اعلی تعلیم سے سماج میں اونچا مقام

محبوب نگر 10 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اعلی تعلیم سے ہی سماج ہیں اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر کے سبرامنیم ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر نے جے پی این ای ایس کالج میں منعقدہ ایمسٹ 2014 ء معلوماتی سمینار سے بحییت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کیلئے بہتر مستقل کیلئے راستہ مقرر کرنے کا ایک صحیح مو

سدا سیو پیٹ میں پانی کا شدید بحران

سداسیو پیٹ ۔ 11 اگست ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیو پیٹ میں عوام کو ان دنوں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے جبکہ گزشتہ 8 روز سے عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی بند ہوگئی ہے ۔ عوامی نمائندے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔ بلدی عہدیداروں سے رابطہ کرنے پر عہدیدار اﷲ سے پوچھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اور یہ پہلا موقع ہے کہ بلدی عہدیداروں کو بھی اﷲ یاد آ

شادی

کڑپہ ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سجادہ نشین آستانہ مخدوم الٰہی کڑپہ حضرت خواجہ سید شاہ عارف اﷲ محمد محمد الحسینی چشتی القادری صاحب کی ہمشیرہ ، ہمشیرہ زادی حضرت خواجہ سید شاہ امین اﷲ محمد محمد الحسینی چشتی القادریؒ کا عقد مسعود اکبر سید شاہ عسکراﷲ علوی عم بزرگوار سجادہ نشین آستانہ سید شاہ پیر پاشا علویؒ بیدر کے فرزند سید شاہ سم

مدرسہ انوارالعلوم عباسیہ میں داخلے

یلاریڈی ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی دینی درسگاہ مدرسہ انوارالعلوم عباسیہ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مدرسہ صدر کمیٹی جناب شیخ غیاث الدین کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا میں شعبہ حفظ ، ناظرہ میں داخلہ کیلئے عامتہ المسلمین سے درخواستیں دینے کی خواہش کی ہے ۔ مدرسہ ہذا میں طلباء کیلئے قیام و طعام کیلئے مفت انتظام کیا

مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم میدک میں داخلے

میدک ۔ 11 اگست ۔ ( فیکس ) مولانا شیخ خواجہ محی الدین قادری صدر مجلس انتظامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ جیلانیہ شمس العلوم جیلانی گڈہ میدک میں سالانہ تعطیلات کے بعد جدید تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جہاں شعبہ حفظ و شعبہ ناظرہ میں داخلے جاری ہیں۔ غریب نادار و یتیم طلبہ کیلئے مفت تعلیم ، درسی کتب ، یونیفارم قیام و طعام کے ساتھ داخلہ کا نظم ہ

جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر کا اظہار تشکر

محبوب نگر ۔ 11 اگست ۔ ( فیکس) جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر ان مخیرین و معاونین حضرات کا بہت ہی ممنون و مشکور ہے جنھوں نے اپنے قیمتی عطیات و صدقات جامعہ کو عنایت فرماکر جامعہ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا ثبوت دیا اور اپنے لئے ذخیرۂ آخرت کا سامان کیا ۔ اﷲ تعالیٰ ان تمام کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ جامعہ آئندہ بھی ان تمام حضرات سے

سروے فارم میں اردو زبان کو شامل کرنے کامطالبہ

کاماریڈی ۔ 11 اگست ۔ (ذریعہ فیاکس) ممتاز افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انورؔ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے گھر گھر سروے کا پروگرام جو 19 اگست کو مقرر ہے یہ جامعہ خاندانی سروے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس لئے کہ اس سروے سے مستحق لوگوں کو ہر اسکیم سے مستفید ہونے کا موقعہ مل سکے گا ۔ سروے فارم میں اردو زب

محکمہ ہائوزنگ ضلع نظام آباد میں دھاندلیوں کی تحقیقات

نظام آباد ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد میں محکمہ ہائوزنگ میں ہوئے دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے سی بی سی آئی ڈی کے انسپکٹر وینکٹیشور رائو ضلع نظام آباد میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات یلاریڈی حلقہ سے آغاز کررہے ہیں۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے کانگریس کے10سالہ دور میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے سی بی سی

پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ

یلاریڈی 10 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں ہی سب سے پہلا پراجکٹ کہلانے والا ناگی ریڈی پیٹ، یلاریڈی منڈلوں کے کسانوں کا مسیحا پوچارم پراجکٹ کی بلندی بڑھانے کا فیصلہ جو تلنگانہ سرکار کرچکی ہے اس فیصلہ میں کسانوں میں کہیں خوشی ہے تو کہیں ناراضگی ہے ۔ پراجکٹ کے فی الوقت ذخیرہ آب کی صلاحیت چندر شیکھر راو نے ان دنوں اس پراجکٹ کی

تاڑوائی منڈل میں سروے کیلئے 620 عہدیداروں کی خدمات

یلاریڈی ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات میں 19 اگست کو منعقد کیا جانے والا خاندانی سروے کیلئے 620 عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ منڈل تحصیلدار مسٹر غوث محی الدین نے تحصیل آفس پر اخباری نمائندوں کومزید بتایا کہ سروے میں ٹیچرس ، پولیس ، محکمہ وبرقی ، اندراکرانتی پدم ، EG’s ساکشرا بھارت اور بینک میں خدما

