جواہر نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ جواہر نگر میں ایک شخص کو بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ رامچندر جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ اس پر نامعلوم افراد نے وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا ۔ رامچندر جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ آج جب مقامی دوکاندار نے اپنی دوکان کھولی تو دوکان کے سامنے یہ منظر نظر آیا ۔ اطلا

جھلس جانے والی ضعیف خاتون کی موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون مشتبہ طور پر پکوان کے دوران جھلس کر فوت ہوگئی ۔ الوال پولیس کے مطابق 60 سالہ درگااماں جو الوال علاقہ کے ساکن پوچیا کی بیٹی تھی ۔ اس خاتون نے شادی نہیں کی تھی ۔ ایک ہفتہ قبل یہ خاتون اپنے مکان میں پکوان کے دوران شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس الوال مصر

شمس آباد کے موضع گلہ پلی کے قریب خاتون کی نعش دستیاب

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گلہ پلی کے قریب ایک نامعلوم خاتون جس کی عمر 40 تا 45 سالہ کی نعش جھاڑیوں میں پائی گئی ۔ شمس آبا پولیس کے بموجب 40 تا 45 سالہ ایک خاتون کی نعش گلہ پلی کے قریب جھاڑیوں میں پائی گئی ۔ جس کی نعش کو دواخانہ منتقل کردیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

راشن کارڈ اور گھر نہ ملنے پر نوجوان سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک نوجوان نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب یعقوب ولد جان پاشاہ لیبر ساکن بچی ریڈی کالونی نے آج دوپہر نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور راشن کارڈ اور گھر حکومت کی جانب سے نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا ۔ اس سے قبل بھی یعقوب نے گھر گھر سروے پروگرام

اپوزیشن کی چیف منسٹر پر تنقیدیں افسوسناک،مسترد شدہ پارٹیوں کو تنقید کا حق نہیں ، کے ٹی راما راؤ کا شدید ردعمل

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اپوزیشن کی جانب سے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ پر کی جارہی تنقیدوں کو افسوسناک قرار دیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ ریاست کی ترقی کیلئے سرگرم چیف منسٹر کے خلاف کیا وہ مقدمہ دائر کریں گے؟

اظہر اور عمران کے بعد ہند۔پاک ٹیمیںنئی شروعات کی خواہاں

ایڈیلیڈ۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کا 15فبروری کو کھیلے جانے والے مقابلہ کا دنیائے کرکٹ کو انتظار ہے ‘ جہاں دفاعی چمپئن ہندوستان کا مقابلہ کٹر حریف پاکستان سے مقرر ہے ۔ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں 5مرتبہ پاکستان کا سامنا کرتے ہوئے صدفیصد فتوحات حاصل کی ہیں اور وہ دورۂ آسٹریلیا میں پھر ایک مرتبہ پاکستان کو شکست دیتے

وقف بورڈ میں موظف عہدیداروں کی خدمات پر تنازعہ،موجودہ ملازمین کا عدم تعاون ، بورڈ میں درمیانی افراد کی مداخلت جاری

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں بعض ریٹائرڈ عہدیداروں کی خدمات حاصل کرنے کا مسئلہ بورڈ میں تنازعہ کا سبب بن چکا ہے۔ مختلف شعبوں میں بورڈ کی کارکردگی میں سدھار اور ناجائز قبضوں کے سلسلہ میں فوری کارروائی کیلئے وقف بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے تین عہدیداروں کو ع

آٹو ڈرائیورس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ : آٹو ڈرائیورس کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آٹو ڈرائیورس یونین جائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج یہاں ٹرانسپورٹ بھون خیریت آباد پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ وہ انتخابی مرحلہ کے دوران کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل آوری کریں ۔ اس موقع پر مسرس محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیشم اور وی کرن قائدین جے اے سی نے احتجاج

بی ایس سی ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل ایڈمنسٹریشن میں داخلے

حیدرآباد /5 فروری ( پریس نوٹ ) وزارت سیاحت ، حکومت ہند کی جانب سے ہاسپٹالیٹی انڈسٹری میں روشن مستقل کیلئے آئی ایچ ایم حیدرآباد اور ملک بھر میں دیگر آئی ایچ ایمس کے اشتراک سے بی ایس سی ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل ایڈمنسٹریشن پروگرام کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ 3 سالہ بی ایس سی کے سال اول میں داخلہ کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ درخواست فارم اور

اوپنرس کا مسئلہ ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث : وینکٹ رگھوان

چینائی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرینواس وینکٹ راگھون نے مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ 2015ء میں مظاہروں اور امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں میں استقلال کا فقدان ٹیم کیلئے باعث تشویش ہے ۔ علاوہ ازیں چند دنوں میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستا

جنید کے مقام پر راحت ٹیم میں شامل

کراچی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے آج ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر راحت علی کو شامل کیا ہے جو کہ ایک اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان کے متبادل بولر ہوں گے ۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیرمین شہریار خان نے سلکشن کمیٹی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے عالمی ایونٹ کیلئے راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی

محمد عامر 9مارچ کو پہلا مقابلہ کھیلیں گے

کراچی۔5فبروری(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ تنازعہ میں پانچ سال کی پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر جن کو آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے حالیہ دنوں میں ڈومسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد بائیں ہاتھ کے باصلاحیت بولر نے کراچی سے تعلق رکھنے والی ٹیم عمر اسوسی ایٹ سے معاہدہ کیا ہے اور اب وہ 9مارچ کو گ

بولرس کا کلیدی رول ہوگا : سریناتھ

حیدرآباد۔5فبروری( سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جواگل سریناتھ نے یہاں حیدرآباد میں جیلٹ کی ایک تشہیری تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کو اپنا خطاب باقی رکھنا ہے تو بولروں کو بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ سریناتھ کے بموجب ہندوستان کے تین

شیخ پیٹ میں ٹولی چوکی کالونیز کے مسائل پر مختلف محکموں کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ایم ایل اے جوبلی ہلز جناب ماگنٹی گوپی ناتھ کی جانب سے شیخ پیٹ ڈیویژن میں واقع کالونیوں کے مسائل کے حل کے لیے مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کا اجلاس بروز ہفتہ 7 فروری کو او یو کمیونٹی ہال شیخ پیٹ میں 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں محکمہ برقی ، پانی ، سیول سپلائی ، جی ایچ ایم سی کے علاوہ ایم آر او شیخ پ

ہندوستان قطعی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہنوز ناکام:بیدی

نئی دہلی ۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے آغاز میں اب جب کہ صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم اپنے قطعی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میںہنوز کامیاب نہیں ہوپائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹیم کے لیجنڈ اسپنر بشن سنگھ بیدی نے کیا ہے ۔ بیدی نے مزید کہا ہے کہ زخمی کھلاڑیوں روہت شرما ‘ بھونیشور کمار ‘ رویندر جڈیجہ اور ایشان

قطر ورلڈ کپ عرب دنیا کیلئے اہمیت کا حامل

دوحہ۔5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ورلڈ کپ 2022ء کے انعقاد میں ہنوز کئی برس باقی ہے لیکن یکے بعد دیگرے کئی تنازعات کو اس سے جوڑا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود عرب فٹبال دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی اہم لیجنڈ کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ساری عرب دنیا ورلڈ کے انعقاد میں قطر کے ساتھ ہے‘ کیونکہ ورلڈ کپ کا انعقاد عرب دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ مصر کے

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر اتوار کو خواتین کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 8 فروری بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر لیڈی ڈاکٹر ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہ