انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب وہاب الدین سروری ولد جناب محمد زین الدین سروری ساکن دیوڑھی خورشید جاہ سابق ٹیچر اردو شریف ہائی اسکول کا بعمر 80 سال 16 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 17 جولائی کو بعد نماز فجر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ اکمل شاہ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جم

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کا آج سے دورہ اضلاع

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے نظم و نسق پر گرفت مضبوط کرنے اور عہدیداروں کو جواب دہ بنانے کیلئے آج سے اضلاع کے دوروں کا آغاز کیا ہے۔ چونکہ آندھراپردیش ریاست کیلئے ابھی تک علحدہ دارالحکومت کا انتخاب نہیں کیا جاسکا اور حیدرآباد 10 برسوں تک مشترکہ دارالحکومت برقرار رہے گا۔ لہذا چندرا

ضلع رنگاریڈی کے اراضیات کی قدر میں غیر معمولی اضافہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی کو تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد ضلع کے بعد سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ بڑے ترقیاتی پراجکٹ بین الاقوامی طرز کی ٹکنالوجی و آلات اور بین الاقوامی اداروں کی موجودگی اس ضلع کے حدود میں ہے ۔ اب ضلع انتظامیہ نے اس ضلع میں اراضی کی اہمیت میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ایک طرف انہدامی کارروائیاں اور

ہندوستان اور مغربی ممالک میں عربی مترجمین کی زبردست طلب

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : دنیا میں جتنی زبانیں اور بولیاں بولی جاتی ہیں ان سب میں اللہ عزوجل نے عربی زبان کو مقدس و مبارک ہونے کا اعزاز بخشا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندہ آدم ؑ سے سب سے پہلے عربی زبان میں ہی گفتگو کی ۔ مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زبان ہے ۔ خالق کائنات نے اسے جنتیوں کی زبان بنایا ہے ۔ چنانچ

رہزنوں کی خطرناک قاتل ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔16 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے سنٹرل کرائم اسٹیشن راجندر اور ملکاجگری مشترکہ کارروائی میں بدنام زمانہ چار رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس مسٹر محمد طاہر علی نے بتایا کہ رہزنوں کی ٹولی کی سرغنہ وی پاروتما ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے سائبرآباد کے علاقہ راجندرنگر، مائیلاردیو پلی

شہر میں عوام کی توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے والی ٹولیاں سرگرم

حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) شہریان حیدرآباد کیلئے کوئی ہوشیار یا خبردار کی آواز دینے والا نہیں ۔ عیدین کی خریداری کے وقت اب انہیں نہ صرف چوکنا رہنے کے علاوہ خود کی حفاظت از خود کرنا ہوگا ۔ چونکہ بازاروں میں ایسے ٹولیاں سرگرم ہوگئیں جو توجہ ہٹاکر سرقہ کرنے اور باتوں باتوں میں عوام کو ٹھگنے کا ماہر فن رکھتے ہیں ۔ ایسے ہی چند واقعا

حیات نگر اور مادناپیٹ میں دو لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد /16جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور مادناپیٹ کے علاقوں میں دو لڑکیوں نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علحدہ واقعات میں خرابی صحت سے تنگ آکر ان لڑکیوں نے یہ اقدام کیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ نسرین شیخ جو تارمتی پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ حسن کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دو

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب غفور متل ساکن کیرالا ملازمت کیلئے 1998 میں مسقط گیا ۔اس کے بعد وہ کئی مرتبہ ہندوستان آکر جاتا رہا لیکن کچھ ماہ سے غفور متل اور کف

تلگو امتحان کے لزوم پر طلبہ اور اولیائے طلبہ تشویش کا شکار

حیدرآباد ۔ 16 جولائی ۔ (سیاست نیوز)تعلیمی سال 2014-15 کے سالانہ امتحانات میں تلگو کے امتحان پر طلبہ اور اساتذہ دونوں میں تشویش بڑھتی جارہی ہے ۔ تلگو زبان کے امتحان کے سلسلے میں اقلیتی طلبہ عمومی اعتبار سے ہمیشہ ہی تشویش میں مبتلا رہتے ہیں چونکہ عام بول چال کی زبان نہ ہونے کے علاوہ اقلیتی طلبہ کیلئے مشکل زبان ہونے کے باعث اس زبان پر شہری

