ریڈیو پروگرام من کی بات میں وزیر اعظم مودی طلبا برادری سے خطاب کرینگے

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ ملک میں امتحانات کا وقت قریب آ رہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی جاریہ ماہ اپنے ماہانہ ریڈیو نشریہ ’ من کی بات ‘ میں طلبا برادری تک پہونچنے کی کوشش کرینگے ۔ اس سلسلہ میںمودی نے بورڈ امتحان لکھنے والے طلبا اور ان کے والدین سے معلومات حاصل کی ہیں۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ اس ماہ کے ریڈیو پرو

مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو اراضی الاٹ کرنے اعظم خان کا مطالبہ

رامپور 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج مطالبہ کیا کہ ریاست میں غیر مستعملہ اراضی اور عمارتیں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو دی جائیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان اراضیات کو سماج کے پسماندہ طبقات کیلئے تعلیمی ادارے قائم کرنے استعمال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے سماج کے پسماندہ طبقات کو تعلیم سے

مغربی بنگال انتخابات میں بی جے پی اچھا مظاہرہ کریگی : نقوی

کولکتہ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ شردھا اسکام میں جو کوئی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے کیونکہ عوامی رقوم لوٹی گئی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال انتخابات میں اچھا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اسکام میں عوام

بردوان میں سنسان کینٹین میں دھماکہ ‘ چار بم دستیاب

بردوان (مغربی بنگال ) 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بردوان ضلع میں ایک کان کے قریب غیر مستعملہ کینٹن میں ہوئے بم دھماکہ کے بعد یہاں سے چار بم برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ غیر مستعملہ کینٹین سری پور کالری کے اندر ایک اسکول کے قریب واقع تھا جو

ایگزٹ پولس درست رہے تو کانگریس کیلئے تباہ کن : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں ووٹوں کی گنتی سے قبل کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اگر ایگزٹ پولس کے نتائج درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ پارٹی کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے ۔ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کانگریس کو یہاں پانچ سے زیادہ نشستیں حاصل نہیںہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں بی جے پی کو شکست ہوتی ہے تو وزیر اعظم مودی

کالا دھن ‘اطلاعات عوام کو پیش کی جائیں : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج حکومت سے کہا کہ جو ہندوستانی بیرونی ممالک میں اپنا کالا دھن رکھتے ہیں ان کی اطلاعات عوام کے سامنے پیش کی جائیں ۔ پارٹی نے کہا کہ اب جبکہ اس معاملہ میں نئے ناموں کا بھی انکشاف ہوا ہے تو پارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرت

اجئے ماکین کو کانگریس عہدوں سے علیحدگی کا خطرہ؟

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں اگر کانگریس پارٹی صدر بازار نشست سے کامیابی حاصل نہیں کرتی ہے تو کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکین پارٹکی عہدوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دہلی انتخابات میں پارٹی نے اجئے ماکین کو پیش کیا تھا ۔ انہیں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی امیدواروں کے خلاف صدر ب

یلا ریڈی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر

یلاریڈی۔9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی دارالحکومت پر دھوم مچانے والا کاروبار ریئل اسٹیٹ کا اب منڈل مستقروں تک رسائی کرگیا ہے۔ ضلع مستقر، ڈیویژن مستقر پر گزشتہ کچھ عرصہ سے زوروں پر رہا۔ یہ کاروبار اب رول عوام کو چاشنی بتا رہا ہے۔ لاکھوں روپئے صرف کرکے ذاتی مکان بنانے کی آرزو نے مواضعاتی عوام کو منڈلوں کی طرف کھینچ لارہی ہے جس سے

دیہی خواتین کیلئے دینی تعلیم کی فراہمی کا نظم

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ انوارالعلوم رئیس پیٹ بودھن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقسیم انعامات جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے صدر مدرسہ انوارالعلوم کمیٹی جناب سید ریاض الحسن نے کہا کہ تعلقہ بودھن میں شامل پانچ منڈل بودھن، کوٹگیر، ورنی رنحل اور ایڈپلی مستقر و ان منڈلوں کے دیہی علاقوں میں تحفظ ختم نبوت کمی

کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا کے ساتھ حیدرآباد میں پیش آئے پولیس رویہ کے خلاف آج ضلع کانگریس کے زیراہتمام تلنگانہ چوراستہ پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس نے کہا کہ گاندھی بھون تا راج بھون ریاستی کانگریس قائدین جمہوری طریقے

غریبوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی ذات واری تفصیلات اس ماہ کی آخری تاریخ تک فہرست کی شکل میں روانہ کرنے کی ہدایت ریمنڈپیٹر پرنسپل سیکریٹری رورل ڈیولپمنٹ نے ڈی او ڈی اے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنس میں ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے والوں کی تفصیلات نومبر تک

