شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے روزہ تڑوانے پر پارلیمنٹ دہل گئی
نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ آج شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے ایک روزہ دار مسلم کارکن کو نیو مہاراشٹرا سدن میں کھانے پر مجبور کرتے ہوئے اس کا روزہ تڑوانے پر دہل کر رہ گئی، لیکن حکومت نے الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اس خبر کی توثیق ضروری ہے، ورنہ مذہبی جذبات براَنگیختہ ہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن ک