بس اسٹانڈ کی سہولت کا مطالبہ

اوٹکور ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور آبادی میں ایک عارضی طور پر بس اسٹانڈ ہے جہاں پر مسافرین کو پان شاپ کے ڈبوں اور ہوٹل کے پاس ٹھہر کر بس کیلئے انتظار کرنا بہت مشکل ہورہاہے کیونکہ بس اسٹانڈ مستقر آبادی سے ایک کیلو میٹر دوری پر 10 سال قبل بس اسٹانڈ کی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے ۔ بس اسٹانڈ آبادی سے باہر جھاڑیوں میں بنایا گیا ہے

ریاپیڈایکشن فورس کی ریالی

اوٹکور ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاپیڈ ایکشن فورس کی ریالی اہم مقامات اور اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے اوٹکور پولیس اسٹیشن کو پہنچی ۔ اس ریالی کی قیادت سب انسپکٹر آف پولیس اوٹکور جناب مدھوسدن نے کی ۔ اس موقع پر اوٹکور کے تمام سیاسی جماعتوں بی جے پی ، کانگریس ، تلگودیشم ، ٹی آر ایس کے قائدین نے شرکت کی ۔

بلدیہ کے خلاف مٹن مارکٹ تاجرین کا احتجاج

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مٹن مارکیٹ کے تاجرین نے آج سے بلدیہ کے خلاف احتجاج پر اُتر آئے اور کئی ایک تاجرین نے آج احتجاجی کیمپ میں حصہ لیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل کمشنر بلدیہ و چیرمین نے مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے تاجرین کو ان کو دی گئی دوکانات میں ہی گوشت فروخت کرنے کی سختی سے تاکید کی تھی جبکہ یہ تاجرین اپن

وکلا کی زنجیری بھوک ہڑتال جاری

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کلواکرتی مجسٹریٹ کے خلاف وکلا کی زنجیری بھوک ہڑتال کل 9 ویں دن میں داخل ہوئی جبکہ بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں میں محمد جمیل ایڈوکیٹ ، جی وینکٹ ایڈوکیٹ ، ملیش ایڈوکیٹ کے علاوہ سعود ، سائیلو اسسٹنٹ نے حصہ لیا جبکہ آج ان کی تائید میں اے پی سی ایل کے صدر چندرشیکھر نے کیمپ پہنچ کر ان کے احتجاج کی ت

اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کانگریس کی جانب سے آج اندرا نگر میں اندرا گاندھی کے مجسمہ کو پھول ڈال کر ان کی پیدائش کے نسبت سے محلوں میں میوہ جات تقسیم کئے گئے اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیرمین بلدیہ سری سیلم نے بتایا کہ اندرا گاندھی سیکولر ہندوستان کی حامی اور اس کے نفاذ کیلئے آخری دم تک جدوجہد کرتی رہیں ۔ اس موقع

بلدیہ نندیال میں کونسلرس کے درمیان رسہ کشی

نندیال ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 2014 انتخابات کے بعد نندیال بلدیہ میں افسروں کیلئے کام کرنا سر درد ہوگیا ہے ۔ بلدیہ میں 42 کونسلرس ہیں ان میں 29 تلگودیشم کے اور 13 وائی ایس آر کے کونسلرس ہیں ۔ دونوں پارٹیوں سے 13 مسلم کونسلرس ہیں ۔ رکن اسمبلی نندیال ، بھوما ناگی ریڈی وائی سی پی کے ہیں ۔ جبکہ بلدیہ کی چیرمین تلگودیشم کی محترمہ دہشم سل

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات

اوٹکور ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد کے امتحانات اردو ماہر اردو عالم اور اردو فاضل ماہ ڈسمبر کے آخر میں مرکز جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور میں منعقد ہونگے اوٹکور مرکز کے ذمہ دار جناب این محمود نے بتایا کہ سو روپیہ دیرینہ کے ساتھ 30 ڈسمبر تک اپنے اپنے اسنادات کے ساتھ داخل کریں اور فوری رجسٹریشن کروالیں انہوں

شادی

سرپورٹاون ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون کے متوطن ایم اے کلیم سینئر اسسٹنٹ آئی سی ڈی ایس آفس کے دو بھائیوں کی شادی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ محمد عبدالمنتعیم ریاض کے ایس اے کی شادی جناب محمد ظہورالدین منشی بیڑی کمپنی جگتیال کی دختر کے ساتھ 16 نومبر اتوار کو بعد نماز عصر پرنس فنکشن ہال جگتیال ضلع کریم نگر میں انجام پائی

وارنٹ کے تعلق سے سب انسپکٹر کوبیر کی وضاحت

کوبیر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر سب انسپکٹر چندر نائیک بھگوا سے انٹرویو لیتے ہوئے نمائندہ سیاست کے یہ پوچھنے پر کہ وارنٹ کیوں جاری ہوا ۔ سب انسپکٹر نے انٹرویو میں وارنٹ کی اجرائی کے تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں کچھ مہینے پہلے جام گاؤں کے قریب روڈ پر ٹو ویلیر ، فور ویلیرگاڑیوں کے انشورنس ، لائسنس ، آر سی ، پی

