Month: 2014 جولائی
حکومت آندھرا پردیش میں اقلیتوں کیلئے بجٹ کے تعین میں سرگرم
حیدرآباد۔ /22جولائی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے بجٹ 2014-15 میں اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کے بجٹ کے تعین کی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی رام کرشنوڈو نے آج اقلیتی بہبود کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی ویلفیر سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے امکانی بجٹ کا جائزہ لیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود
ہریش راؤ اور جگدیش ریڈی کے خلاف طلباء کا احتجاج
حیدرآباد۔/22جولائی، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے ریاستی وزراء ہریش راؤ اور جگدیش ریڈی کے مبینہ مخالف طلباء ریمارکس کے خلاف آج احتجاج منظم کیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں گذشتہ چند دنوں سے طلباء مسلسل احتجاج کررہے ہیں اور تلنگانہ حکومت سے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے سے متعلق فیصلہ سے دستبرداری کی مانگ کی جارہی
چرماس
خوش لباسی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے ۔ آپ کا لباس آپ کی شخصیت کی غمازی کرتاہے ۔ اچھا لباس زیب تن کرنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے شہر کے سب سے مشہور شوروم چرماس میں عید الفطر کے موقع پر اپنے معزز گاہکوں کی پسند کے مطابق ہر دن نیا اسٹاک پیش کیا جارہا ہے ۔ بچوں ، بڑوں ، الھڑ دوشیزاوں اور معزز خواتین کے لیے چرماس میں خوب سے خوب تر ملبوسات کا
نوجوانوں کو دینی علوم سے واقف کرانے آئی ایچ او کی انوکھی مہم
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : اصلاحی کام کے لیے بڑی عمر کا ہونا ضروری نہیں ہے چھوٹی عمر کے لڑکے بھی وہ کام کر جاتے ہیں جن کا بڑے بڑے تصور بھی نہیں کرسکتے ، آج کے اس دور میں بے پردگی فحاشی ، فحش لٹریچر ، فحش فلموں کی بھر مار ہے ۔ یہ ایسی برائیاں ہیں جو معاشرہ کی عمارت کو بڑی تیزی کے ساتھ بوسیدہ کرتی جارہی ہے ۔ ہمارے شہر حیدرآباد میں ایسے نوجوان
عثمانیہ یونیورسٹی طلباء کے احتجاج سے حکومت پریشان اور مشکلات
حیدرآباد۔/22جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے تمام کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے سے متعلق ٹی آر ایس حکومت کے فیصلہ پر طلباء کے احتجاج نے حکومت کو پریشان کردیا ہے۔ چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل کے فوری بعد حکومت کو یہ پہلا چیلنج طلباء کی جانب سے درپیش ہوا ہے۔ غیر متوقع طور پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء ن
چندرا بابو نائیڈو پر تلنگانہ کے معاملوں میں مداخلت کا الزام
حیدرآباد۔/22جولائی ، ( سیاست نیوز) وزیر تعلیم تلنگانہ جگدیش ریڈی نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتے ہوئے طلبہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ طلبہ کے ساتھ مکمل انصاف کرے گی جبک
غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت،عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک، محمد فاروق حسین کا بیان
حیدرآباد /22 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عید کے موقع پر بچوں کو نئے کپڑوں کی بجائے کفن خریدا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں جنگ بندی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرئیل غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے۔ انھوں نے اقو
اسرائیلی جارحیت کے خلاف عام آدمی پارٹی تلنگانہ کا احتجاج
حیدرآباد 22جولائی (سیاست نیوز)فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف عام آدمی پارٹی تلنگانہ کی جانب سے آج ٹینک بینڈ کے قریب احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا۔ احتجاجی دھرنے کے دوران عام آدمی پارٹی کارکن و قائدین فلسطین کے حمایت میں نعرہ لگا رہے تھے اور حکومت ہند سے مطالبہ کررہے تھے کہ حکومت فوری طور پر فلسطینی عوام پر جاری مظالم کو رو
رمضان میں خصوصی انتظامات کا وعدہ وفا نہ ہوا
حیدرآباد۔/22جولائی، ( سیاست نیوز) رمضان المبارک کے دوران خصوصی انتظامات کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ محض زبانی ثابت ہوئے جبکہ دارالحکومت حیدرآباد میں عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے قائد محمد فیروز خاں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برقی اور پانی کی مناسب سربراہی کے علا
مدینہ بلڈنگ تا چارمینار ٹریفک بند
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) مدینہ بلڈنگ تا چارمینار سڑک کو گاڑیوں کے لئے آج سے بند کردیا گیا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کے طور پر اِس اہم ترین سڑک کو بند کئے جانے کی روایت ہے لیکن اِس مرتبہ اِس سڑک پر گاڑیوں کی گذر گاہ کھلی رکھنے کے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔ چونکہ کمشنر پولیس کے ع
خریداری کے دوران خواتین چوکس رہیں
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( ابوایمل ) : ہندوستان میں یہ بات مشہور ہے حجاب اور پردہ داری ، شرم و حیا کے معاملہ میں حیدرآباد کی خواتین سب سے آگے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری مشرقی خواتین شرم و حیا کے معاملہ میں ملک بھر کی خواتین کے لیے مثال ہیں ۔ تاہم رمضان المبارک کے دوران بازاروں کو دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ ہم لوگ اس ماہ مقدس میں عباد
شراب کی دوکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ خواتین کا احتجاج
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) شراب کی کھلے عام فروخت اور دوکانات میں اضافہ سے خواتین پریشان ہیں۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں آج خواتین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے شراب کی دوکان کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اپنے تحفظ اور گھریلو زندگی کے چین و سکون اور سماج کی بھلائی کیلئے خواتین یہ احتجاج کررہی تھی ۔ ایک خاتون نے یہ بات بتائی ۔ راجندر نگر کے
ٹرین حادثہ میںایک خاتون ہلاک
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز)پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ غوثیہ بیگم جو غازی ملت کالونی کے ساکن محمد اعظم کی بیوی تھی۔ کل وہ یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو خواتین ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ پنٹماں جو جنجواڑہ میں رہتی تھی۔ آج صبح ایک مندرکے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 70 سالہ بالماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن بالا دیا کی بیوی تھی۔