یلاریڈی میں آدرشا کسانوں کا دھرنا

یلاریڈی ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں آدرشا کسانوں کے طریقہ کار کو رد نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تین منڈلوں کے کسانوں نے ADA آفس کے روبر دھرنا منظم کیا ۔ یلاریڈی ، لنگم پیٹ ، ناگی ریڈی پیٹ ، منڈلوں سے تعلق رکھنے والے آدرشا کسانوں نے اس موقع پر کہا کہ سات سال سے آدرشا کسانون بہترین خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ جس کو ت

کرناٹک میں 23 ہزار ملازمین کی خدمات مستقل کرنے کے احکام

شاہ آباد ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک کے کئی سرکاری محکموں میں کارپوریشن اور بورڈس میں یومیہ اجرت پر خدمات انجام دے رہے تقریباً 23 ہزار ملازمین کی خدمات کو ریاستی حکومت نے مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے سال 2006 ء اپریل کو 10 مکمل کر لینے والے یومیہ اجرت کے ملازمین کو اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے علاوہ ازیں ترقی بھی ہو

جگتیال میں بتکماں تہوار کے انتظامات کا جائزہ

جگتیال ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ بتکماں تہوار کو منانے کیلئے 24 تا 30 ستمبر بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد کیلئے آر ڈی او جگتیال پدماکر نے عہدیداران کو ہدایت دی ۔ آر ڈی او جگتیال پدماکر نے آر ڈی آو آفس میں مختلف محکموں کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر AO مہیندر اور مختلف محکم

طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے اساتذہ فرض شناسی کا مظاہرہ کریں

محبوب نگر ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اساتذہ فرض شناسی کے جذبہ کے ساتھ طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔ ساری دنیا میں پیشہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر وائی چندرا موہن ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ وہ جناب افضل خان موظف صدر مدرس کے جلسہ اعتراف خدمات سے مخاطب تھے جو جے جے آر گارڈن محب

حقوق کی ادائیگی مسلمانوں کا اہم فریضہ

کورٹلہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ شعبہ خدمت خلق کا ایک اجتماع کنگس گارڈن کورٹلہ میں جناب محمد ظہیرالدین معاون امیر مقامی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں جناب ایم این بیگ زاہد ریاستی سکریٹری شعبہ خدمت خلق اسلامی حلقہ تلنگانہ و اے پی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ جبکہ جناب الیاس احمد خان صدر ویلفی

ویملواڑہ میں منڈل پریشد کے اجلاس کا انعقاد

ویملواڑہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ منڈل پریشد کے دفتر میں MPTC کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طو رپر ایم پی پی وینکٹیش ، زیڈ پی ٹی سی ، G سرینواس ، ایم گیتا اور تحصیلدار رمیش نے شرکت کی ۔ اس دوران چند منڈلوں کے MPTC نے بات چیت کے دوران بتایا کہ دیہاتوں میں کھیتی باڑی کیلئے 7 گھنٹے بجلی دینے کی ا

ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد

جگتیال ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس قائد محمد عقیل الدین نے سعودی عربیہ سے واپسی پر ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے قیام اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ ان کی حج کو روانگی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحف

کبڈی میں ریاستی مقابلوں کیلئے مہیش کا انتخاب

یلاریڈی ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر کے ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم مہیش انڈر 16 کبڈی کیلئے ریاستی سطح پر منتخب کر لیا گیا ۔ صدر مدرس سنگمیشور ، پی ڈی ہیرا لال نے مزید بتایا کہ مہیش ان دنوں منڈل سطح کے ضلع سطح کے منعقدہ کبڈی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنالوہا منوالیا تھا ۔ اکٹوبر 11 – 12 – 13 کو ورنگل میں ہ

کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی روانگی

جگتیال ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مصیبت زدہ اور پریشانی میں ایک دوسرے کے کام آنا انسانی فریضہ ہے ، ان خیالات کا اظہار آر ڈی او جگتیال پدماکر اور سرکل انسپکٹر نریش کمار نے کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے نوجوانان جگتیال محمد اکرم ، صلاح الدین ، منا صدر مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ نیو جگتیال اور محمد عبدالمجاہد عادل صدر ابوالکلام یوتھ اس

اوٹنور میں کسانوں کا جشن

اوٹنور ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کے زرعی قرضہ جات کی معافی کو منظور کئے جانے پر اوٹنور میں آج جشن منایا گیا ۔ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد امبیڈکر چوک پر جمع ہوئی اور زبردست آتشبازی کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ شیرینی کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر صدر منڈل ٹی آر ایس ج

