برقی سربراہی کو بہتر بنانے عہدیداروں پر زور

مریال گوڑہ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے آج آر ڈی او آفس میں ڈی سرینواس ریڈی آر ڈی او مریال گوڑہ کی زیر نگرانی ایک کل جماعتی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میںریونیو،برقی ،بلدیہ اور پولیس کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلقرکھنے والے سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پ

رمضان اور بونال کے لئے موثر انتظامات کی ہدایت

سد ی پیٹ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان اور بونال کے پیش نظر آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی نے ڈیویژن سطح پر انتظامات کے تعلق سے اجلاس منعقد کیا جس میں حلقہ اسمبلی دوبارک ایم ایل اے مسٹر ایس رام لگنا ریڈی نے شرکت کی اور ڈیویژن سدی پیٹ کے تحت کے تحصیلدار، ایم پی ڈی اوز، سماجی ،سیاسی مذہبی اور رضا کارانہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی

صدر نشین بلدیہ کے عہدہ کیلئے جوڑ توڑ شروع

نارائن پیٹ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ کے صدر نشین و نائب صدر نشین کے باوقار عہدوں کیلئے انتخابات 3 جولائی کو ہوں گے ۔ان عہدوں کیلے انتخاب کی تاریخ کیلئے سرکاری اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ جوڑ توڑ اور رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ نارائن پیٹ بلدیہ کی 23 رکنی کونسل میں 12 بی جے پی،3 کانگریس،3 تلگودیشم ،2 ٹی آر ایس ،1 آزادامیدوار اور

عوام گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں

محبوب نگر 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رمضان اور بونال تہوار انتہائی خوشگوار ماحول میں منائے جائیں۔ تمام شہریان امن و سلامتی کے ساتھ ان تہواروں کے انعقاد کے لئے اپنا تعاون پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آر او مسٹر رام ک

علم دین کے مراکز کی قدر کرنے کی تلقین

بچکنڈہ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکنڈہ کا پہلا جلسہ جمعہ بعد نماز عشاء مدرسہ کے احاطے جامع مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید احمد ومیض ندوی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو علم جیسی دولت عطا کر کے اشرف المخلوقات ہونے کا اعزاز بخشا، انہوں

گدوال میںمسجد عاقل کا افتتاح

گدوال 28 جون (ذریعہ فیاکس) مساجد،بیت اللہ شریف کی شاخیں ہیں،قیامت کے دن تمام مساجد کو بیت اللہ شریف کے ساتھ ملا کر جنت کا حصہ بنادیا جائے گا چونکہ یہ اللہ کے گھر ہیں اس کی تعمیر پر خرچ کرنا اور اسے آباد رکھنا درحقیقت اللہ سے محبت رکھنے کی دلیل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگ

ظہیر آباد میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم

ظہیر آباد 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صفا بیت المال شاخ ظہیر آباد کی جانب سے آج یہاںمسلم شادی خانہ میں مستقر و اطراف و اکناف کے دیہاتوں کے تقریبا 200 غریب مسلم خاندانوں میں شہر رمضان کی آمد کے پیش نظر مفت راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مولانا عتیق احمد قاسمی صدر بیت المال شاخ ظہیر آباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق

کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب

کریم نگر۔/28جون، ( سیاست نیوز) کریم نگر کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے ۔3جولائی کو اس سلسلہ میں بھی متعلقہ انتظامات کرلئے جانے کے لئے چناؤ کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ میونسپل کے چناؤ ہوکر دیڑھ ماہ ہونے کو آرہا ہے۔ میئر، ڈپٹی میئر کارپوریٹرس کی حلف برداری کے منتظر اور میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر فائز

محبوب نگر میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے دور میں قرآن فہمی ضروری ہے۔ عربی سیکھیں اور راست طور پر قرآن سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب ظہیر الدین ایم اے عربی نے مسجد منیر محبوب نگر میں کل شب جلسہ استقبال رمضان کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام جماعت اسلامی محبوب نگر کیا تھا۔ مرزا فہیم اللہ بیگ سابق ناظم اسلامک

محبوب نگر میں چیرمین بلدیہ کے عہدہ کیلئے تجسس

محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر محبوب نگر کے عوام کی اکثریت یہ جاننے کیلئے بے چین ہے کہ چیرمین بلدیہ محبوب نگر کے تاج کو کس کے سرپر رکھا جائے گا کیونک3جولائی کو بلدیہ کے صدر نشین و نائب صدر نشین کا انتخاب ہوگا۔ چیرمین کے عہدہ کیلئے طاقتور ٹی آر ایس اور بڑی جماعت کا موقف رکھنے والی کانگریس میں زبردست رسہ کشی کا آغاز ہوچکا ہے ا

