جسمانی معذورین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نارائن پیٹ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جسمانی معذورین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریونیو ڈیویژنل آفیسر نارائن پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت حوالے کی۔ ان کے مطالبات میں سرفہرست وظیفہ جسمانی معذورین 1500 روپئے کرنے۔ گذشتہ ماہ فبروری میںنارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں منعقد

ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام

سنگاریڈی 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے سنگاریڈی ٹرانسکو ایس ای آفس کے روبرو کسانوں کی جانب سے منظم کردہ ایک روزہ ہڑتال کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کو شدید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں کے سی آر کے صدر ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے ایسے وعدے کئے جن

تلنگانہ حکومت کے فیصلوں سے عوام میں تشویش

یلاریڈی 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ سرکار نے تحفظ غذا کارڈ کیلئے درخواستیں مطلوب کی ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ Fastطرز سے ذات،آمدنی، مقامی صداقت نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے ۔ ماضی کی طرح ہی کاسٹ،آمدنی کیلئے درخواستوں کے ساتھ آدھار،راشن وغیرہ کا زیراکس طلب کررہے ہیں اور درخواست کو می سیوا لیجان

تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم

سنگاریڈی 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلگودیشم پارٹی ضلع میدک کا اجلاس سنگاریڈی میں بصدارت ششی کلا یادو ریڈی منعقد ہوا جس میں اے کے گنگا دھر، بٹی جگپتی، پی مانکیم، محمد بھائی، جی سرینواس، سید مسعود حسین صدر ٹاون ظہیر آباد، نروتم ظہیر آباد، پرتاب ریڈی ریاستی قائد تلگودیشم اور دیگر موجود تھے۔ ششی کلا یادو ریڈی صدر ضلع تلگودیشم نے کہ

صدر میدک ضلع کانگریس کے تقرر کا خیر مقدم

میدک 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر سیاسی قائد سابق رکن معاون بلدیہ کانگریس کے سرگرم کارکن جناب محمد حفیظ الدین نے ایک بیان میں سابق ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی کو صدر ضلع کانگریس میدک مقرر کئے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور نو منتخب صدر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ مسٹر محمد حفیظ الدین نے کہا کہ م

ورکنگ جرنلٹس یونین کی تشکیل جدید کا خیرمقدم

میدک 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر محمد فاروق حسین نیشنل کونسل محمد نے میدک ضلع ورکنگ جرنلٹس کی جدید تشکیل شدہ کمیٹی میں سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے سینئرجرنلٹس مسرز رنگا چاری کی بحیثیت صدر اور وائس پریسیڈنٹ کی حیثیت سے جناب محمد کلیم الرحمن کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور دلی مبارکباد دی ۔ اس طرح مشرف روف حسین نے میدک ٹاون کے

ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کا عزم

مکتھل 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل کے جواں سال سیاسی قائد مسٹر راجولا آشی ریڈی ٹی آر ایس لیڈر نے کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد مستقر مکتھل کے تمام صحافیوں سے اپنی قیامگاہ پر ناشتہ میں ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس سے وابستہ تمام قائدین متحدہ ہوکر حلقہ اسمبلی مکتھل میں پارٹی کے استحکام کیلئے کام

فوڈ سکیوریٹی کارڈز کیلئے اژدھام

مکتھل 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار مسٹر ہری لال نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست میں نئی حکومت کی جانب سے راشن کارڈس اور وظائف کیلئے جو درخواستیں وصول کی جارہی ہیں وہ صرف ساو کاغذ پر اپنی لکھی ہوئی تحریر جس میں افراد خاندان کے نام، عمر اور آدھار کارڈس کے نمبرات کا اندراج ہو قبول کی جائیں گی۔ آدھار کارڈس و راشن کارڈس کے نقولات کا م

نیشنل کرکٹ ٹیم کیلئے انتخاب

میدک 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاون کی طالبہ سوپما بالا کرشنا متعلم ایم بی بی ایس سکنڈر ایر پرتما میڈیکل کالج کریم نگر نے ٹی 20 کرکٹ انڈرو ا نیشنل ٹیم کیلئے انتخاب عمل میں آیا ۔ یہ کھلاڑی 14 اکٹوبر تا 19 اکٹوبر تک ریاست اتر پردیش میںکھیلے جانے والے مقابلوں میں حصہ لے گی ۔ کمار سوپما میدک ٹاون کے مشہور تاجر مسٹر بالکرشنا دوارکا چ

گدوال آر ڈی او کا اچانک دورہ

گدوال 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال آر ڈی او عبدالحمیدنے وڈے پلی منڈل بینک اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا ۔ شانتی نگر گاوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کسانوں کے قرض کے تعلق سے گذشتہ اور موجودہ حالات پر گفتگو کی۔ آندھرا بینک کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کسانوں کے قرضوں کو اب تک کتنے کسانوں کو قرض دیئے دریافت

کورٹلہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کورٹلہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ شہر کے حدود میںواقع اربن کالونی 28 وارڈ میں لائنس کلب کورٹلہ کے زیر اہتمام اتوار مفت آنکھوں کے معائنہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ریکوتی آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے 400 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات تقسیم کئے ۔ 30 افراد کے موتیا بند کی نشاندہی کرتے ہوئے آنکھوں کے آپریشن کیلئے

برقی شاک سے بیل ہلاک

گدوال 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گدوال تعلقہ گھٹہ منڈل رائے پور گاوں میں برقی شاک لگنے سے ایک بیل ہلاک ہوگیا ۔ لنگیا کا بیل کھیت میں چر رہا تھا، چرتے ہوئے ٹرانسفارمر کے قریب چلایا گیا اور ٹرانسفارمر کا تار لگنے سے بیل ہلاک ہوگیا۔ بیل کے مالک نے بتایاکہ اس بیل کی قیمت 60ہزار روپئے تھی۔

ہیلپنگ ہینڈ ویلفیر سوسائٹی کی خدمات

سرپور ٹاون 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فوڈ سکیوریٹی کارڈ فارم داخل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے 15 اکٹوبر آخری تاریخ کا اعلان کیا گیا ۔ اس ضمن میں غریب عوام اور سارے لوگوں کی جانب سے فوڈ سکیوریٹی کارڈس اور پنشن کارڈس اور انکم سرٹیفکیٹ ،کاسٹ سرٹیفکیٹ اور رہائشی سرٹیفکیٹ کیلئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ اس ضمن میں 12 اکٹوبر

فوڈ سکیوریٹی کارڈز کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

محبوب نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)فوڈ سیفٹی کارڈ اور پنشن کارڈ کے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا میونسپل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہونے سے درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے جاریہ ماہ کے ختم تک تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف وارڈز میں قائم شدہ کاونٹرز

زہریلے بخار سے طالب علم فوت

کورٹلہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاون بالاجی روڈ 27 وارڈ کے طالب علم ایم ناگیندر پرساد عمر 11 سال جو چھٹی جماعت کے تعلیم حاصل کررہا تھا۔ اتوار کے دن اس طالب علم کا انتقال ہوگیا ۔ ایم ناگیندر جو چار دن سے بخار میں مبتلا تھا علاج کے سلسلے میں کریم نگر منتقل کیا جارہا تھا ۔ طبعیت اچانک بگڑ کر ناگیندر کی موت واقع ہوگئی۔ ایم انیل ک

کرناٹک میں اعلیٰ عہدہ داران کی کار کردگی سے چیف منسٹر سخت ناراض

بنگلور: /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے ریاست کرناٹک کے اعلیٰ عہدہ داران کی کار کردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کردگی اطمینان بخش نہ ہونے کے سبب عوام راست ان سے (چیف منسٹر ) سے ربط پیدا کرنے اور اپنی شکایات بیان کرنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عہدہ داران بالا کی کارکردگی معیار

عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے مرکز کا قیام

کریم نگر /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ حلقہ اسمبلی مستقر میں عوامی شکایتوں کے مرکز کو کریم نگر رکن پارلیمنٹ پی ونود کمار نے پیر کی صبح سرسلہ میں افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کئے ۔ ریاستی آئی ٹی و پنچایت راج وزیر کے راما راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرن

راشن کارڈ اور وظائف کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ظہیرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کے احکام کے بموجب میونسپلٹی ظہیرآباد میں راشن کارڈز اور وظائف کی اجرائی کے سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جبکہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ درخواستوں کے ادخال کیلئے میونپسلٹی ظہیرآباد کے 24 وارڈس میں کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ وارڈ نم

اکٹوبر 16 کو سی پی آئی کا ملک گیر احتجاج

نظام آباد:14؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی، ریاستی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف 16؍ اکتوبر کے روز سی پی آئی کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نظام آباد کے دورہ کے موقع پر آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چی

مسجد کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل

محبوب نگر /14 اکٹوبر ( فیاکس ) مسجد رئیسہ حبیب نگر محبوب نگر میں جگہ ناکافی ہونے کی وجہ سے مسجد کے سیدھی جانب 170 گز کا پلاٹ خریدنا طئے پایا گیا ہے جس کی فی گز قیمت 6500 روپئے ہے ۔ جملہ قیمت 11,5000 روپئے ہے ۔ اب تک مجلس انتظامیہ کے پاس 100 گز کی رقم جمع ہوچکی ہے ۔ مزید 70 گز کی ضرورت ہے اہل خیر حضرات سے مجلس انتظامیہ مسجد رائیسہ اپیل کرتی ہے کہ اپنے