پیمانے پر دھاوے کرتے ہوئے ارزاں فروشی کی 4 دوکانات کو مہربند کردیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد مسز بھارتی ہولیکیری نے آج دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ یوم مقفل کردہ 4 راشن ش

اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر برقی رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 24 فبروری کو 01.50 بجے دوپہر سری داراواتھو آدی نارائنا اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر ( او ایس ڈی ) ( آپریشنس ) اے پی ای پی ڈی سی ایل ضلع مغربی گودواری کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ شکایت کنندہ کی اراضی پر اگریکلچر سروس کے منقطع مقام کو نئے کنکشن کی بحالی کیلئے 50,0

ورلڈکپ کرکٹ پر سٹہ بازی، دو ٹولیاں گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 فبر وری (سیاست نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ میچیس پر سٹہ کا کاروبار چلانے والی دو ٹولیوں کو سٹی پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ایک سٹے باز کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ آر سبرامنیم عرف چنا ساکن اندرا نگر وارثی گوڑہ ایک فوٹو اسٹوڈیو چلاتا ہے لیکن پرتعیش زندگی کیلئے آمدنی ناکافی ہورہی تھی ۔ سبرامنیم

نائجیریائی باشندوں سے ڈرگس برآمد، چار افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 فبر وری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں شہر میں کوکین کا کاروبار کرنے والے چار نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ ڈرگس برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ روتمی اسولا کھیندے جو نائجیریا کا باشندہ ہے اپنے سات