روس کو شکست، بلجیم ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل

پورتو الگیرہ۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورلڈ کپ 2014ء کے گروپ ایچ کے ایک مقابلہ میں بلجیم نے روس کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلہ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بلجیم نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر بلجیم اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کرلیتی ہے تو وہ گروپ جی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ اپنا ناک آؤٹ

سچن کے اعزاز میں سکّہ جاری

لندن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ کی مشہور ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے اعزاز میں سکّے جاری کئے ہے۔ ان سونے کے سکوں کی فی کس قیمت 12 ہزار پونڈ مقرر کی گئی ہے۔ سچن تنڈولکر جنھوں نے ہندوستانی کرکٹ کی 24 برسوں تک نمائندگی کرتے ہوئے ایک شاندار کریر قائم کیا ہے اور ان کے اعزاز میں برطانوی کمپنی نے 210 مخص

آسٹریلیا اوپن کا آج آغاز، سائنا بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم

سڈنی۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ گزشتہ ہفتہ کوارٹر فائنل سے اخراج کے بعد ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کل یہاں شروع ہونے والے آسٹریلین بیڈمنٹن اوپن میں بہتر مظاہرے کے لئے پُرعزم ہیں۔ 7.5 لاکھ ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں سائنا نہوال سے بہتر مظاہرے کے لئے اُمیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ 23 سالہ ہندوستانی کھلاڑی گزشتہ

ایزرنکا کی پیش قدمی، اسٹوسر کو شکست

ومبلڈن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام میں زخموں سے صحت یابی کے بعد وکٹوریہ ایزرنکا نے پہلے مقابلہ میں لوسک بارونی کو 6-3، 7-5 سے شکست دی، تاہم سابق یوایس اوپن چمپئن سمنتا اسٹوسر کو بلجیم کی یانینا وکمیئر کے خلاف پہلے ہی راؤنڈ میں راست سیٹوں میں 6-3، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی جوکہ ٹورنمنٹ کا ایک حیران کن نتیجہ ہے۔ م

ورلڈ کپ میں ایشیائی ٹیمیں ہنوز پہلی کامیابی سے دور

کیوبا (برازیل)۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ٹیمیں 24 برسوں کے دوران ورلڈ کپ میں اپنے مایوس کن مظاہروں کی سمت آگے بڑھ رہی ہے، جیسا کہ ایشیائی ٹیموں میں جاپان، جنوبی کوریا، ایران اور آسٹریلیائی ٹیم برازیل میں رواں ورلڈ کپ میں ہنوز اپنی پہلی کامیابی سے دور ہے۔ تازہ ترین نتائج میں جنوبی کوریا کو افریقی ٹی

اٹلی آج شرمناک اخراج سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کوشاں

ناٹل۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ چار مرتبہ کی عالمی چمپئن اٹلی کی ٹیم برازیل میں رواں فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں جدوجہد میں مصروف ہے اور کل اسے یوروگوائے کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں ’کرو یا مرو‘ صورتِ حال کا سامنا ہے اور اٹلی کی ٹیم کوشاں ہے کہ وہ اس مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خود کو ورلڈ کپ سے شرمناک اخراج سے محفوظ رکھے۔ کل کھیل

مختلف ریاستوں کے درمیان ایر سروس رابطے

بیدر ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی مملکتی وزیر برائے شہری ہوا بازی جی ایم سدیشور نے بتایا کہ مختلف ریاستوں کے درمیان مزید ہوا بازی رابطہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں تین تا چار اضلاع کیلئے ایک ایرپورٹ تعمیر کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سدیشور نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ٹاٹا اور سنگا پور کی حک

نارائن پیٹ کی طالبات کا ریاست میں پہلا اور دوسرا مقام

نارائن پیٹ ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کی اردو میڈیم کی دو طالبات شعبہ ایم پی سی میں ریاست بھر میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست تلنگانہ و ریاست آندھرا کے تمام اردو میڈیم جونیئر کالجوں میں نارائن پیٹ کی طالبات نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کروائی ہے، پرنسپل گورنمنٹ جونی

جگتیال میں لنگم پیٹ تالاب کا معائنہ

جگتیال ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں شہر جگتیال کی عوام کیلئے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کیلئے سب کلکٹر جگتیال مسٹر سریکش بی لٹکر نے لنگم پیٹھ تالاب کا معائنہ کیا ۔ D16 کنال کو گیٹ کے ذریعہ بند کرتے ہوئے پانی تالاب میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات سب کلکٹر جگتیال نے آج منعقدہ پرجا واہنی پروگرام میں عوامی درخواستو

پروفیسر جئے شکر کی برسی تقریب

آمنگل ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی پروفیسر جیا شنکر کی تیسری برسی تقاریب منعقد ہوئیں۔ ٹی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ پروگرامس میں اسکولی طلباء و طالبات کے علاوہ ٹیچرس ، صدرنشین جوائنٹ ایکشن کمیٹی این جی اوز طلباء تنظیمیں اور دوسروں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے پروفیسر جیا شنکر کی تلنگانہ کیلئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور

