وارڈ کونسلروں کی سرپنچ کے خلاف کلکٹر کو شکایت
گمبھی راؤ پیٹ۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے منجملہ 16وارڈ کونسلروں کے 10کونسلر نے اپنے ہی سرپنچ اور ای او کے خلاف ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا کو ایک تحریری شکایت دی۔ کلکٹر کے گمبھی راؤ پیٹ دورہ کے موقع پر ان وارڈ کونسلروں نے انچارج سرپنچ پر اپنی من مانی اور بغیر کسی قرارداد کے چیکس ڈرا کرنے کا الزام