انتقال

٭٭ محترمہ عابدہ بیگم عرف بلقیس بیگم زوجہ سید نور محمد صاحب مرحوم کا آج یہاں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 20 نومبر جمعرات بعد نماز عصر مسجد معراج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247184566 ۔ 9394775757 پر ربط کریں ۔۔

ٹکٹ طلب کرنے پر خاتون کنڈکٹر کی ہوم گارڈس نے دھلائی کردی

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پولیس کو عوام دوست بنانے اور پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے جہاں ایک طرف اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف خود محکمہ پولیس اور محکمہ پولیس سے وابستہ افراد ہی حکومت اور پولیس کے اس مشن کو کاری ضرب لگانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ آج قلب شہر سلطان بازار کے علاقہ میں پیش آیا جہ

’’بی جے پی حکومت کے استحکام کی این سی پی ذمہ دار نہیں ‘‘

علی باغ (مہاراشٹرا)۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرنویس حکومت نے آج خود کو ایک پریشان کن صورتِ حال میں پایا جبکہ این سی پی کے صدر شرد پوار جن کی پارٹی حکومت کو باہر سے تائید فراہم کررہی ہے، اپنا موقف برعکس کرلیا اور کہا کہ 18 روزہ حکومت کا استحکام ان کی پارٹی کی ذمہ داری نہیں ہے اور پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وسط مدتی انتخابات کے لئے تیار

نہرو کی پالیسیاں مستقل طور پر کارآمد : راہول گاندھی

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ جو لوگ جواہر لال نہرو کا نام تاریخ سے ’’مٹا دینے‘‘ کی کوشش کررہے ہیں، انہیں جان لینا چاہئے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پالیسیاں مستقل طور پر کارآمد ہے۔ پنڈت نہرو کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

ایس پی نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا : پاسوان

لکھنؤ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی سربراہ رام ولاس پاسوان نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دلتوں کو اپنا حریف تصور کرتی ہے اور مسلمانوں کیلئے اس نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں پارٹی ارکان کی تعداد کو 6 سے بڑھا کر 60 کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہ

اتر پردیش اسمبلی میں شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے مناظر

لکھنو 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )اتر پردیش اسمبلی میں آج شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے جب بی جے پی ارکان نے یہ الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت ذبیحہ گاؤ کے مسئلہ کو نظر انداز کررہی ہے۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ کے پیش نظر وقفہ صفر کو ملتوی کردیا گیا ۔ بی جے پی رکن ستیش مہانانے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھایا اور یہ الز

پولیس آفیسر کے زدوکوب سے ایک خاتون کا حمل ساقط

بیر حم پور (اڑیشہ )18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے ضلع گنجام میں حاملہ خاتون پر ایک پولیس آفیسر کے جسمانی حملہ کی وجہ سے نہ صرف حمل ساقط ہوگیا بلکہ مردہ بچہ پیدا ہوا ۔ 26 سالہ خاتون اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں نے آج یہاں احتجاجی دھرنا دیا ۔ متاثرہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ڈی آئی جی (سدرن رینج )آفس کے روبرو دھرنا دی

علحدہ ریاست ودربھا کے حق میں مہم

ناگپور ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : علاقہ ودربھا میں تاجروں اور وکلاء کی مختلف تنظیموں نے علحدہ ریاست کی تشکیل کے مطالبہ پر زور دینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے قرار دادیں منظور کی ہیں ۔ جب کہ ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن بلڈھانہ نے کل ایک اجلاس میں علحدہ ریاست ودربھا کے حق میں اتفاق آراء سے قرار داد منظور کی ہے ۔ علاقہ ودربھا کے 11 ا

قطر ایر ویز کی بزنس کلاسیس میں پیشکش

ممبئی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ایر ویز نے ہندوستانی کسٹمرس کیلئے ایک ٹکٹ خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت دینے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق بزنس کلاس میں ایک ٹکٹ کی بکنگ کروانے پر چنندہ عالمی مقامات تک دوسرا بزنس کلاس ٹکٹ مفت دیا جائے گا ۔ قطر ایر ویز کے ذرائع نے بتایا کہ 5 روزہ ترغیبی اسکیم کے تحت ٹکٹس کی بکنگ کروانے پر آئندہ سال 31 م

کسان وکاس پتر کا احیاء

نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک بھر میں سیوینگس ( بچت ) کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے آج کسان وکاس پتر کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔ تاکہ غریبوں میں کفایت شعاری کے لیے ترغیب کے ساتھ سرکاری اسکیمات پر اعتماد میں اضافہ کیا جاسکے اور انہیں دھوکہ بازوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ گذشتہ دو تین سال کے دوران ملک میں سیوینگس کی شرح 30 فیصد

چٹ فنڈ اسکام میں رکن پارلیمنٹ کے مکان کی تلاشی

بھونیشور 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا ایم پی مسٹر پیاری موہن مہا پترا ،جن کے مکان کی آج سی بی آئی نے کروڑہا روپئے کے پونزی اسکام کے سلسلہ میں تلاشی لی ہے ، نے کہا ہیکہ بعض افراد ان کے خلاف رسواء کن مہم چلا رہے ہیں لیکن سی بی آئی کی تلاشی کارروائی سے حقائق کا پتہ چل جائے گا ۔ سی بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم کی بعد تلاشی کے واپسی کے بعد ان

محبوبہ کے بچھڑنے کا غم ، حیات نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اپنی محبوبہ کو تلاش کرنے آیا تھا اور ناکام ہوگیا تھا ۔ یہ بات حیات نگر پولیس نے بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے کارپینٹر تھا راج بلارم میٹرچل میں رہتا تھا ۔ اس کی محبوبہ ہیما بندھو اس سے دور ہوگئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق بھاسکر اور ہیما

دھماکہ کیس میں گرفتار 6 ملزمین کا دوبارہ عدالتی ریمانڈ

گوہاٹی 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )بردوان دھماکہ کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں آسام کے ضلع بارپیٹ سے گرفتار 6 افراد کو آج مزید 14 یوم کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ان ملزمین کی 14 روزہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر کام روپ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا محروسین میں ایک باپ بیٹا سراج علی خاں اور شیخ الاسلام ،رفیق الاسلام ،ظہور ال