ظہیراباد میں رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کا خیرمقدم

ظہیر آباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس رکن لوک سبھا مسٹر بی بی پاٹل کا کل شب یہاں انسپکشن بنگلہ میں ان کی آمد کے منتظر ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں مسرز کے مانک راؤ ، گاؤنی شیو کمار ، جی وجئے کمار ، مرلی کرشنا گور ، مانیکماں ، ویجناتھ، ملکاپور شیوکمار، اوماکانت پاٹل ، محمد کلیم ، محمد یعقوب ، ناما روی کرن ، موتی

جامعہ حفصہ للبنات محبوب نگر کا سالانہ جلسہ

محبوب نگر ۔ 23 ۔ جون (ذریعہ فیکس) مولانا محمد ا لیاس انجم قاسمی ناظم جامعہ حفصہ للبنات شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب جامعہ ہذا کے زیر اہتمام 24 جون بروم منگل صبح ساڑھے دس بجے کملا گارڈن فنکشن ہال شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں تیسرا سالانہ جلسہ بعنوان ’’عظمتِ قرآن و استقبال رمضان‘‘ منعقد ہوگا۔ الحاج حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل

ڈاکٹر محمد نظام الدین کی ادبی تصنیف کو ایوارڈ

بیدر ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اترپردیش اردو اکیڈیمی لکھنو نے ڈاکٹر محمد نظام الدین سلیکشن گریڈ لیکچرر رینوکا پی یو کالج بیدر کی گراں قدر تحقیقی و تنقیدی تصنیف ادب اطفا اور کہانی کو سال 2012 ء کیلئے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ توصیفی سنداور پانچ ہزار کیسہ زر کا اعلان کیا ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردو اکیڈیمی

نیالکل منڈل میں صاف صفائی پر توجہ دی جائے

نیالکل ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے اطراف و اکناف کے تمام مواضعات حد نور وڈی گنگور وڑاہ نعمت آباد چنگیئے پلی ملگی ڈپور اتنور کے مسلمانوں نے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر عہدیداروں کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی ظاہر کی۔ بتایا کہ نیالکل منڈل میں پینے کا پانی سڑکوں کی مرمت ، نالوں میں گندے پانی کی عد م نکاسی ، مچھروں کی ک

تجارتی اداروں پر محکمہ بلدیہ کے دھاوے

تانڈور ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی حکام نے تجارتی اداروں پر دھاوا کر کے بھاری جرمانہ عائد کئے۔ بیکری ، ہوٹلوں اور کرانہ شاپ پر دھاوے کر کے جملہ 6 ہزار روپئے سے زائد رقم وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ۔ یہ دھاوے شری گوپی کمشنر بلدیہ کی قیادت میں کئے گئے ۔ ان کے ہمراہ سری کانت سینٹری انسپکٹر اور اسٹاف کے ارکان تھے۔ ذیشان ہو

جنگاؤں میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد

جنگاؤں ۔ 23 ۔جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الحاج محمد شریف مرحوم متولی ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں کا تعزیتی جلسہ ایکمینار مکہ مسجد میں منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ کی صدارت ان کے بھائی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کی ۔ مولانا حافظ محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر جمیعۃ العلماء جنگاؤں نے کہا کہ مرحوم ایک عرصہ دراز سے سعودی عربیہ میں مقیم تھے ، وہ ایک خوش مزا

سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے عوام کا تعاون ضروری

شادنگر 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر اے پی جتیندر ریڈی کے ہاتھوں 7 کروڑ 22 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ فرخنگر مستقر قدیم قومی شاہراہ نمبر 7 کے قریب منعقدہ سنگ بنیاد تقریب سے اے پی جتیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے کیلئے عوامی

احمد پور مہاراشٹرا میں کل ہند مشاعرہ کا کا میاب انعقاد

احمد پور :23 جنوری(پریس نوٹ) احمد پور ضلع لاتور مہاراشٹرا میں 15جون بروز اتواربمقام نگر پریشد ہال پر رات 8بجے بصدارت عالیجناب محسن بایزید کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مشاعرہ کاافتتاح مہاراشٹرا کے ہر دلعزیز رہنما بالاصاحب جادھو سابق وزیر حکومت مہاراشٹرا نے شمع روشن کرکے کیا۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب محب قادری

معاشرہ کی اصلاح کیلئے خواتین کا دیندار ہونا ضروری

سنگاریڈی 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دور حاضر میں لوگ بے نیتی کا شکار ہیں کئی کام کرتے ہیں لیکن اس کی نیت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ثواب سے محروم رہتے ہیں امام بخاریؒ نے سبسے پہلی حدیث نیت والی لاکر اس کے پڑھنے، پڑھانے والوں اور ساری اُمت کو یہ سبق دیا ہیکہ ہر کام کے شروع کرنے سے پہلے باضابطہ نیت کریں اور صحیح نیت کریں ان خیالات کااظہارمول

قرض اسکیم سے استفادہ کرنے طلبہ سے خواہش

بیدر 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کی جانب سے جاری ایک خبر نامہ کے مطابق ودھارتی نیدھی اسکیم کو ضلع میں لاگو کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت پروفیشنل کورس جیسے کہ انجینئر نگ، ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، بی وی ایم ایس اور مارکیٹنگ جیسے کورس میں داخلہ لینے والے طلباء اسکیم سے قرض حاصلکرنے کے مستحق ہوں گے۔ مذکورہ اسکیم سال