مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین سے خاتون کو ڈھکیل دیا گیا

بھوپال ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش میں کریوڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک چلتی ٹرین میں خاتون سے زیورات اور سیل فون چھین لینے کے بعد باہر ڈھکیل دیا گیا جس میں وہ ، شدید زخمی ہوگئی ۔ 29 سالہ رتی ترپاٹھی نامی یہ خاتون دہلی کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے ۔ ٹرین سے ڈھکیل دینے کے باعث سر اور چہرہ شدید زخمی ہوگیا جسے ایک ہا

اترپردیش وزیر کے فرزند پر خاتون کے اغواء کا الزام

لکھنو ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش کے وزیر معدنیات مسٹر گیاتری پرساد پرجاپتی کے فرزند انوراگ کے خلاف ایک نوجوان خاتون کے اغواء کا کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ اس خاتون کے والد نے الزام عائد کیا کہ پرجاپتی کے فرزند نے ان کی دختر کا اغواء کرلیا ہے اور بتایا کہ امیٹھی میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم عدالت سے ر

مغربی بنگال میں بم دھماکوں سے 3 افراد زخمی

برسات / مالدا ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی بنگال میں آج پیش آئے دو علحدہ علحدہ بم دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا بم دھماکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں پیش آیا جس میں 2 تعمیراتی مزدور زخمی ہوگئے ۔ یہ مزدور ریت کے ڈھیر میں چھپائے گئے ایک ٹن کے ڈبہ کو نکال رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ۔ دو

ہاؤزنگ ایکشن پلان پر آج چیف سکریٹریز کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہری علاقوں میں عارضی اور مستقل مکانات کی تعمیر سے متعلق ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیلئے مرکزی وزارت امکنہ اور انسداد شہری غربت کی جانب سے کل تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں نے چیف سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹرس (سائبان) کی فراہمی کیلئے ایک م

ویزا اسکام : عوام کو چوکس رہنے آسٹریلیائی ہائی کمیشن کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ہائی کمیشن نے آسٹریلیا کے ویزا کیلئے درخواست داخل کرنے والے ہندوستانی شہریوں پر زور دیا ہیکہ وہ اسکامس کے معاملہ میں چوکنا رہیں۔ کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کی اطلاع پر فوری حکام کو مطلع کیا جائے۔ حکومت آسٹریلیا نے گذشتہ ماہ ’’ورک ویزا اسکامس، بھاری قیمت ادا نہ کریں ‘‘مہم شروع کی ہے تاکہ

کولکتہ میں شاردا کے دفاتر پر سی بی آئی کے دھاوے

کولکتہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کروڑہا روپئے کے شاردا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی ٹیم نے آج کولکتہ میں واقع اس گروپ کے 3 دفاتر پر چھاپہ مارا ۔ سی بی آئی نے آج صبح سویرے ہی تلاشی کارروائی شروع کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سالٹ لیک ، بھیلا اور بھش پور میں شاردا کے دفاتر دھاوے کئے اور بعض دستاویزات ضبط کرلیے گئے ۔ یہ

تریپورہ کانگریس کی ہڑتال سے عام زندگی متاثر

اگرتلہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تریپورہ میں کانگریس نے آج صبح 6 بجے سے 12 گھنٹے طویل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کے باعث عام زندگی متاثر دیکھی گئی جب کہ دارالحکومت اگرتلہ کی سڑکوں پر چند ایک آٹو رکشا ، موٹر سیکلیں نظر آئے ۔ تعلیمی ادارے اور مارکٹس بند رکھے گئے ۔ ریاستی انتظامیہ نے نظم و ضبط کی ب

دہلی میں پی ایچ ڈی اسکالر کا قتل

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے علاقہ مبارکپور میں کل رات منی پور سے وابستہ ایک 33 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر کا اس کے مکان میں قتل کردیا گیا۔ مقتول کی بحیثیت زنگرام کینگو شناخت کرلی گئی۔ وہ ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنس میں زیرتعلیم تھا اور علاقہ مبارکپور کے ایک مکان میں قیام پذیر تھا۔ کل رات اس کمرہ میں نعش خون میں لت پت پ

راجیو اور منموہن سنگھ کی کاوشوں سے ہندوستان کی تیز رفتار ترقی : کانگریس

رانچی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر آسکر فرنانڈیز نے آج بتایا کہ ملک کی ترقی کی بنیاد سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور منموہن سنگھ نے ڈالی تھی۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا سابقہ وزرائے اعظم راجیو گاندھی منموہن سنگھ اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی کاوشوں سے ہندوستان دنیا میں تیز رفتار ت

مسکین احمد کا غالب اکیڈیمی دہلی میں خیرمقدم

دہلی ۔ 20 نومبر (فیکس) اردو سنگم گڑگاؤں (ہریانہ) کے زیراہتمام 18 نومبر دوپہر انجمن محبان اردو تلنگانہ کے بانی سید مسکین احمد کا خیرمقدمی جلسہ جناب سکندر عاقل کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی جناب انجم عثمانی دوردرشن دلی، ڈاکٹر عاقل سکریٹری غالب اکیڈیمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر متین امروہی، سویتا اسیم، تنویر کے علاوہ مقامی ارد

اہم مطالبات تسلیم کئے جانے بھوپال گیس متاثرین کا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین نے آج دعویٰ کیا ہیکہ حکومت نے متاثرین کو زائد معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے دائر کردہ کیوریٹو درخواست میں اعدادوشمار درست کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ بھوپال گیس پیڑت مہیلا اسٹیشنری کرمچاری سنگھ کی رشیدہ بی نے

چیف منسٹر بہار کو متنازعہ بیانات سے گریز کا مشورہ

پٹنہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں جنتادل (یو) نے آج چیف منسٹر جسٹس رام مانجھی سے کہا ہیکہ متنازعہ بیانات دینے سے باز آجائیں جبکہ انہوں نے کل یہ بیان دیا تھا کہ مرکزی وزراء کو بہار میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر وہ ریاست کیلئے مرکزی امداد حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف

کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے مکمل ہم آہنگی کی کوشش

رمبن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر مسٹر امیت شاہ نے آج آرٹیکل 370 کی تنسیخ کا تذکرہ کئے بغیر آج کہا ہیکہ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی صرف ان کی پارٹی لاسکتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں یہ ان

دفعہ 370 پر بی جے پی کی متضاد باتیں

بیروا(جموں و کشمیر)۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ بی جے پی ریاست کے مختلف مقامات پر دستور کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے بارے میں متضاد باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے آج بیروا اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی متضاد باتیں کررہی ہے۔ جموں م

بی جے پی کا موقف تبدیل نہیں ہوا : شاہنواز حسین

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے معاملے میں پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور اسمبلی انتخابی مہم میں اس مسئلہ کو نظرانداز بھی نہیں کیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ دفعہ 370 ایک قومی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں کرپشن اور خاندانی وراثت سے پاک حکومت کے نعرے پر مقابل

جنتادل (یو) لیڈر کانگریس میں شامل

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) لیڈر اور 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے شعیب اقبال آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کو روکنے اور فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ شعیب اقبال کی پارٹی میں شمولیت سے کانگریس کو استح