کشمیر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مساجد کمیٹیوں سے اپیل

گلبرگہ۔ 25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اسد علی انصاری صدر نشین مسلم وقف مشاورتی کمیٹی ،ضلع گلبرگہ نے ایک صحافتی بیان میں برادران و خواتین اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد اور ان کی باز آباد کاری کیلئے ہر ممکنہ مالی مدد کریں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں ضلعی مسلم وقف مشاورتی کمیٹی گل

گلبرگہ میں کل اردو تعلیمی میلہ کا اہتمام

گلبرگہ ۔ 25۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر محمد خواجہ گیسو دراز کی اطلاع کے بموجب حکومت کرناٹک کے محکمہ تعلیمات کے تحت ڈائیریکٹوریٹ اردو د دیگر اقلیتی زبانیں ،بنگلور اور ڈپٹی ڈائیریکٹر پبلک انسٹرکشنس گلبرگہ کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا ایک اردو تعلیمی میلہ 27ستمبر2014بروز ہفتہ بوقت 10بجے دن بمقام نیشنل ہائی اسکول،ہفت گنبد گلبرگہ منعق

محکمہ اوقاف میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

گلبرگہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ آف کرناٹک ، ڈپارٹمنٹ آف پبلک انسٹرکشن کی اطلاع کے بموجب وقف بورڈ میں آفیسر اور دیگر دفتری عہدوں پر تقررات کے لئے دو کواستیں مطلوب ہیں ۔ اہل امیدوار اپنی درکواستیں آن لائن بھیج سکتے ہیں ۔ منتخب امیدواروں کا ریاستی سطح پر تقرر کیا جائے گا۔ امیدواروں کا انتخاب مسابقتی امتحان کیب ععد

بودھن میں آر ٹی سی ملازمین کا دھرنا

بودھن ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ٹی سی بس ڈپو بودھن کے سامنے ائمپلائز یونین ملازمین کی زیرنگرانی احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اسی دھرنے میں شامل ملازمین نے بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کے بعد آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی حکومت سے تاحال تکمیل عمل میں نہیں لائی ۔ احتجاجیوں نے بتایا علحدہ ریاست قیام

مسجد کے قریب زعفرانی پرچم لگانے پر کشیدگی

بودھن ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن کے منڈل ایڈ پلی میں مسجد کے قریب واقع برقی کھمبے پر اکثریتی فرقہ کے بعض نوجوان زعفرانی پرچم باندھ دیئے ۔ جسے کے باعث تھوڑی دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی تھی اس واقعہ کی اطلاع پاکر بودھن رورل سرکل انسپکٹر مسٹر دامودھر ریڈی اور سب انسپکٹر ایڈپلی سرینواس موقعہ پر پہونچ کر چار نوجوان

حد سے زیادہ مال لے جانے پر لاریوں کے خلاف جرمانہ

کریم نگر ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اورلوڈ گنجائش سے زائد وزن کے ساتھ گرنیائٹ لے جارہی 31 لاریوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ علاقائی روڈ ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر میرا پرساد نے یہ اطلاع دی اور بتایا الگنور ، مانیر ندی برج ، سرسلہ میں جاریہ ماہ 17 آر ٹی اے عہدیدار دھاوے کررہے ہیں ۔ گرنیائٹ لاریاں جو قاعدے قانون کی خلاف و

کشمیر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عادل آباد میں قربانی کا نظم

عادل آباد ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ شدید بارش کے بناء پر کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کی غرض سے مستقر عادل آباد حلقہ مسجد عثمانیہ ( ریلوے گیٹ ) کمیٹی و نوجوانوں کے زیراہتمام مولانا اسلام الدین کی سرپرستی میں حصص قربانی کا نظم قائم کیا گیا ہے ۔ فربہ جانور کی قربانی کا فی حصہ 2000/- روپئے مقرر کیا گیا ۔ حصص

آسام سیلاب : راج ناتھ سنگھ کی گوگوئی سے بات چیت

گوہاٹی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیراعلیٰ آسام ترون گوگوئی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ریاست میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی جس میں گزشتہ تین دنوں کے اندر 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر چار لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گوگوئی نے اس موقع پر راج ناتھ سنگھ سے کہاکہ ریاست میں سیلاب