فوڈ اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت، غریب عوام کیلئے کئی ایک ویلفیر اسکیمات عمل میں لارہی ہے، لیکن بعض محکمہ جات کے عہدیداران عمل آوری میں لاپرواہی برت رہے ہیں۔ اسکیمات پر سنجیدگی سے عمل آوری کرتے ہوئے عوام کو استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے۔ ریوینیو میٹنگ ہال میں ضلعی سطح کی فوڈ اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے ضلع کلکٹر

ٹی آر ایس کی رکنیت سازی

کوڑنگل۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز کے وی ایس فنکشن ہال میں منعقدہ ٹی آر ایس کے منڈل سطح کے اجلاس میں سابق رکن اسمبلی مسٹر آر گروناتھ ریڈی نے بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سرپنچ مسٹر وینکٹ ریڈی دیسمکھ ، سابق زیڈ پی ٹی سیز مسرز اینگولہ بھاسکر، موہن ریڈی، پی اے سی ایس چیرمین انگڑی رائچور بسواراج، ڈپٹی س

لاری کے اُلٹ جانے کا واقعہ

کوڑنگل۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کرناٹک سے کوتہ کوٹہ جانے والی گنے سے لدی لاری کوڑنگل مستقر پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ متاثرین کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بموجب ریاست کرناٹک کے مقام شادی پور سے MH-32-B 4733 نمبری گنے سے لدی لاری کوتہ کوٹہ گنا فیکٹری کو جارہی تھی کہ گزشتہ روز سہ پہر کوڑنگل مستقر پر گاندھی نگر کالونی کے دامن میں واقع موڑ

مڈ ڈے میلس کی ناقص سربراہی پر سرپنچ کی برہمی

کوڑنگل۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء کیلئے دوپہر میں کھانے کی اسکیم میں آئے دن بے قاعدگیاں ناگفتہ بہ حد تک پہنچ چکی ہیں۔ حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل بمرس پیٹ میں سرکاری مدارس کے طلباء کیلئے بہترین غذا کی سربراہی کے تحت باریک چاول کی فراہمی کے باوجود بھی ایجنسی خواتین کی جانب سے دال میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی سے طلباء کی

پٹلم میں مجلس ذکر و سلوک جلسہ کے پوسٹر کی اجرائی

پٹلم۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے وحیدیہ مخدوم مسجد عیدگاہ روڈ کے عقب میں 19 فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب کے مجلس ذکر و سلوک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حیدرآباد سے انچارج خانقاہ جناب محمد سرور عزیز نائب انچارج خانقاہ جناب مرزا سہیل بیگ، مقامی خدمت خلق ٹرسٹ کے صدر و نائب صدر خازن، سی

بودھن میں جلسہ تاجدار اولیاء

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خطیب امام جامع مسجد عثمانیہ بودھن مولانا سید نصیرالدین قادری کی اطلاع کے بموجب 12 فروری کی شب بعد نماز عشاء محلہ تیر گلی میں بعنوان ’’جلسہ تاجدار اولیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد احمد نقشبندی جامعہ نظامیہ، امیر تحریک صدائے اسلام شرکت کریں گے اور ان کا خطاب ہ

بودھن میں مسابقہ قرآن کا انعقاد

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی شیخ جابر امام جامع مسجد رئیس پیٹھ بودھن کے پریس نوٹ کے بموجب 8 فروری کو مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے تحت ضلعی سطح کا سالانہ مسابقہ مکاتب قرانیہ کا جامع مسجد نظام آباد میں اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مفتی سعید اکبر نے انجام دی۔ اس مسابقہ القرآن میں ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات سے تقریباً 150

انتشار ، زوال اُمت کا اہم سبب ، اتحاد ناگزیر

جگتیال ۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے جامع مسجد جگتیال میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’قومی و بین الاقوامی حالات اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں ‘‘ منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد جنید حفیظ ریجنل سکریٹری ایس آئی او حلقہ تلنگانہ کی تلاوت و ترجمانی کے ذریعہ ہوا ۔ مولانا محمد مشتاق احمد قاسمی نے ن

ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی کا آغاز

یلاریڈی /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کی زیر نگرانی کی جارہی عام و خاص رکنیت سازی پروگرام مقررہوقت میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مستقر رکنیت سازی پروگرام کا آغاز کیا ۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں پر 30 ہزار ارکان کو شامل کرنے کا عزم کیا ۔ عام رکنیت کیلئے 25 روپئے اور خاص رکنیت کیلئے 50 روپئے وصول