سینئر سٹیزنس ویلفیرسوسائٹی کا اجلاس

نظام آباد:4؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے بموجب سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا ماہانہ اجلاس 7؍ ستمبر 2014ء بروز اتوار دفتر ہذا پر ایم اے شکور صدر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد کیا جائیگا۔اجلاس میں سوسائٹی کی کار کردگی پر تفصیلی روشنی اور سوسائٹی کے اراکین

عازمین حج کا تربیتی اجتماع اور ٹیکہ اندازی کیمپ

نظام آباد:4؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر و سکریٹری نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نہروپارک کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 7؍ ستمبر بروز اتوار لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ پر صبح 9 بجے تا شام 4 بجے عازمین کیلئے تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت کریں، اس

گلبرگہ کی ہونہار کمسن طالبہ ماریہ طہورہ طلائی تمغہ سے سرفراز

گلبرگہ ۔ 4 ۔ ستمبر ( ذریعہ ڈاک ) بلاک ایجوکیشن آفیسر گلبرگہ ( شمال ) کی جانب سے تعلقہ سطح اردو تعلیمی میلہ کے ضمن میں مقابلہ جات شہر کے سٹی اکیڈیمی کالج میں منعقد ہوئے جس میں اردو مدارس کے طلباء و طالبات نے 13 مختلف تہذیبی و ثقافتی مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ جس میں برجستہ تقریری مقابلے میں ماریہ طہورہ بنت محمد مبین احمد ( کالی حویلی ) متعلم

سدی پیٹ میں کانگریس پارٹی کا انتخابی جلسہ

سدی پیٹ ۔4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تاڈوری بالاگوڑ فنکشن ہال سدی پیٹ میں ضمنی انتخابات حلقہ پارلیمنٹ میدک کی کانگریس پارٹی کی امیدوارہ سنیتا لکشما ریڈی کی جیت کیلئے خفیہ طور پر کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا انتخابی تشہیری جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا ، ایم ایل سی فاروق حسین ، حلقہ اسمبلی جگتیال ک

مدہول میں مدارس کے اوقات تبدیلی

مد ہول /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سال نو میں اسکول کے اوقات میں حکو مت کی جا نب سے تبدیلی کر تے ہوئے ہائی اسکول اور اپر پرائمری اسکول صبح 9 تا 4:30 ہو نگے جب کہ پرائمری اسکول 9 تا 4 بجے تک ہو گا اس سے زیادہ اوقات میں اسکول کھلا رکھنے پر آر ٹی آئی کے تحت کاروائی کی جا ئے گی ان خیالات کااظہار جناب وشواناتھ کدم ایم ای او مدہول نے خطاب کرتے ہ

تانڈور میں گنیش جلوس کا پُرامن اختتام

تانڈور ۔ 4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں گنیش جلوس پرامن گذر گیا ۔ سو سے زیادہ گنیش مورتیوں کا انصرام کوکٹ کی ندی میں پُرامن طور پر انجام پایا ۔ گنیش اُتسو کمیٹی اور پولیس کارکنوں نے امن کی برقراری میں کافی تعاون کیا ۔ محترمہ راج کماری ایس پی رورل ضلع رنگاریلای اور شیخ اسماعیل ڈی ایس پی تانڈور نے پولیس کا معقول بندوبست کیا ۔

رائلسیما راجدھانی سادھنا کمیٹی کا احتجاج

کرنول ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رائلسیما راجدھانی سادھنا کمیٹی کی جانب سے آج کلکٹریٹ کے گاندھی مجسمے کے روبرو ریاست آندھرا پردیش کا صدر مقام کرنول کو بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر دیگر سیاستی جماعتوں نے اور طلبہ تنظیم نے بھی ان کی تائید کی۔ اس موقعہ پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ کمیٹی کے صدر سرینواسلو نے بتایا کہ سری

آندھراپردیش صوبائی جمعیۃ اہلحدیث کے انتخابات

کرنول ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد ریاست آندھرا رپردیش کے لئے صوبائی جمعیت اہلحدیث کے عہدیداران کا انتخاب رابعہ ہال مرکز دار البر پڈنہ ضلع کرشنا میں عمل میں آیا۔ اور اس انتخاب کے لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث دہلی کی جانب سے مبصرین کی حیثیت سے مولانا محمد ہارون سنابلی ناظم شعبۂ تنظیم مرکزی جمعی

