Month: 2014 جون
خانگی اسکول بسوں کی جانچ پڑتال
نظام آباد:25؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار گذشتہ دو دنوں سے اسکول بسوں کی تنقیح کی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں قواعد کی عمل آوری نہ کرنے والے بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 بسوں پر مقدمات درج کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر راجہ رتنم نائیڈو کی قیادت میں نظام آباد، کاماریڈی، آرمور، بودھن علاقوں میں
حدیث شریف
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو بندہ پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہے، رمضان کے روزے رکھتا ہے، زکوۃ ادا کرتا ہے اور کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے تو اُس بندہ کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اُس سے کہا جاتا ہے کہ تو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جا‘‘۔ (نسائی)
تلنگانہ میں برقی کی قلت ناانصافی کا نتیجہ
سوریاپیٹ ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس پارٹی ریاست کے تمام طبقات کی یکساں فلاح و بہبود کے لئے پابند عہد ہے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر تعلیم و رکن اسمبلی سوریہ پیٹ جی جگدیش ریڈی نے یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل یہ سمجھا جارہا تھا کہ ٹی آر ایس کامیاب نہیں ہوگی لیکن ٹی آر ایس کی شاند
گورنمنٹ اقلیتی پوسٹ میٹرک بوائز ہاسٹل میں داخلے
عادل آباد ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے گورنمنٹ اقلیتی پوسٹ میٹرک بوائیز ہاسٹل میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار کی اطلاع کے بموجب پوسٹ میٹرک بوائیز ہاسٹل میں داخلہ لینے والے طلباء جو 2014-15 کے وران انٹرمیڈیٹ ، ڈگری ، پوسٹ گرائجویشن ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، انجینئرنگ ، پالی ٹکنیک ،
جامع مسجد کاغذنگر کیلئے 15 لاکھ روپئے کی اجرائی
کاغذنگر۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)2008 ء کے رمضان کے مبارک مہینہ میں ایس پی ایم جامع مسجد کی مینار پر بجلی اُس وقت گری جب مصلیان اور امام تراویح میں مصروف تھے ۔ حافظ صاحب کے سینہ میں قرآن ہونے سے بجلی اُن کا بال بیکا نہ کرسکی اور مصلیان بھی محفوظ رہے ۔ اہلیان کاغذنگر نے اسے قدرت کا کرشمہ بتایا اُس وقت مسجد ہذا کی مینار کو معمولی سا نقص
نادار طلبہ میں تعلیمی امداد کی تقسیم
اوٹکور ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن دہلی و مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اشتراکیت سے اوٹکور میں پہلی قسط میں جملہ 20 طلباء کیلئے 2250 کے حساب سے جملہ رقم 45,000 اور دوسری قسط مبلغ 16 طلباء کو فی طالب علم 6000 روپئے کے حساب سے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طورپر جناب الحاج عثمان عبیداﷲ مجاہد صدیقی ناظم ضلع
مساجد و عیدگاہوں کے اطراف انتظامات کا جائزہ
سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہ رمضان میں صاف صفائی ، پینے کے پانی ، برقی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈاکٹر اے شرتھ انچارج کلکٹر ضلع میدک نے جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں مسلمانوں نے بتایا کہ رات دیر گئے دوکانات کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے اور مساجد و عیدگاہوں کے اطراف و اکناف صاف صف
کاغذنگر میں وظیفہ سے محروم افراد کو اطلاع
کاغذنگر ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر کاغذنگر کی اطلاع کے بموجب عمررسیدہ اور جسمانی معذور افراد جو مشین کی ٹکنیکل خرابی کی وجہ سے تین ماہ سے وظیفہ سے محروم ہیں اُن کی دوبارہ تصویر اور انگلیوں کے نشانات متعلقہ میونسپل وارڈس میں لئے جارہے ہیں۔ 28 جون تک عمررسیدہ اور جسمانی معذور افراد تصویر اور انگلیوں ک
رمضان المبارک نفس پہ قابو پانے کا مہینہ
سنگاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی شعبہ خواتین کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان میں نسیم سلطانہ معاون ناظمہ شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ نے خطاب کرتے ہئوے کہا کہ اپنے آپ کو اﷲ رب العزت سے قریب کرنے کا مہینہ آگیا ۔ اس ماہ میں اﷲ سے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے آپسی دشمنی و کدورت کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ سے زیا
تعلیمی و طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات
شادنگر۔ 25 جون ۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ڈاکٹر ٹی راجیا کے دورۂ شادنگر کے موقع پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کرتے ہوئے شادنگر گورنمنٹ ہاسپٹل میں درپیش مسائل کے متعلق ایک تحریری یادداشت حوالے کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ڈاکٹر ٹی راجیا نے شاد
سرکاری اسکولوں میں جدید تعلیم کے دعوے کھوکھلے
یلاریڈی ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء و طالبات کو اس سال بھی کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا یا نہیں اس تعلق سے طلباء و اولیائے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ کارپوریٹ اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں پر بھی طلباء کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کروڑوں روپئے صرف کرتے ہ
پینے کے پانی کے مسئلہ کی فوری یکسوئی
نارائن پیٹ ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر پی گنگادھر نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد نارائن پیٹ ٹاؤن کے تمام وارڈوں کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ ٹاؤن پلاننگ آفیسر مسٹر ودیا ساگر ، اسسٹنٹ انجینئر بلدیہ مسٹر مہیش و دیگر بلدی عہدیداروں و واٹر سپلائی عملہ کے ساتھ نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 5کا تفصیلی دورہ
بودھن میں بیوی کو ہراسانی کے خلاف سزائے قید
بودھن۔25جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ساتویں اڈیشنل سیشن کورٹ بودھن کے معزز جج گووردھن ریڈی نے کل سہ پہر اپنے اجلاس پر دیئے گئے فیصلے میں ریجنل منڈل کے موضع نیسلہ کے وائی سائیلو کو اپنی بیوی کو مسلسل ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچاکر اقدام خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کے الزام میں تین سال کی سخت سزا قید اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ تفصیلات
بودھن میں نئی بس سرویس کا افتتاح
بودھن۔25جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے آج 11بجے دن بودھن تا نظام آباد برائے شکرنگر کالونی و موضع نرسا پور ایک لوکل بس کا افتتاح انجام دیا ۔ کالونی اور نرسا پور چونکہ اہم سڑک سے دو تا تین کلومیٹر دور واقع ہے جہاں سے بس اسٹانڈ تک آنے مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس علاقہ
بودھن میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ
بودھن۔25جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی جناب جمیل سائبر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بودھن شہر میں بڑھتے ٹریفک مسائل کی طرف سے محکمہ آر اینڈ بی‘ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کی توجہ مبذول کروائی ۔ بودھن کے شہری علاقہ اور مضافات میں آئے دن حادثات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہفتہ میں ایک موت اور روزانہ کسی نہ کسی علاقہ
یلاریڈی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اساتذہ کا تربیتی پروگرام
یلاریڈی۔25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر منڈل پریشد آفس میں نویں ‘ دسویں میں تعلیم خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماجیات کے نصاب پر بدلے گئے نئے نصاب کی تربیت RVM عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دی ۔ طلباء کو آسان زبان میںتدریسی خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ سوالات کے پرچہ جات بھی کسطرح