آسٹریلیا کا بھاری اسکور ، بولرس پر تنقید نامناسب

سڈنی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی میڈیم پیسر محمد سمیع نے اگرچہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ کرکٹ میچ میں میزبانوں کی 5 وکٹس حاصل کئے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ مسطح پچ پر بولنگ کرنا آسان نہیں ہے اور آسٹریلیا کو 572 رنز دیئے جانے پر ان (سمیع) کی ٹیم کے بولرس پر تنقیدیں نہیں کی جانی چاہئے۔ سمیع نے 112 رنز کے عوض 5 وکٹس حاصل کئے۔ آس

رانجی ٹروفی : جموں و کشمیر کیخلاف کرناٹک کو کامیابی

ہبلی۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹروفی گروپ اے کرکٹ میچ میں کرناٹک نے کھیل کے تیسرے دن جموں و کشمیر کو ایک اننگز اور 30 رنز سے شکست دے دی۔ ایان دیو سنگھ نے جرأ ت مندانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز بنایا لیکن دیگر بیٹسمین نے کوئی خاص مزاحمت نہیں کی۔ جموں و کشمیر کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان سے 36 رنز کے اسکور کے ساتھ آج اپنے کھیل کا دوب

نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز دونوں جیت لی

ویلنگٹن۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 193 رنز کی کامیابی کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا ہے۔اس طرح اس نے دو ٹیسٹ میچ کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کے لیے گذشتہ سال بہترین رہا تھا جس میں اس ن

قومی باکسنگ چمپین شپ ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز

ناگپور۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کے 60 ویں قومی چمپین شپ مقابلہ کل جمعرات سے یہاں شروع ہورہے ہیں۔ دو سالہ وقفہ کے سبب منعقد شدنی ان مقابلوں سے اگرچہ کئی بڑے نام غائب ہیں لیکن 300 سے زائد مکا باز چمپین شپ کے اعلیٰ ترین اعزاز پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ اولمپک کے سابق برونز میڈلسٹ وجیندر سنگھ (75 کیلو) ایشین چمپین شیو تھاپا (52 کیلو) او

ہندوستانی بیٹسمین کو چیلنج کرنے سہیل کی خواہش!

کراچی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سلیکٹرس کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے اپنی ٹیم میں حیرت انگیز طور پر شامل کئے جانے والے فاسٹ بولر سہیل خاں نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے میچوں میں ہندوستان کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سہیل نے ورلڈ کپ کھیلنے والے حریف (ہندوستانی) بیٹسمی

سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

کریم نگر 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں کارپوریٹ دواخانوں کے مماثل سرکاری دواخانوں کو ترقی دی جائے گی۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت و طب ڈاکٹر ٹی راجیا نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے نگنور کے پرتھیما میڈیکل کالج میں قائم ’’تلسمیا لیب‘‘ کے افتتاحی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈا

دو موٹر سیکلوں میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی

مکہ راج پیٹ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک کے قریب ہوئے سڑک حادثہ میں دو موٹر سیکلوں کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مستقر دوباک کے قریب ایک دوسرے کے مخالف سمت سے آرہے دو موٹر سیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سیکل پر سوار راجا مولی جبکہ دوسری موٹر سیکل پر سوار اسمٰعیل، چھوٹے میاں اور جمیل زخمی ہوگئے۔

پٹلم میں وظائف سے محروم افراد کا احتجاج

پٹلم 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام کی قیادت میں وظائف سے محروم افراد نے منڈل آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ وظائف سے محروم افراد منڈل پرجا پریشد کے مقابل وظائف سے مطابق دستاویزات ہاتھوں میں تھامے کلکٹر کے انتظار میں ٹھہرے رہے ہیں۔ کلکٹر کے واپس پٹلم نہ آنے پر وظائف سے محروم افراد منڈل پرجا پریشد کے

اسمگلرس کو پکڑنے کے دوران فارسٹ عہدیداران زخمی

سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں موجود جنگلاتی علاقہ چیلا پلی، راون پلی اور مٹ پلی کے جنگلاتی علاقوں میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی اطلاع ملنے پر سرپور ٹاؤن انچارج فاریسٹ رینج آفیسر وینوگوپال نے فاریسٹ عہدیداروں کے ہمراہ جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جنگل