حضرت محمود حسینی القادری ورنگل کی عرس کی تیاریاں

ورنگل ۔ 11 اگست ۔ ( ذریعہ فیکس) شہر ورنگل کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج سید محمود حسینی القادری الملتانی چشتی صابری المعروف ایاز خواجہ ( خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیرپورہ ورنگل کا 57 واں عرس شریف نہایت تزک و احتشام کے ساتھ زیرنگرانی حضرت الحاج سید شاہ غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی صا

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

کریم نگر ۔ 11 اگست ۔ (ذریعہ فیاکس ) مولانا خواجہ فرقان قاسمی سکریٹری کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ایک جماعتی احتجاجی جلسۂ عام T.N.G.O’s فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور تنظیموں کے صدور نے اسرائیل کے ظلم و تشدد کے خلاف ا ظہار خیال فرمایا ۔ مفتی مح

کریم نگر کی اردو میڈیم طالب کو ریاستی سطح کا ایوارڈ

کریم نگر /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں ضلعی سطح پر منعقد کئے گئے سائنس انسپائر ایگزامنیشن میں مکرم پورہ اسکول کی طالبہ زیبا تحسین کا پیشک ردہ ’’خلیہ کی تقسم ‘‘ پر مظاہرہ کو ریاستی سطح کیلئے منتخب ہوا ۔ جس پر DEO صاحبہ نے ایوارڈ عطا کیا اور مبارکباد دی ۔ اسکول کے چیرپرسن اور اساتذہ نے بھی طالبہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر

گورنر کو زائد اختیارات کی شدید مخالفت

نرمل /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی حکومت کے لاء اینڈ آرڈر کے اختیارات کو گورنر کے عوامی حکومت کے اختیارات کو چھین لینے کے مترادف ہے ۔ مرکزی حکومت کے ایسے فیصلہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ اس معاملہ میں اپنے جمہوری حق کیلئے اہم جمہوری طرز پر جدوجہد کریں گے ۔ آج بھی این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کو نقصان پہونچانے کیلئے اپنے اث

ٹاپرس کیلئے انجمن ترقی اردو گلربگہ کے انعامات

گلبرگہ /11 اگست ( ذریعہ فیاکس ) ڈاکٹر رفیق رہبر معتمد انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ ہے کہ مارچ / اپریل 2014 ایس ایس ایل سی امتحان میں اردو میڈیم کے ذریعہ سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو حسب سابق اس سال بھی انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے اسناد اور نقد انعامات دینا طئے کیا ہے ۔ لہذا ریاستی سطح پر سب سے زی

ملک کیلئے راجیوگاندھی خدمات ناقابل فراموش

نظام آباد :11؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان نے بتایا کہ راجیو سدجیوتی یاترا 14؍ اگست کو نظام آباد ضلع میں داخل ہورہی ہے اور اس کا پرتپاک خیر مقدم کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں مسٹر طاہر بن حمدان آج ضلع کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23سال قبل آنجہانی راجیو گاندھی نے قو

جامع خاندانی سروے تمام طبقات کیلئے فائدہ مند

عادل آباد /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع خاندانی سروے کا صد فیصد انعقاد عمل میں لانے کی خاطر سرکاری عہدیداروں کا تعاون کرنا مقامی فرد کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے ج امع سروے کے بناء پر کسی بھی افراد خاندان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس سروے کے تحت تلنگانہ ریاست میں موجودہ مختلف طبقات کی تعداد اور معا

نکاح ، گناہوں سے حفاظت کا ذریعہ

جگتیال /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نکاح ایک ایسی عبادت ہے جس سے انسان تمام گناہوں سے محفوظ رہتا ہے ۔ نکاح کو سادگی سے کیا جائے ۔ شریعت و سنت کے طریقہ پر عمل پیورا ہوں ، جہیز کی لعنت لین دین کی مانگ معاشرہ کی تباہی کا باعث ہے جس کی وجہ سے کئی لڑکیاں گھروں میں ماں باپ کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مفتی اعتماد الح

مکتھل میں سروے کیلئے عہدیداروں کا تربیتی اجلاس

مکتھل /11 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل منڈل میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے 19 اگست کو گھر گھر سروے رپورٹ کی جامع تیاری کیلئے مکتھل منڈل میں سروے کرنے والے عہدیداروں کا دو روزہ تربیتی اجلاس جونئیر کالج مکتھل میں 12، 13 اگست کو منعقد ہوگا ۔ جس میں ضلع کلکٹریٹ کی جانب سے 5 اعلی عہدیادر ٹرینر کی حیثیت سے عہدیداروں کی تربیت کرتے ہوئے س

تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر

نظام آباد /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ سے ہی تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے کل بالکنڈہ حلقہ کے کمرپلی منڈل سے تڑپاکلا گوداواری تک 12.90کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والی سڑک کے کاموں کا سنگ بنیا