معذورین کو اندرون ہفتہ سرٹیفیکٹس کی تقسیم

کریم نگر ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدرم کیمپس کو حاضر ہو کر تشخیص کرواچکے اہل معذورین کو اندرون ایک ہفتہ سرٹیفیکٹس کی تقسیم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے عہدیداران کو ہدایت دی گئی ۔ منگل کو کلکٹریٹ میں سدرم کیمپس کے ذریعہ معذورین کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے سے متعلق عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ک

گرلز جونیر کالج جگتیال کا دورہ

جگتیال ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کالج کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا میری ذمہ داری ہے ، کالج میں پینے کے پانی کیلئے پیوریفائیڈ واٹر پلانٹ اور طالبات کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے کالج میں مکمل لکچرر اسٹاف کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے گرلز جونیر کالج جگتیال کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی

ہمنا آباد میں جلسہ فیضان اولیاء کا انعقاد

ہمنا آباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) عرس شریف حضرت پیر محمد مختار شاہ قادری الامیرالقدیر کے بضمن قادری چمن وڈن کھیر ہمناآباد میں منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعۃ المومنات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کا فیضان آج بھی جاری ہے جتنے اللہ کے اولیاء میں وہ سب تقوی پرہیز گاری کے اعلی منصب پ

آندھرا پردیش اسمبلی میں اسپیکر کی جانب سے جگن کی سخت سرزنش

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش قانون سازاسمبلی میں آج اسپیکر کوڈیلا سیوا پرساد راؤ نے اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی کی سخت سرزنش کی جب انہوں نے نئی ریاست کی راجدھانی کے مسئلہ پر ایوان میں بحث کیلئے اصرار کیا اور ان کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر کارروائی میں خلل اندازی کی۔ اسپیکر کوڈیلا سی

آندھرا پردیش کو ایک انتہائی ترقی یافتہ خوشحال ریاست بنانے کے منصوبے

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( پی ٹی آئی) چندرا بابو نائیڈو حکومت نے آندھرا پردیش کو ایک خوشحال اور ترقیافتہ ریاست میں تبدیل کرنے کا پُرعزم منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد اس ریاست کو 20-22 تک ملک کی تین خوشحال ریاستوں میں شامل کرنا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے منصوبہ میں سنگا پور کے خطوط پر اپنی ریاست میں 14بڑی اور چھوٹی بندرگاہوں،3انٹر نیشنل اور 14 ڈومیسٹ

آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی کا آج اعلان

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو توقع ہے کہ کل یعنی 4ستمبر کو آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں 12بجکر17منٹ پر آندھرا پردیش ریاست کی نئی راجدھانی سے متعلق اعلان کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اسمبلی میں آندھرا پردیش ریاست کی ن

ہینڈلوم صنعت کے بافندوں کیلئے علحدہ پالیسی کا جلد اعلان

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ گھریلو ہینڈلوم صنعت سے وابستہ بنکروں کیلئے بہت جلد ایک علحدہ پالیسی کا اعلان کرے گی۔ تلنگانہ میں بنکروں کا ایک بڑا طبقہ دشواریوں کا شکار ہے لیکن حال ہی میں حکومت کی جانب سے قرض کی معافی کی شکل میں انہیں قدرے راحت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے تارک راما راؤ نے آج یہا

ایم بی بی ایس میں مسلم میڈیکل کالج میں داخلے کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ /3 ستمبر (سیاست نیوز) انٹر بی پی سی ایمسیٹ 2014 ء کامیاب مسلم اقلیتی امیدواروں کیلئے دو میڈیکل کالجس شاداں اور دکن کی علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے اس کے لئے دکن میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے ‘A’ زمرہ کیلئے 1200 روپئے کے دو ڈی ڈی جو پرنسپل دکن کالج آف میڈیکل سائنس حیدرآباد کے نام سے حاصل کردہ ایک فارم کے لئے ایک فارم کے سا