وظائف کی منظوری میں تساہلی کے خلاف پنچایت سکریٹری معطل

نظام آباد:7؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ مستحق افراد کو وظائف کی منظوری میں تساہلی برتنے والے پنچایت سکریٹری کو معطل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے وظائف کی منظوری کیلئے ولیج سکریٹریوں کوسروے کیلئے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ جس پر ویلپور منڈل کے موضع موتے انچارج پنچایت سکریٹ

سکجیت اسٹارچ مل کے مزدوروں کی ہڑتال جاری

نظام آباد:7؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مطالبہ کی یکسوئی کی مانگ کرتے ہوئے سکجیت اسٹارچ مل کے مزدوروں کی جانب سے گذشتہ 13 دن سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی آرایس کے قائدین اختر احمد، سید خلیل نے ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ان سے اظہار یگانگت کی۔ واضح رہے کہ فیکٹری میں 500 مزدور گذشتہ 28سال سے کام کررہے ہیں اوران میں 80 فیصد مزدوروں کا تعلق نظام آ

احاطہ اسکول میں سیل فون پر امتناع

محبوب نگر۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کیلئے پروٹیکشن کمیٹی کی سفارش ہر ضلع کے تمام اسکولس میں سیل فون پر امتناع عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کردیئے۔ مسٹر راجیش ڈی ای او نے بتایا کہ سرکاری و غیر سرکاری اسکولس میں کلاس رومس اور اسکول کے احاطہ میں سیل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اح

کریم نگر کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد

کریم نگر۔/7 جنوری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ تلنگانہ ریاست کے حصول کے لئے جس طرح مسلسل جدوجہد اور قربانیاں دی گئی ہیں تاریخ میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ، اب اسی طرز پر ہمیں متحدہ طور پر اس کی تعمیر نو کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے یہ بات کہی۔ انہوں نے یہاں پیر کی شام کریم نگر پریس بھون میں میڈیا کو مخاطب کرتے

بس ڈپو عملہ کادیانتداری کا مظاہرہ

نارائن پیٹ۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس ڈہو کے عملہ نے اپنی دیانتداری و امانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کا بیگ بشمول پانچ ہزار روپئے نقد و دیگر اسنادات واپس لوٹادیئے۔ تفصیلات کے بموجب نارائن پیٹ ڈپو کی بس نمبر AP22Z-0109 جو حیدرآباد سے نارائن پیٹ آرہی تھی اس بس میں سوار ایک نامعلوم مسافر اپنا بیگ بھول گیا

قرض لے کر مڈ ڈے میلس کی تیاری

یلاریڈی۔/7 جنوری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا کھانا کھلائے جانے سے متعلقہ بلوں کو آج تک ادا نہ کرنے سے ایجنسی کے ذمہ داروں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ روزانہ طلباء کو وقت پر غذا تیار کرنے کیلئے قرض لے کر پکوان کی اشیاء لانا پڑ رہا ہے جس سے یہ مڈ ڈے میلس اسکیم قرض کرکے چلائی جارہی ہے جبکہ ایجنسی ذمہ دار روزانہ

سرپور ٹاؤن میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے جاب میلہ

سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن آئی کے پی اے پی ایم وینکٹ رمنا کی اطلاع کے بموجب منڈل کے بیروزگار 18تا 35سال عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے جاب میلہ 8جنوری کو سرپور ٹاؤن میں منعقد کیا جارہا ہے۔ دسویں جماعت کامیاب اور ناکام لڑکے اور لڑکیوں کیلئے مفت کمپیوٹرس کورس کے علاوہ دو

میدک میں مسلم فنکشن ہال کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

میدک۔7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے ’’سیاست‘‘ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میدک ٹاؤن میںمسلم میناریٹی فنکشن ہال کی عمارت عالیشان طرز پر تعمیر کی جائیگی جس کیلئے ریاستی وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ایک کروڑ روپئے منظور کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ مسٹر دیویندر ریڈی خ

ویملواڑہ کے محمد مجاہد حسین کو ایم ایل سی بنانے کا مطالبہ

ویملواڑہ۔7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحریک تلنگانہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جدوجہد کرنے والے محمد مجاہد حسین کو ایم ایل سی یا کوآپشن کی سیٹ دینا چاہیئے ‘ ویملواڑہ کے مسلم قائدین نے یہ مطالبہ کیا۔ ویملواڑہ میں مسلم یوتھ اسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز کے صدر محمد مج