بیڑی مزدوروں کا احتجاج

جگتیال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے بیڑی ورکرس اور مزدوروں کی فلاح بہبود کیلئے لگائے گئے شرائط مناسب نہیں ہیں تمام بیڑی ورکرس اور مزدوروں کو فائدہ پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیڑی مزدور سنگھم کے قائدین نے مطالبہ کرتے ہوئے سب کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کیا اور ایک یادداشت سب کلکٹر جگتیال کرشنا بھاسکر کے حوالے ک

تلگودیشم کارکنوں کا اجلاس

جگتیال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم پارٹی کے استحکام کیلئے ہر کارکن کوشش کرے ، ان خیالات کا اظہار تلگودیشم پارٹی ریاستی صدر مسٹر ایل رمنا حلقہ جگتیال کے پارٹی کارکنوں کے ساتھ پارٹی آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کارکنوں کو تلگودیشم پارٹی استحکام کیلئے آگے آنے پر زور دیااور پارٹی استحکام کی

کسانوں کیلئے شعور بیداری اجلاس

جگتیال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیجوں سے متعلق کسانوں میں شعور بیداری ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پولاس اگریکلچر یونیورسٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر لکشمن نے یونیورسٹی میں منعقدہ شعور بیداری اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ بیجوں کے اقسام ، کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے تحت (PPV & FR Act 2001) کو شعور بیداری کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔

جرائم پر قابو پانے سخت اقدامات

محبوب نگر ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع یس پی وشوا پرساد نے اٹکیال پولیس اسٹیشن کے معائنہ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی تنازعات کے نتیجہ میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اس کی روک تھام کیلئے پولی

جنوبی ہند کے ’’ جواں فکر قلم کار ‘‘ کے عنوان پر سمینار

کڑپہ ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انجمن ترقی اردو ضلعی شاخ کڑپہ ( اے پی ) کی جانب سے رحمت اللہ اسٹریٹ ، چاند پھرا گنبد ، دفتر انجمن ترقی اردو میں 2015 ء ماہ مارچ 21 ، 22 کو منعقد شدنی دو روزہ سمینار بعنوان ’’ جنوبی ہند کے جواں فکر قلم کار ‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا سید شاہ مصطفی حسین بخاری صدر ان

اظہار تعزیت

مہادیوپور ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے صدر محمد اکبر خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ، بھوپال پلی سابقہ ایم پی پی نے پرسہ دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مہادیو پور منڈل کے ٹی آر ایس پارٹی کے صدر جناب اکبر خان کی والدہ خدیجہ بی کے انتقال پر کل کانگریس کے سینئر قائدین بھوپال پلی کے سابقہ منڈل پریشد پریسڈنٹ جناب محمد افضل

ٹی آر ایس حکومت سے عوام بیزار

میدک ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم قائدین کا ایک اہم اجلاس میدک کے سینئر قائد سابق صدرنشین بلدیہ ٹربٹی جگپتی کی صدارت میں ان ہی کے فارم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں صدر ضلع تلگودیشم پارٹی محترمہ ششی کلایادو کی شرکت ہوئی ۔ اس موقع پر محترمہ ششی کلا نے کہا کہ ریاست کی عوام موجودہ حکومت سے صرف 9 ماہ ہی میں عاجز آچکی ہے ۔

تمام طبقات کیلئے حصول تعلیم ضروری

بھینسہ ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے گوپال راؤ ڈگری کالج میں سالانہ اسپورٹس ڈے تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے مدہول نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا اس دور میں تمام طبقہ کے لوگوں کو بے حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے ذریع

آرمور میں مزید آدھار سنٹر کے قیام کا مطالبہ

آرمور ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے آسرا پنشن ، فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور ایل پی جی گیس کنکشن کو آدھار سے مربوط کروانے کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری قرار دیا جارہا ہے اس لئے آرمور کی عوام آدھار کارڈ کی تصویرکشی کروانے کیلئے قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جس میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اس سے قبل آدھار

میڈپلی کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، دو افراد ہلاک

مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے سی آئی راجہ شیکھر راجو کے بموجب ابراہیم پٹنم منڈل میڈپلی کے قریب قومی شاہراہ (63) پر تیز رفتار کار ( انڈیکا) الٹ گئی دو افراد چنا راجیش (45) ابھینو ہلاک ہوگئے چناراجیش ضلع نظام آباد منڈل بالکونڈہ مقام ویلگاٹور کے متوطن کئی دنوں سے مٹ پلی میں قیام پذیر ہیں کل چناراجیش اپنے خاندان کے اراکین

