فیڈرر نے مرے کو 6-0 ، 6-1 سے شکست دی

لندن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی کھلاڑی اینڈی مرے کو ایکطرفہ مقابلہ میں 6-0 ، 6-1 سے شکست دی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی مرے کو 6-0 ، 6-0 شکست ہوگی کیونکہ دوسرے سیٹ میں فیڈرر 5-0 کی سبقت حاصل کرنے کے علاوہ مرے کی سرویس پر 30-0 کی سبقت بھی بنا لی تھی لیکن اس موقع پر م

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز)شہر ونواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو قومی شاہراہ نمبر 65 پر آج سڑک عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ایک 40 سالہ نا معلوم خاتون جو انعام گوڑہ علاقہ میں آج صبح سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ نامعلوم گ

جانسن کو آئی سی سی کے 2 باوقار ایوارڈس

دبئی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن کو آج دوہری خوشی ملی کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے انہیں ٹسٹ کرکٹ کا بہترین کھلاڑی اور سال کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 33 سالہ بائیں ہاتھ فاسٹ بولر جانسن نے اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے اور وہ ایسے تیسرے آسٹریلیائی کھلاڑی ہی

دورہ ہند سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو نقصان ہوا : راناتنگا

کولمبو ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں سری لنکائی بیٹسمینوں کی 4-0 کی شکست پر اظہارخیال کرتے ہوئے ٹیم کو عالمی چمپیئن بنانے والے سابق کپتان ارجنا رانا تنگا نے کہا کہ سیریز میں ناکامی کے ذمہ دار کھلاڑی نہیں بلکہ انتظامیہ ہے کیونکہ اس سیریز کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم کی ورلڈ کپ تیاریوں کو نقصان ہوا ہے۔ ویسٹ

ہندوستان کے خلاف ہاڈین کی ٹیم میں شمولیت غیریقینی

سڈنی۔ 14 نومبر (سیاست ڈا ٹ کام) آسٹریلیائی وکٹ کپیر براڈ ہاڈین آج کاندھے کے زخم کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ونڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور اب آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے۔ ہاڈین متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ مقابلہ کے دوران زخ

حیدرآباد نے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن شپ جیت لی

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن شپ مقابلوں میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن ٹرافی حاصل کرلی۔ اسوسی ایشن کی ٹیم کو مختلف زمروں میں جملہ 9 گولڈ، 7 سلور اور 6 برانز میڈلس حاصل ہوئے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم کے کوچ ایم اے عزیز ک

بلارم میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ جیوتی جو بلارم علاقہ کے ساکن یادو کی بیوی تھی، کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