اسکالر شپس کیلئے آدھار کو لازم نہ کرنے کا مطالبہ
بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس آئی او شاخ بیدر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے منسٹری آف مائناریٹی مسائل پر مبنی یادداشت پیش کر کے بتایا کہ گورنمنٹ اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری نہ بنایا جائے ۔ آئندہ سال سے گورنمنٹ آف کرناٹک نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر یہ طے کیا ہے کہ آدھار کارڈ کو اسکالر شپ کیلئے ضروری کردیا جائے گا