ہمناآباد میں چیف منسٹر کا توقف

ہمناآباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میں آج کرناٹک کے چیف منسٹر سدرامیا نے بیدر جاتے وقت کچھ دیر کیلئے توقف کیا۔ اس موقع پر صدر بلاک کانگریس کمیٹی جناب احمد معین الدین ( افسر میاں ) نے ان کا استقبال شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ کیا ۔ چیف منسٹر سدرامیا یوم انضمام کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے گلبرگہ تشریف لائے تھے واپ

عرس شریف و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ( راست ) جناب سید قلندر احمد علی معتمد مسجد شرفی محبوب نگر میں 15 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر پیرو مرشد حضرت سید احمد شرفی کا (8) واں عرس شریف بڑے ہی احترام و عقیدت کے ساتھ بمقام مسجد شرفی چمن احمد نگر محبوب نگر منایا گیا جس کی سرپرستی بزرگ پیرو مرشد حضرت عبدالحفیظ ( مدنی میاں ) نے کی جبکہ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کی نگرانی ج

مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تیقن

سرپور ٹاون ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 16 ستمبر کے روز تعلقہ لیول دواخانہ اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی کارروائی۔ ڈاکٹر احسان احمد خان ، ڈاکٹر ودیاساگر راو نے چلائی ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کونیرو کونپانے شرکت کی ۔ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خی

عادل آباد میں کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی وصولی

عادل آباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا یہ بات اللہ کے رسول محمدؐ نے بتائی جس کے پیش نظر جماعت اسلامی عادل آباد کے تحت کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کی غرض سے مستقر عادل آباد میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ مقامی صدر مولانا عتیق الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیر

نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کا جشن

نارائن پیٹ ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے میدک لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی شاندار کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے تلنگانہ چوک یادگیر شاہراہ پر جشن مناتے ہوئے زبردست آتش بازی کی ۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر وائی یلاریڈی نے اس جشن

ظہیرآباد میں جلسہ دستار بندی حفاظ

ظہیرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ اسلامیہ خیرالعلوم رنجھول ، تعلقہ ظہیرآباد ، ضلع میدک ، تلنگانہ میں جلسہ دستار بندی حفاظ بصدارت حافظ و قاری مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسوان سعید آباد ، حیدرآباد 20 ستمبر بروز ہفتہ منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی است

محبوب نگر میں جلسہ افتتاح درس بخاری شریف

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر کے زیراہتمام 24 ذیقعدہ ،20 ستمبر بروز ہفتہ 11 بجے دن جامعہ اسلامیہ سراج البنات میں عظیم الشان جلسہ افتتاح درس بخاری شریف منعقد ہوگا ، ممتاز عالم دین مولانا شمیم آزاد ( مکی ) شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دیں گے اور اہم خطا

ٹی آر ایس کو مسلمانوں کے متحدہ ووٹ نہ ملتے تو تصویر کچھ اور ہوتی

سنگاریڈی ۔ 18 ۔ ستمبر ( ایم اے قادر فیصل ) حلقہ پارلیمنٹ میدک ( لوک سبھا ) پر ٹی آر ایس پارٹی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا اور پربھاکر ریڈی نے جملہ 5 لاکھ 71 ہزار 810 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 3 لاکھ 61 ہزار 286 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ حلقہ پارلیمنٹ میدک کے ضمنی انتخاب میں 67.9 فیصد پولنگ ہوئی یعنی جملہ 15 لاکھ 43 ہزار 575 ووٹوں میں سے 10

میٹرو ریل پراجکٹ سے دستبرداری کی اطلاعات بے بنیاد

حیدرآباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں جاری میٹرو ریل پراجکٹ کے سلسلہ میں میڈیا میں شائع شدہ خبروں کا حکومت نے سختی سے نوٹ لیا ہے۔ بعض تلگو اخبارات میں آج یہ خبر شائع کی گئی کہ ایل این ٹی کمپنی نے اس کام کی تکمیل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خبروں کی اشاعت کے ساتھ ہی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اعلیٰ

قلعہ گولکنڈہ پر پرچم لہرانے بی جے پی کی کوشش ناکام

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) قلعہ گولکنڈہ پر آج اس وقت معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی جب بی جے پی کے کارکنوں نے اس تاریخی یادگار کے قریب قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم وہاں پہلے سے چوکس پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن میں تلنگانہ ریاستی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی بھی شامل تھے۔ بی جے پی کارکنوں نے 17ست

