ٹاملناڈو میں ماہی گیروں کی علامتی ہڑتال

چینائی 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی عدالت کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ماہی گیروں کی 30 لاکھ کی آبادی کے 5 ارکان کو سزائے موت سنانے کے خلاف عدالت پر اُن کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے 13 ساحلی اضلاع کے ماہی گیر آج سمندر میں نہیں گئے۔ ماہی گیر اسوسی ایشن کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہی گیروں کی غالب آبادی

فاسٹ اٹیک مہارت کی آج سچلیس کو حوالگی

نئی دہلی 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر کے دھون کل دوسری ہندوستانی عاجلانہ حملہ کی مہارت سچلیس کے سپرد کردیں گے، جس سے اِس ملک کے ساحلی محافظین کی سمندری قذاقی اور دیگر خطروں کے خلاف حکمت عملی کو تقویت حاصل ہوگی۔ دھون 4 روزہ سچلیس پر آج یہاں پہونچ چکے ہیں۔

ہاسٹلس کی زبوں حالی سے طلبہ کو مشکلات

کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ان دنوں مستقر کوڑنگل میں واقع ہاسٹلس زبوں حالی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ جس سے طلباء عاجز آچکے ہیں ۔ ایس سی اور بی سی طلباء و طالبات کیلئے علحدہ ہاسٹلس چلائے جارہے ہیں ۔ جن میں تقریباً دو ہزار طلباء و طالبات رہائش پذیر رہتے ہوئے مختلف سرکاری و خانگی مدارس میں زیرتعلیم ہیں ۔ جونیر کالج میں زیرتعلیم طال

مارکٹ یارڈ میں کراٹے مقابلے

کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کراٹے ماسٹر مسٹر وینکٹیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بتاریخ 8 نومبر بروز ہفتہ بمقام مارکٹ یارڈ میںبڑے پیمانے پر پاروتماں دیشمکھ کراٹے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ ان مقابلوں میں کرنول ، حیدرآباد ، محبوب نگر ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ کے علا

جلسہ یاد حسین

کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس انتظامی جامع مسجد کوڑنگل کے زیراہتمام گزشتہ شب میں 9 بجے بمقام جامع مسجد جناب سلطان محی الدین غوثن کی زیرنگرانی جلسہ یاد حسینؓ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب محمد محمود راہی موظف محکمہ مال نے صدارت کی ۔ وحید اسیرؔ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مسرز محمد عبدالحکیم زمیندار ، محمد عارف

ویدورگٹو سرپنچ کو نوٹس

کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرڈنڈی منڈل ویدورگٹو سرپنچ پتنگی پربھاکر کو ضلعی اعلی عہدیدار نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ اقتدار کا ناجائز فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے حد تجاوز سے زائد جو کام کئے ہیں کیوں نہ کارروائی کی جائے ۔ اندرون 15 روز اس تعلق سے تفصیلی رپورٹ وجوہات معلومات فراہم نہ کئے جانے پر ان پر قانون کی دفعہ 249(6) ک

کانگریس کی رکنیت سازی مہم

کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کی سابق صورتحال کی بحالی کی کوشش کی جائیگی ، سابق وزیر ڈی سریدھر بابو نے یہ بات کہی ۔ کانگریس عوام سے دور نہیں ہے ۔ ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی دفتر میں پارٹی رکنیت سازی پروگرام کو شروع کیا گیا اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چناؤ میں ناکامی سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہ

پہلے بجٹ سے ضلع کے عوام کو مایوسی

کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد پہلا بجٹ برائے سال 2014 – 15 ریاستی وزیر فینانس جو کہ ضلع کریم نگر کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ کریم نگر عوام کو مایوس کردیا ہے حالانکہ اس ضلع کے عوام نے ان سے اور ریاستی وزیراعلی کے سی آر سے کافی امیدیں رکھی ہوئی تھیں مگر سابق ایم پی کریم نگر حلقہ کانگریس پونم پربھاکر نے سخت

انجمن پاسبان اردو نرمل کا مشاعرہ

نرمل ۔ 6 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے مطابق انجمن کا طرحی و غیرطرحی مشاعرہ بطرح ’’ تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے ( خسارہ : قافیہ ) بتاریخ 10 نومبر بروز پیر دفتر جماعت اسلامی ، عقب مدینہ ہوٹل ، قدیم بس اسٹانڈ نرمل پر رات ٹھیک 9 بجے منعقد ہوگا جس میں مہمان شعراء جمیل ن

عوام سے شرکت کرنے فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کی اپیل

نلگنڈہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواجہ غوث محی الدین ہاشم سکریٹری فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 137 ویں یوم پیدائش تقریب اقبال چوک ( اقبال مینار ) واقع پرکاشم بازار نلگنڈہ میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر اے اے خان کی صدارت میں سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہ

وعدوں پر عمل آوری کا کے سی آر سے مطالبہ

ونپرتی ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سی آر حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ایم ایل ایز کو خریدنے میں مصروف ہے ۔ جتنی فکر اور صلاحیت یم ایل ایز کو خریدنے میں لگارہے ہیں اتنی فکر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں لگاتے تو بہتر ہوتا ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ڈی پی پولیٹ بیورو رکن سابق ایم ایل اے ونپرتی چندراشیکھر ری

معاشی سروے کے نام پر وقت برباد کرنے کا حکومت پر الزام

نظام آباد ۔ 6 ۔ نومبر ( پریس نوٹ ) ملک کی نئی 29 ویں ریاست تلنگانہ ٹی آر ایس کی قیادت میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ترقیاتی فلاحی اسکیمات کے نام پر حکومت عوام کو سنہرے خواب دکھارہی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر مسلم اقلیت اور دیگر طبقات کے ووٹ بٹورنے کیلئے معاشی ، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں تحفظات کا الیکشن مینی فیسٹو میں اظہار کیا گی

مجلس بلدیہ گدوال کے اجلاس کا انعقاد

گدوال ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ گدوال مسز بنڈلہ پدماواتی کی زیرصدارت بلدیہ کونسل ہال میں ماہانہ عام اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایجنڈہ میں امور نمبر 7 جس میں شہر گدوال کی سڑکوں پر سنٹر لاٹینگ سسٹم (LED) کے انعقاد کولے کر ٹی آر ایس کونسلر مسز پریہ سری اور پرجانی نے صدر بلدیہ سے دریافت کیا کہ (LED) سسٹم کے

سرپورٹاون ای او گرام پنچایت محمد صفدر علی کا تبادلہ

سرپور ٹاون ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون ای او گرام پنچایت کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دینے والے محمد صفدر علی کا منچریال ڈیویژن تبادلہ عمل میں آیا اور ان کی جگہ سنتوش کمار کو سرپور ٹاون ای او گرام پنچایت انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔

مواضعاتی علاقوں میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم

جڑچرلہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں آج صبح 10 بجے دن سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایرہ شیکھر نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے مختلف دیہاتوں و مواضعات میں تلگودیشم پارٹی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا آغاز شروع کررہی ہے ۔ مڑجل ، بالانگر ، نواب پیٹ ،گنگاپور ، لنگم پیٹ دیہاتوں میں رکنیت سا

ترقیاتی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں سیاست نہ کی جائے

سرپور ٹاون ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل پریشد کے جنرل باڈی کا اجلاس 3 نومبر کے روز ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں منعقد ہوا اس اجلاس کی کارروائی انچارج ایم پی ڈی او محترمہ وینا نے چلائی ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی سرپور ٹاون کونیرو کونپا نے شرکت کی ۔ منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا ، اگریکلچر آفیسر بی پرساد ،

ترقیاتی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں سیاست نہ کی جائے

سرپور ٹاون ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل پریشد کے جنرل باڈی کا اجلاس 3 نومبر کے روز ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں منعقد ہوا اس اجلاس کی کارروائی انچارج ایم پی ڈی او محترمہ وینا نے چلائی ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی سرپور ٹاون کونیرو کونپا نے شرکت کی ۔ منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا ، اگریکلچر آفیسر بی پرساد ،

کوڑنگل میں مارکٹ کی عدم سہولت سے کپاس کی نکاسی میں مشکلات

کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل میں کپاس کی فصل اُگانے والے کسانوں کو مارکٹ کی عدم سہولت کی وجہ کپاس کی نکاسی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسلسل محنت اور مشقت سے آٹھوں پہر نگرانی کرتے ہوئے مذکورہ فصل اُگائی گئی ۔ان دنوں پھلوں سے کپاس نکالنے کے مرحلہ میں ہے ۔ کوڑنگل منڈل میں تقریباً دس ہزار ایکڑ زمین پر کپا

مسٹر مانیما وامرپلی موضع کے سرپنچ مقرر

شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد منڈل کے موضع دامرپلی کے سرپنچ گٹوپلی جنگیا کا انتقال ہوجانے کے بعد ان کی جگہ پر موجودہ نائب سرپنچ مانیما کو سرپنچ کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ شاہ آباد ایم پی ڈی او جے پدماوتی نے انہیں سرپنچ کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ ان کے ہمراہ وارڈ ممبران یادما ، سنتوش ، منگما ، لکشمما ، بجیا ،