کیرا میری میں طلباء کی ریالی

کیرامیری ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اپنے گھر میں بیت الخلا سے متعلق منڈل کے عوام میں شعور بیداری کیلئے آج مستقر میں مقامی ایم پی ڈی او سید ساجد علی کی قیادت میں اسکولی طلباء کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جس میں طلباء کی جانب سے ہر گھر میں ذاتی بیت الخلا کی تعمیر کئے نعرے لگائے جارہے تھے اور یہ ریالی مستقر کے تمام محلہ جات میں گش

منتخب معذورین ہی کو سدرم کیمپ آنے کا مشورہ

کریم نگر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں معذورین کے وظیفہ جات کی منظوری کیلئے خصوصی طور پر قائم کردہ سدرم کیمپ میں ایم پی ڈی اوز کی جانب سے منتخب شدہ معذورین ہی حاضر ہوں ، ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ ہر حلقہ اسمبلی میں ایک سدرم کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ سدرم سرٹیفیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے و

انتقال

بودھن ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اذان بی ایڈ کالج بودھن کے پرنسپل ڈاکٹر محمد صلاح الدین منشی کے ممانی و اہلیہ نذیر احمد تماپوری سابقہ رکن وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی گلبرگہ مسلم چوک بھڑکل شریف کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی عمر 65 سال تھی ۔ نماز جنازہ و تدفین مسجد مقبرہ احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔

بنکوں کے اے ٹی ایم میں نگرانی بڑھانے پر زور

ویملواڑہ ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بنکوں میں نگرانی بڑھانے پر ویملواڑہ ٹاون سرکل انسپکٹر چلا دیوا ریڈی نے زور دیا ۔ ویملواڑہ کے 11 بنکوں کے ملازمین کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سرکل انسپکٹر چلا دیوا ریڈی نے منعقد کیا بتایا کہ چند دنوں سے بنکوں اور ATM میں چوری کے واقعات پیش آرہے ہیں لہذا ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس بندوبست او

فاطمہ صبیحہ کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ

محبوب نگر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ فاطمہ صبیحہ یم اے ، بی ایڈ اسکول اسسٹنٹ ، منڈل اپر پرائمری اسکول ( اردو میڈیم ) اندور ، منڈل پدتمیل ، آر آر ڈسٹرکٹ کو ان کی نمایاں اور بہترین تدریسی خدمات پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ قومی یوم تعلیم کے موقع پر رویندرا بھارتی حیدرآباد میں ڈ

عادل آباد میں اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

عادل آباد ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کانگریس پارٹی کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر مہشور ریڈی نے مستقر عادل آباد پارٹی آفس میں آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے 97 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر اپنے خطاب میں کیا ۔ قبل ازی

بنجارہ ہلز میں صنعت کار پر AK47 رائفل سے فائرنگ

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق بردار نے شہر کے مشہور و معروف فارماسیوٹیکل کمپنی کے وائس چیرمین پر اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کردی۔ اس حملے میںوہ زخمی نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے حملہ آور کا مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں رائفل سے 10 گولیاں چل گئیں ۔ تفصیلات کے بموجب اربندو

دونوں شہروں کو دریائے کرشنا سے پینے کے پانی کی سربراہی

حیدرآباد۔/19نومبر، ( آئی این این ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کالوا کنٹلہ چندر شیکھر راؤ نے آج ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اعلان کیا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق دریائے کرشنا کا تیسرا مرحلہ آئندہ ماہ ڈسمبر تک مکمل ہوجائے گا اور پانی کی جزوی سربراہی بھی شروع کردی جائے گی لیکن مارچ 2015 میں پراجکٹ مک

پانی کی تقسیم میں تلنگانہ کے ساتھ بدترین ناانصافی

حیدرآباد۔/19نومبر، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کالوا کنٹلہ چندر شیکھر راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ پانی کی تقسیم کے معاملہ میں تلنگانہ کے ساتھ بدترین ناانصافی کی گئی ہے اور اگر ضروری ہو تو وہ اس مسئلہ پر آبی ٹریبونل میں شخصی طور پر رجوع ہوتے ہوئے بحث کریں گے۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں آج پانی اور آبپاشی کے پراجکٹوں پر کی گئی بحث می

جونیر ڈاکٹرس کو رجوع بہ کار ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔/19نومبر، ( این ایس ایس ) ریاستی ہائی کورٹ نے ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں اندرون دو دن اپنی ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جونیر ڈاکٹروں کو رجوع بہ کار ہونے کی استدعاء کے ساتھ دائر کردہ ایک درخواست پر ہائی کورٹ نے قانون کی خلاف ورزی پر جونیر ڈاکٹرس کی سرزنش کی اور اس کے ساتھ ریاستی حکومت کو بھی یہ ہدا