بودھن بلدیہ کے صدر نشین کا انتخاب

بودھن۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی الیکشن کمشنر نے مجالس مقامی کے صدور نشین کے انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جانے کے بعد یہاں اچانک راتوں رات سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں بلدیہ بودھن کی چیرمین کی نشست پر کانگریس اور ٹی آر ایس نے اپنی اپنی دعویداری پیش کرنے کا ارکان بلدیہ کے نتائج سامنے آتے ہی اعلان کردیا تھا۔ جبکہ دونوں سی

الخیر ٹیلرنگ سنٹر محبوب نگر میں جلسہ تقسیم اسناد

محبوب نگر۔/28جون، ( ذریعہ ڈاک) جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے چلائے جانے والے ادارہ الخیر ٹیلرنگ سنٹر میں 26جون کو جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت محترمہ فرزانہ بیگم ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نے کی۔ محترمہ رشیدہ بیگم ٹیلرنگ انسٹرکٹر نے ٹیلرنگ سنٹر کی رپورٹ پیش کی اورطلبہ کی کارکردگی اور ٹیلرنگ سنٹر کی ت

نظام آباد میں جلسہ استقبال رمضان

نظام آباد۔/28جون، ( ذریعہ فیاکس ) جلسہ استقبال رمضان زیر صدارت مولانا سید ولی قاسمی مسجد ابراہیم صابر نگر مالاپلی نظام آباد میں 29جون کو منعقد ہثوگا۔ مولانا سید مظہر قاسمی ، ڈاکٹر میر مشتاق علی( حیدرآباد ) مولانا مفتی سعید اکبر، مولانا خضر احمد خان خطاب کریں گے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں داخلے

ظہیرآباد۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر ظہیر آباد میں طالبات کے لئے نو قائم کردہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی اے ، بی کام اور بی ایس سی کورسیس میں جاریہ تعلیمی سال سے داخلوں کا آغاز ہوگا۔اس خصوص میں کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن نے ایک مراسلہ مورخہ13جون 2014کے ذریعہ پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء کوہدایت کی ہے اور ان سے خواہش کی ہے کہ

صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد کے 3جولائی کو انتخابات

ظہیرآباد۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر پی رما کانت ریڈی کے جاری کردہ احکام کی متابعت میں بلدیہ ظہیرآباد کی صدارتی ونائب صدارتی نشستوں کے انتخابات 3جولائی کو 11بجے دن میونسپل میٹنگ ہال میں منعقد ہوں گے۔ وہ دن آخرکار آہی گیا جس کا 24رکنی بلدیہ کے منتخب کونسلرس بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ بلدیہ ظہیرآباد کے انتخا

محمد عطاء الرحمن صدر ٹی آر ایس ٹاؤن محبوب نگر مقرر

محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوان ٹی آر ایس قائد محمد عطاء الرحمن ( انور ) کو ٹی آر ایس میناریٹی سیل کا ٹاؤن پریسیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے انہیں تقرر نامہ حوالے کیا۔ اس موقع پر محمد عطاء الرحمن انور نے ایم ایل اے مسٹر سرینواس گوڑ اور صدر ضلع مائناریٹی سیل صدر مقبول احمد کا شکریہ ادا کیا

محبوب نگر میں طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم

محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم اویرنس پروگرام کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے گورنمنٹ اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ آر وی ایم کی پراجکٹ آفیسر کسوما کماری نے طلباء میں تعلیمی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر سید تقی الدین، اسکول کمیٹی چیرمین محمد شفیع، محمد علی، محمد انور، شیخ عمر اور دیگر موجود تھے۔

بی آرجی ایف فنڈ سے ترقیاتی کاموں کی رپورٹ

یلاریڈی۔/28جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سال2014-15 کیلئے مواضعات میں انجام دیئے جانے والے کاموں سے متعلق اتفاق کرلیا گیا ہے۔ منڈل ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے بتایا کہ منڈل پریشد سے متعلقہ فنڈ 15لاکھ 46ہزار روپئے بی آر جی ایف فنڈ سے پانچ کام اور گرام پنچایت سے متعلقہ 26لاکھ 40ہزار روپئے کے فنڈ سے 76کام انجام دیئے جائیں

پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ کی تنقیح

یلاریڈی۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کے مختلف ریکارڈ کا یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے معائنہ کیا۔ انہوں نے اچانک منڈل کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی اور اسٹیشن حدود کیسس کے بارے میں سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور سے معلومات حاصل کی۔ رات دیر گئے تک آبادی والے علاقوں کی گشت کرتے رہنے کے احکام دیئے، تاش

سر پور ٹاؤن میں واٹر ٹینک کے تعمیری کام کا افتتاح

سرپور ٹاؤن۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت نویلویلی کے حدود میں موجود کنچرپیٹ اور لونوپلی میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کے ہاتھوں واٹر ٹینک کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر آر ڈبلیو ایس اے ای رمیش بابو، ایم پی ڈی سی ڈی رویندر کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں اور کارکنو