این سی پی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت جاری : چاوان
صورتحال جلد واضح ہوجائیگی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ۔ اتفاق رائے پر تنہا مقابلہ ممکن : صدر پردیش کانگریس
صورتحال جلد واضح ہوجائیگی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ۔ اتفاق رائے پر تنہا مقابلہ ممکن : صدر پردیش کانگریس
نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ مواصلاتی کمپنی ٹیلکو کے عہدیداروں سے سی بی آئی ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے اور 2G اسکام کے سلسلے میں ان کی سرزنش کی ہے۔ سی بی آئی ڈائریکٹر سنجیو سنہا نے اسے رسوا کن پروپگنڈہ قرار دیا اور کہا کہ یہ سی بی آئی کو بدنام کرنے کے ارادہ سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایک خبر
نئی دہلی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج ایک موظف بریگیڈئیر کو غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ سی بی آئی جج دنیش کمار سنہا نے بریگیڈیر ( ریٹائرڈ ) سمیر بارون رے کو انسداد رشوت ستانی کے مختلف دفعات کے تحت یہ سزا سنائی ۔ ان کی اہلیہ کو تاہم ثبوتوں کے فقدان کی وجہ سے بری کردیا گیا ۔
باری پاڑہ (اُڈیشہ)۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کارکنوں نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے ڈی ایم پی رام چندر ہنسدا کی لوک سبھا سے برطرفی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، کیونکہ سی بی آئی نے حال ہی میں ان کی قیام گاہ پر پونزی اسکیم اسکام کے سلسلے میں دھاوا کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نوین پٹنائک ہنسدا کے خلاف
مدنی نگر (جھارکھنڈ)۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی مشن 55 کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد کم از کم 55 نشستیں آئندہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں حاصل کرنا ہے جو جاریہ سال کے اوآخر میں مقرر ہے۔ قومی نائب صدر بی جے پی رگھوور داس نے آج پارٹی کارکنوں سے ضلع پلاماؤ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ریاست کو مخلوط سیاست سے نجات دلوانا ہے اور مشن 55 کی
نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیرقیادت حکومت کا مظاہرہ ’’بہت اچھا‘‘ رہا اور ملک کے بیشتر عوام کو اس کا یقین ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے 80 فیصد عوام کو یقین ہے کہ نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ وہ ایک تقریب کے دوران علیحدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر کانگر
نئی دہلی 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نئے موٹر وہیکل بل کی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کو یقینی بنائے گی۔ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے نتن گڈکری نے آج کہا کہ ہم نہ صرف یہ بل متعارف کروائیں گے بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ہی منظور کرلیا جائے۔وہ تقریب کے موقع پر علیحدہ طور پر پی ٹی آئ
جموں ۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مختلف اسکولس خاص طور پر ریاست جموں و کشمیر کے دور افتادہ اور دیہی علاقوں کے اسکولس میں یوم اساتذہ تقاریب سے پہلے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم مودی ایک ہزار منتخب طلبہ سے مانک شا آڈیٹوریم میں بات چیت کریں گے۔ یہ تقریب 5 ستمبر کو مقرر ہے۔ اسے 18 لاکھ سرکاری اور خانگی اسکولس میں ملک گیر سطح پر دوردرشن
نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس آف انڈیا ستا سیوم کو گورنر کیرالا مقرر کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے اظہار حیرت کیا۔ کیا حکومت امیت شاہ مقدمہ میں ان کے فیصلے پر ’’خوش‘‘ ہوئی ہے۔ آخر یہ اقدام کیوں کیا گیا؟
شکایات کی سماعت اور درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول 2 خواتین فوت ہوگئیں ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد یعقوب جو یاقوت پورہ بغداد نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 16 سالہ شیونجا
نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے مشتبہ کارکن عبدالسبحان اور ان کے بھتیجے اصہب الدین جنہیں دہلی اور متصلہ علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، آج 16 ستمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیئے گئے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ کے اجلاس پر ان کی عدالتی تحویل کے اختتام پر دہلی پولیس کے خصوصی شع
نئی دہلی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اپنے قائدین کی جانب سے پارٹی کو لوک سبھا انتخابات میں ہوئی شکست پر سر عام تبصروں پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا کہ پارٹی اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ جن باتوں پر خانگی طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے ان پر چوراہوں سے تبصرے کئے جائیں ۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ہم پارٹی میں جو کچھ کہت
پٹنہ 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے آج بہار بی جے پی میں قیادت کے مسئلہ کو غیر ضروری قرا دیا اور کہا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں مناسب وقت پر اس تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر ہی قیادت کے تعلق سے بحث کرنا جبکہ انتخاب آئندہ سال ہونے والا ہے غی
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ملیش جو موٹر سائیکل میکانک تھا ۔ مچابلارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ ایک باؤلی کے قریب کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ہاتھ دھونے کی غرض سے گیا تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