مالی تنگدستی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس سرورنگر کے مطابق 48 سالہ لاوینا جو ریڈی کالونی چمپاپیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل رات اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