ایمس کے قیام کیلئے حصول اراضی میں رکاوٹ ، غیرمتوقع صورتحال
بھونگیر ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے بی بی نگر منڈل کے موضع رنگاپور میں ایمس کے قیام کیلئے حصول اراضی کے سروے کیلئے گئے ہوئے ریونیو عہدیداروں پر موضع کے دلتوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کسانوں کے مطابق سابق میں 90 دلت خاندانوں کو بھودان (زمینات) دیئے گئے تھے اگر انہیں ان زمینات سے زبردستی دستبرد