دنیا بھر میں روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : دنیا کے 120ممالک میں دس لاکھ سے زائد افراد کے لئے مختلف شعبہ حیات میں روزگار کے مواقع ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان انٹرنیٹ پر چند سکنڈ میںاپنی پسند کا روزگار تلاش کرسکتے ہیں۔ لندن میں مقیم حیدرآباد کے ایک آئی ٹی انجینئر سید احسن حبیبی نے ایک نئی ویب سائٹ www.expertini.comتیار کی ہے جو 24زبانوں میں معلومات فراہ

حیدرآباد ، سری لنکا ، راست تجارتی رابطہ پر زور

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے دورہ پر آئے سری لنکا کے وزیر امور خارجہ پروفیسر گامنی ایل پیرس دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں وسعت وترقی کے لیے حیدرآباد اور سری لنکا کے درمیان راست رابطہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ جب کہ انہوں نے آئی ٹی ، فارما سیوٹیکل ، زراعت ، کانفکشنری شعبہ جات کو اولین ترجیح دی ۔ سری لنکا کے وزیر خارج

فلسطین پر حملے تمام انسانیت پر حملوں کے مترادف

حیدرآباد۔16جولائی(سیاست نیوز) فلسطین پر حملے کسی ایک مذہب کے ماننے والوں پر نہیںبلکہ تمام انسانیت پر حملوں کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش واڑیسہ کے زیر اہتمام دھرنا چوک اندرا پارک پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ پروفیسر کودنڈاارم نے یہ بات کہی۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف

شہر میں مچھروں کی بہتات، ملیریا،ٹائی فائیڈ جیسی بیماریوں سے لوگ متاثر

حیدرآباد ۔16 جولائی ( سیاست نیوز ) ۔ شہر حیدرآباد میں ملک کے مختلف مقامات سے لوگ یہاںآ کر اپنی زندگی بڑے سکون سے گذاررہے ہیں اور دیگر شہروں کے مقابلے اس شہر کو ترجیح دے رہے ہیں کیو نکہ یہاں پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ کافی ہمدرد ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ حیدرآبادی لوگ بڑے دل والے اور احسان کرنے والے ہوتے ہیں ا

حیدرآباد میں پانی کی سربراہی کے لیے ماسٹرپلان 2041تیار

حیدرآباد16جولائی (سیاست نیوز)گریٹرحیدرآباد میں ہرروزپینے کے پانی کی سپلائی کویقینی بنانے کے لیے ماسٹرپلان تیارکرلیاگیاہے۔حیدرآباد میٹرو پالیٹن واٹرسپلائی اینڈسیوریج بورڈ نے گریٹرحیدرآباد کے لیے ماسٹرپلان 2041تیارکرلیاہے۔اس ماسٹرپلان پر کتنے روپئے خرچ کیے جائیں گے۔اورکس طرح اس ماسٹرپلان پرعمل آوری ہوگی۔واٹر بورڈ نے گریٹ

لباس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، عید الفطرکے لئے خریدی کرنا مشکل

حیدرآباد ۔ 16 جولائی ( سیاست نیوز ) ۔ عید اور تہوار کے موقع پر ہرکوئی نئے اور اچھے کپڑے پہنناچاہتے ہیں، خواہ وہ بچے ہوں جوان ہوں یاپھر بوڑھے، ہر کسی کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ وہ عید کے موقع پر نت نئے لبا س زیب تن کریں اور دوستوں سے رشتہ داروں سے ملاقات کریں۔ ماہ رمضان کے ا ختتام پر عید الفطر منائی جاتی ہے اور عید کے دن ہر کوئی نئے لباس میں ن

دوسروں پر تنقید سے قبل اپنے محاسبہ کا مشورہ

حیدرآباد /16 جولائی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے پارٹی قائدین کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں اپنے محاسبہ کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے بعد تلنگانہ میں پارٹی کی شکست کے لئے پنالہ لکشمیا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے

آندھرا پردیش میں محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نئے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے بعض نئی اسکیمات کے آغاز کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت دی ۔ آندھراپردیش حکومت بجٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ اقلیتی بہبود کے بجٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ بتایا ج