وائیٹ ہاؤس کی فصیل کو پھلانگ کر گھسنے والا شخص گرفتار
واشنگٹن ۔ 20 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شاذ و نادر رونما ہونے والے ایک واقعہ میں ایک ادھیڑ عمر کے شخص کے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائیٹ ہاؤس کی فصیل پھلانگ کر اندر آجانے اور سبزہ زار پر چہل قدمی کرتے کرتے عمارت کے داخلی دروازہ تک پہنچ جانے کے واقعہ نے سب کو حیرت زدہ کردیا اور سکیورٹی گارڈس کے ہاتھوں اُس کی گرفتاری کے بعد وائیٹ ہاؤس