امتحانات کی تیاری کیسے کریں عنوان پر لکچر

عادل آباد ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرلس اسلامک آرگنائزیشن عادل آباد یونٹ کی جانب سے طالبات کیلئے یکم مارچ کو 2 بجے دن دفتر جماعت اسلامی نزد مدینہ مسجد عادل آباد پر ’’ امتحانات کی تیاری کیسے کریں ‘‘ پر برادر سید روحیل احمد ( سعودی عرب ) ایم بی اے کا لکچر رکھا گیا ہے ۔ یونٹ پریسڈنٹ جی آر او سمیہ ناز نے طالبات سے استفادہ کی خواہ

سخت محنت کامیابی کی کلید

ورنگل ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عمل وہ روشنی ہے جس سے ہم حق اور باطل کی راہیں کو متعین کرسکتے ہیں ۔ اہل علم کی ہر دور میں حکومت تھی اور رہے گی ۔ علم بغیر محنت کے حاصل نہیں ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بسواراجو ساریا سابق منسٹر بی سی ویلفیر اے پی نے صفا ہائی اسکول انگریزی میڈیم منڈی بازار ورنگل کے ’’ اسکول ڈے ‘‘ تقریب بروز ہفت

پشکارالو کیلئے 4 کروڑ 30 لاکھ روپیوں کی منظوری

مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابراہیم پٹنم منڈل کے مواضعات ، ایردنڈی ، کومٹی کونڈہ پور ، ویمل کرتی ، ایم پی پی لکشمی تیلو نے کہا کہ بامہ پور فقیر کونڈہ پور کے گوداوری پشکارالو گھاٹ کی مرمت مقامی سڑکوں کی مرمت صفائی ، ستھرائی امور کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 4 کروڑ 30 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے اس خصوص میں انہوں

میونسپل مٹ پلی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے مقامی مسائل پینے کا پانی صفائی ستھرائی امور پر مبنی خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اجلاس کی صدارت میونسپل چیرپرسن محترمہ سری اومارانی نے کی کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈس تک پینے کے پانی کی سربراہی ہوگی 12 ویں وارڈ کونسلر برولہ گنگارام نے کہا کہ کئی دنوں سے ان کے متعلقہ وارڈس پ

محبوب نگر میں تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس

کوڑنگل ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دواخانہ سرکاری کوڑنگل کے دامن میں واقع رہبر ہاوز میں محدث اعظم مشن محبوب نگر کے زیراہتمام بتاریخ 3 مارچ بروز منگل 9 بجے شب بمقام ٹاون ہال گراؤنڈ مستقر محبوب نگر میں منعقد شدنی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے وال پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں مولانا محمد عبدالمنان رہبر چشتی القادری خطی

کرناٹک میں سوائن فلو کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ

گلبرگہ ۔26۔فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں ایچ 1این 1 سوائن فلو بخار تیزی سے پھیلتا جارہاہے، اس پر روک لگانے کیلئے جہاں حکومت کی طرف سے تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں، وہیں اس بخار میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اب تک ریاست بھر میں763افراد کو سوائن فلو لاحق ہونے کی تصدیق کی جاچک

صفا بیت المال کا سالانہ ریاستی تربیتی اجلاس و جلسہ عام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ انڈیا کے زیراہتمام ریاست تلنگانہ و آندھرا کا سالانہ ریاستی تربیتی اجلاس 28 فبروری بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا نماز عصر مولانا وسیم الحق ندوی خازن صفا بیت المال کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ مولانا غیاث احمد رشادی مرکز صدر نظامت کریںگے ۔ جس میں میدک ، کرنول ،

شادی

ورنگل ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر ورنگل کے سلسلہ نیازیہ کے جلیل القدر صوفی بزرگ جناب مرزا برہان بیگ نیازی مرحوم ساکن شمعون پیٹ ورنگل موظف ایجوکیشنل ڈپارٹمنٹ کے فرزند مرزا روشن بیگ این آر آئی کی شادی جناب محمد قیوم کی دختر عائشہ اسماء کے ساتھ 22 فبروری بروز اتوار بعد نماز مغرب پرکال میں انجام پائی ۔ استقبالیہ 23 فبروری آر آر

یلاریڈی میں گاڑیوں کی تنقیح

یلاریڈی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے مختلف افراد پر پولیس نے تنقیح کے دوران جرمانے عائد کئے ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے امبیڈکر چوراستہ پر گاڑیوں کی تنقیح کی ۔ 30 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کئے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا انتب

یلاریڈی میں دس افراد کے خلاف کیس درج

یلاریڈی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے سانولی علاقہ میں ذات کے نام پر بُرا بھلا کہنے پر چار افراد کے خلاف اٹرا سٹی مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر کے مطابق سانولی علاقہ سے تعلق رکھنے والے راچا کونڈا کرویا نندم کی شکایت پر آکولایا گیا ۔ بی جے پی کے سرگرم قائد سائیلو ، گن