یوم آزادی حیدرآباد کی سرکاری تقاریب منانے چندرا بابو نائیڈو کا مطالبہ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں اپنی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ آزادی حیدرآباد تقاریب میں حصہ لیا اور بی جے پی کے اس مطالبہ کی تائید کی کہ حکومت تلنگانہ کو چاہیئے کہ وہ یوم آزادی حیدرآباد تقاریب کا سرکاری طور پر اہتمام کرے۔ چندرا بابونائیڈو نے کہا کہ ا

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو تلنگانہ میں مستحکم بنانے کا فیصلہ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان پی سرینواس ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کو تلنگانہ میں بھی مستحکم بنایا جائے گا۔ تلنگانہ کے وائی ایس آر سی پی کارکنوں کا ایک اجلاس 22ستمبر کو جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ میں اس پارٹی کو مستحکم بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جائیگ

جموں و کشمیر میں سیلاب کے متاثرین کیلئے زندہ طلسمات کا عطیہ

حیدرآباد۔/17ستمبر ،( راست ) کارخانہ زندہ طلسمات نے ریاست جموںو کشمیر میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے 1,23,000روپئے مالیتی عطیہ دیا ہے جو کہ ادارہ ’سیاست‘ کے توسط سے متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ منیجنگ پارٹنر جناب مسیح الدین فاروقی نے بتایا کہ ریاست جموں و کشمیر میں گذشتہ چند ہفتوں سے موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں اف

میڈیکل نشستوں کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ

نئی دہلی۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کے 13میڈیکل کالجوں میں 1200 نشستوں کی منسوخی کے بارے میں کل صورتحال واضح ہوجائے گی جب سپریم کورٹ اس ضمن میں اپنے پہلے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ واضح رہے کہ ان میڈیکل کالجوں کے انتظامیہ جات اور مالکین نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرتے ہوئے میڈیکل کالجوں سے متعلق ٹیچنگ ہاسپٹلس اور دیگر شعبوں میں

اسلامی علوم پر آسٹریلیائی یونیورسٹی سے ربط کی تجویز

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز ) میئر حیدرآباد محمد ماجد حسین نے آسٹریلیا کے شہر برسبین سے حیدرآباد کے تعلیمی اداروں، کالجوں اور اسکولس کو باہمی طور پر مربوط کرنے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص برسبین میں واقع اسلامی علوم کی یونیورسٹی سے یہاں کے جامعات اور کالجوں کو باہمی طور پر مربوط کیا جانا چاہیئے۔ حیدرآباد او

ٹی آر ایس کایوم انضمام تلنگانہ

حیدرآباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بھون میں آج یوم انضمام تلنگانہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے تلنگانہ بھون میں قومی پرچم لہرایا۔ واضح رہے کہ 1948 ء میں آج ہی کے دن ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام عمل میں آیا تھا اور فوجی کارروائی کے ذریعہ اس کی تکمیل کی گئی۔ تلنگانہ کے انڈین یونین میں انضمام کی یا

انفراسٹرکچر کی تعمیر میںآسٹریلیا سے مدد کی خواہش: چندرا بابو

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ریاست میں انفرااسٹرکچر پراجکٹوں ، سڑکوں اور ڈرینج نیٹ ورک کی تعمیر میں آسٹریلیا سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین کے میئر گراہم کورئیک کے زیر قیادت ایک وفد نے آج یہاں چندرا بابو نائیڈو سے چیف منسٹر کے کیمپ آفس پہنچ کر ملاقات کی جہ

نرسمہا ریڈی کے پوسٹر پر ٹماٹر کی بارش، ریمارکس پر طلبہ کی برہمی

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کے اس ریمارک پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ ابھی امتحان میں کامیاب بھی نہیں ہوئے ہیں اور ملازمت مانگ رہے ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے وابستہ طلبہ نے آج آرٹس کالج پر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور احتجا

چنچل گوڑہ جیل میں خاتون قیدیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ کی جیلوں نے اپنے قیدیوں کی باز آبادکاری کیلئے ایک پُرعزم پروگرام شروع کیا ہے تاکہ قیدی اپنی رہائی کے بعد احترام کے ساتھ زندگی گذاریں اور دوبارہ جرائم کی طرف راغب نہ ہوں۔ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے ملک کے مختلف سرکردہ سافٹ ویر کمپنیوں سے تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو کمپیوٹر تعلیم و تربیت

انٹر میڈیٹ امتحانات، فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مارچ 2015 کے دوران منعقد ہونے والے انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10اکٹوبر مقرر کی گئی ہے۔تاخیر کی صورت میں دیرینہ 100روپئے جرمانہ کے ساتھ 17اکٹوبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ خواہشمند امیدوار مزید تفصیلات کیلئے www.bieap.gov.in، www.bie.talanga