آسٹریلیا میں ہندوستانی کھلاڑیوں سے بہتر مظاہرہ کی اُمید
نئی دہلی ۔22نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 18رکنی ہندوستانی ٹیم ویراٹ کوہلی کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی جس کا پہلا مقابلہ 4ڈسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیم کے مستقل کپتان مہیندر سنگھ دھونی انگوٹھے کے زخم کی وجہ سے پہلے ٹسٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے اور ا