حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن سات قسم کے لوگ عرش الہٰی کے سایہ میں ہوں گے، اُن میں سے ایک وہ لوگ ہوں گے جو تنہائی میں اللہ تعالیٰ کے خوف سے رویا کرتے ہیں‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوریحان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اُس آنکھ پر آگ حرام ہے، جو آنکھ اللہ کے خوف سے رونے والی ہو‘‘۔ (احمد)

کریم نگر میں تیسرے دوبدو پروگرام کی تیاری

کریم نگر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ترقی یافتہ دور میں مصروف ترین طرز زندگی گزار رہے خاندانوں سے شادی کے رشتے تلاش کرنا انتہائی مشکل ترین مسئلہ بن چکا ہے ۔ کچھ والدین اپنی لڑکی کی شادی میں لڑکے والوں کے مطالبہ کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ والدین اپنے لڑکے کی شادی کیلئے خوبصورت حور پری کم عمر ڈھیر ساری دولت جہیز لانے والی کی

کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام

بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ کے ریاستی صدر کے چندرشیکھر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر ڈسمبر میں بیلگام سورن سودھا میں منعقد ہورہے اسمبلی سیشن کے وقت دھرنا منظم کرنے فیصلہ کیا گیا ہے

مرکزی وزیر ریلوے کو یادداشت

بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی جی شیٹکار صدر بیدر چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز نے مرکزی ریلوے ڈی وی سدانندگوڑا کے نام ایک یادداشت روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2014 – 15 کے ریلوے بجٹ میں بیدر سے یشونت پور کیلئے ہفتہ میں 3 دن چلائی جانے والی ٹرین کو جلد سے جلد روزانہ چلانے کا اعلان کیا گیا ، لیکن 3 تا 4 مہینے کا عرصہ گذر گیا ، اس پر عم

وظیفہ یاب ملازمین کو طبی سہولتیں

بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعلی سدرامیا نے سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے دوائیوں کیلئے نقد سمیت طبی سہولت کیلئے جاری شدہ ’’ جیوتی سنجیونی ‘‘ اسکیم کو ظیفہ یاب ملازمین تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ودھان سودھا کے بینک ہال میں سرکاری ملازمین انجمن کے صدر ڈاکٹر ایل ہائرپا کو تہنیت پیش کرنے کے بعد کہا کہ

محمد ذکی الدین سکریٹری ریڈرس فورم تانڈور

تانڈور ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد ذکی الدین کو سکریٹری ریڈرس فورم تانڈور مقرر کیا گیا ۔ ان کے اس عہدہ پر تقرر سے شہر تانڈور کے اردو داں حلقہ میں مسرت کا اظہار کیا گیا اور انہیں مبارکباد دی گئی ۔ محمد صابر حسین افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور نے انہیں تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی ۔

مولانا آزاد کی خدمات کو خراج عقیدت

کاماریڈی:افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انور نے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ قومی یوم تعلیم و قومی اقلیتی بہبود پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی مساوات تعلیم تہذیب اور ثقافت و انسانی حقوق کے علمبردار تھے ان کا شمار دانشوروں میں ہوتا تھا یہ ایک عظیم مصنف بھی تھے ۔

کرناٹک ، آبادی کے تناسب سے مالیہ مختص کرنے والی پہلی ریاست

شاہ آباد (کرناٹک) ۔ 13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت اقتدار پر فائز ہوئے دیڑھ سال کے اندر عوام کو دیئے گئے جملہ 165 مطالبات میں سے صرف 2 بجٹ میں 95 مطالبات پورے کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے یادگیر شہر کے کنگ داس سرکل پر کنگ سواس کے 10 فٹ قد آور مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دینے کے بعد گورنمنٹ پی یو کالج مید

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا مشاعرہ

کریم نگر ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس) معتمد ادارہ محمد نصیرالدین نصیر کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرحی و غیرطرحی مشاعرہ 14 نومبر بروز جمعہ بوقت 9.15 بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب محمد غیاث الدین موظف رجسٹرار کریم نگر کریں گے ۔ جناب محمد مصطفی علی انصاری معتمد عمو

مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں جلسہ بہ یاد حسینؓ

سنگاریڈی ۔ ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) زیراہتمام انتظامی کمیٹی مسجد دیندار خاں سنگاریڈی بصدارت جناب محمد مجیب الدین صدر انتظامی کمیٹی 16 نومبر اتوار بعد نماز عصر جلسہ ’’ بہ یاد حضرت سیدنا امام حسین ؓ ‘‘ منایا جارہا ہے ۔ وادی منی ( مقام قربانی ) تا میدان کربلا ( مقام شہادت ) مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری کا تاریخ اسلام کی روشنی م

ورنگل میں معیاری سڑکوں کی تعمیر کا تیقن

ہنمکنڈہ ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر ورنگل کی سڑکیں معیار کی تعمیر کی جائے گی ۔ حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکیں معیاری ہونا چاہئے ، تلنگانہ حکومت سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ورنگل ( ہنمکنڈہ ) ایم ایل اے ڈی ونئے بھاسکر ہنمکنڈہ چوراستہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ ہنمکنڈہ چوراستہ تا وجئے ٹاکیز رو

انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب انجمن پاسبان اردو نرمل کا ماہانہ طرحی و غیرطرحی مشاعرہ کا بتاریخ 10 نومبر دفتر جماعت اسلامی نرمل پر انور احمد انور کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب عبدالستار موظف ایم پی ڈی او اور حسن بن محمد موظف نائب تحصیلدار مہمانان خصوصی تھے ۔ مشاعرہ کا آغاز ما

آئیٹا ضلع محبوب نگر کے صدر کی حیثیت سے محمود الحسن کا انتخاب

اوٹکور ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اسماعیل میڈیا سکریٹری ( آئیٹا ) ضلع محبوب نگر کے بموجب 8 نومبر کو ہائپینس اسکول نیو ٹاون محبوب نگر میں آئیٹا کے تنظیمی انتخابات برائے دو سالہ میقات 2015 – 16 زیرنگرانی جناب محمد عارف شعبہ جدید ٹکنالوجی ( آئیٹا ) اور ریٹائرڈ پروفیسر انورالعلوم کالج ، جناب محمد ریاض الدین کے علاوہ محمد فیروز حید

مٹ پلی میں وظائف کی تقسیم

مٹ پلی ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹہ ودیا ساگرراؤ نے پنشن آسرہ کی تقسیم پروگرام میونسپل مٹ پلی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مستحقین تک وظیفہ جات کی اجرائی حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبہ موضع میں 11 کروڑ 50 لاکھ روپیوں مالیت سے واٹر گریڈ نصب کیا جائے گا اور اس کے ذریعہ 11 منڈلس کے احب

مدرسہ انوار الاسلام گلبرگہ کا جلسہ تقسیم اسناد

گلبرگہ ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) حافظ محمد عابد علی معلم مدرسہ ہذا بتاریخ 16 نومبر بروز اتوار مدرسہ انوارلاسلام کا تیرہواں جلسہ تقسیم اسناد و عطائے خدمت و فضیلت برائے خواتین و طالبات منعقدہ میجسٹک فنکشن ہال جس کی نگرانی محترمہ پیرانی ماں اہلیہ حضرت سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن شیخ روضہ اور صدارت محترمہ پیرانی ماں اہلیہ حضرت سجادہ نشین بارگ

شادی

سرپور ٹاون ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے متوطن جاگیردار جناب خلیل احمد کے فرزند اقبال احمد کی شادی کاغذنگر کے متوطن کی دختر کے ساتھ 10 نومبر بعد نماز مغرب مسلم میناریٹی فنکشن ہال کاغذنگر میں انجام پائی ۔ جناب آصف علی خان قاضی نے نکاح پڑھا ۔ 11 نومبر بعد مغرب جاگیردار جناب خلیل احمد کے مکان پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد

ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ نظام آباد کا تازہ شمارہ منظر عام پر

نظام آباد ۔۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا بین الاقوامی رسالہ ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ کا ماہ اکٹوبر / نومبر کا مشترکہ شمارہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ مستقل کالم دعوت الی الخیر کے تحت واعظ حضرت عبدالقادر جیلانی ، واقعاۃ الانبیاء کے تحت واقعہ حضرت موسی علیہ السلام ، تاریخ کے دریچے کے تح