محبوب نگر کے اقلیتی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات

محبوب نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) ٹی آر ایس پارٹی کے بانی و صدر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بننے کے ضمن میں سید امین الدین قادری نائب صدر جامع مسجد جناب محمد رفیق احمد قادری ، جناب محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی پر مشتمل وفد نے مسٹر کے چندرشیکھر راو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی او

ضلع عادل آباد کو خوبصورت بنانے کا عزم

ایچوڑہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کے پہلے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات کے دورہ کے موقع پر ایچوڑہ مستقر پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ ٹی آر ایس قائدین نے اس موقع پر گلپوشی وشال پوشی کی ۔ اس موقع پر وزیر ریاستی برائے جنگلات و ماحولیات جوگو رامنا نے کہا کہ ضلع عادل آباد کو سیاحوں کیلئے خوبصورت و سیاحت کیلئے مرکز توج

سنگاریڈی میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ

سنگاریڈی ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا ۔اس دوران عوام نے شکایت کی کہ تیز ہوا چلتے ہی برقی عہدیداروں کی جانب سے فوری برقی منقطع کردی جارہی ہے جس کی وجہ شدید گرمی میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انجینئرنگ طلباء کو برقی منقطع کردینے کی وجہ سے امتحان

کوہیر میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد

کوہیر ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل محکمہ مال گذاری کے زیراہتمام کوہیر منڈل میں واقع ایس ایس فنکشن ہال میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت کوہیر تحصیلدار فرحین شیخ نے کی اس موقع پر کوہیر منڈل کے مشہور شاعرجناب لطیف نے اپنا کلام پیش کیا اور زبردست داد حاصل کی اس کے علاوہ ہندی اور تلگو کے شاعر شیو کمار

اے بالیا گمبھی راؤ پیٹ کے انچارج سرپنچ مقرر

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) اے بالیا میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے انچارج سرپنچ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ نائب سرپنچ بالیا کو سرپنچ کی نشست کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ انچارج سرپنچ بنایا گیا جبکہ سرپنچ ملوگاری پدما ضلع پریشد رکن کی حیثیت سے کامیابی کے بعد سرپنچ کے عہدے کو استعفی دے دیا تھا۔

کلکٹریٹ محبوب نگر کے زیراہتمام جشن تلنگانہ کا مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) ضلع محبوب نگر میں جہاں 2 تاریخ سے جشن تلنگانہ پروگرامس حکومتی سطح پر جاری ہیں وہیں اردو زبان و شاعری سے وابستگی کی خاطر کلکٹریٹ محبوب نگر کے زیراہتمام 4 جون 8 بجے شب بمقام ضلع پریشد گراؤنڈ جشن تلنگانہ کے ضمن میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب یم گریجا شنکر ضلع کلکٹر نے کی ۔ جبکہ مہمانان

دھان کی عدم خریدی پر کاشتکاروں کا دھرنا

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دھان کی عدم خریدی پر کاشتکاروں نے آج آئی کے پی کے زیراہتمام گمبھی راؤ پیٹ میں خریدے جانے والے دھان کے مرکز پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ سینکڑوں کاشتکار آج اپنے اناج کے ساتھ مرکز پر دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو یوم سے آئی کے پی کے ذمہ داروں نے باردان ( تھیلے ) کی عدم موجودگی

کرنول میں ٹیلرینگ سنٹرکا قیام

کرنول ۔ 5 ۔ جون ( فیاکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کرنول میں شعبہ خدمت خلق کے تحت ایک خواتین کے سیونگ سنٹر ( ٹیلرینگ سنٹر ) کا تقریباً دو سال پہلے آغاز کیا گیا جس میں اب تک تقریباً 100 خواتین اس سیونگ سنٹر سے باضابطہ ٹیلرنگ کے مختلف کام سیکھ کر فارغ ہوئے ہیں فارغ شدہ خواتین کو اس ادارے کے ذریعہ سرٹیفیکٹ دینا طے پایا اس کیلئے ایک پروگرام مسجد

تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سب ٹریزری دفاتر کے قیام کا مطالبہ

ویملواڑہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )فینانس و سیول سپلائز وزیر ایٹالہ راجندر کو تلنگانہ مسلم ائمپلائز اسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد حسین نے حیدرآباد میں میمورنڈم پیش کیا ۔ اور گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس دوران تلنگانہ مسلم ائمپلائز کے صدر محمد مجاہد حسین نے ایٹالہ راجندر کو یادداشت پیش کی اور بتایا کہ فینانس سیول سپلائز کے خالی ہونے

تلنگانہ کی تشکیل ، مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ

بچکنڈہ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے جناب محمد محمود علی کو تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے پر بچکنڈہ کے جمعیت العلماء اور عوام نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا محمد رضوان القاسمی ناظم مدرسہ بچکنڈہ نے کہا کہ آج تلنگانہ ریاست وجود م

انتخابات میں ناکام لیڈروں کو عہدے حاصل ہونے پر اظہار مسرت

نظام آباد:5؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق صدر پردیش کانگریس و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس، سابق وزیر و ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر کو عام انتخابات میں ناکامی کے باوجود بھی سرکاری سطح پر عہدہ حاصل ہونے پر ان کے بہی خواہوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ مسٹر ڈی سرینواس قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے مسٹر محمد علی شبیر کو قانون س

ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ کی تصنیف ’’ کلیات راجہ مہدی علی خاں ‘‘ کو انعام

نظام آباد ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ ایڈیٹر ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ نظام آباد کی مرتبہ چھٹی تصنیف ’’ کلیات راجہ مہدی علی خاں ‘‘ کو ’’ مطبوعات پر انعامات ‘‘ اسکیم کے تحت زمرہ ’’ تحقیق و تنقید ‘‘ میں سال 2012 ء کیلئے انعام اور توصیف نامہ عطا کیا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ نے جنا

دی اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کاسالانہ جنرل باڈی اجلاس

کریم نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) سکریٹری دی اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کے مطابق شہر کریم نگر میں بلاسودی قرض حسنہ فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور 6.50 کروڑ ہے ۔ سوسائٹی کے ہر ماہ پابندی سے مینجنگ کمیٹی اور لون کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ ہر ماہ تقریباً 18 تا 20 لاکھ روپئے قرض حسنہ ضمانتی / کفالتی منظور کیا جاک

مذہبی خبریں

ہر قدم اسلام اور اس کی تعلیم و تربیت کا لحاظ رکھنے پر زور
مدرسہ عزیز العلوم میں اجلاس و دستاربندی ، مولانا جمال الرحمن کا خطاب

خاتون کو ہراساں کرنے اور فحش پیامات رسانی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) قابل اعتراض ای میل پیامات گشت کراتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبرآباد پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے آج گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ این نوین بابو جو ہیلکرو کنسلٹنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کا سابق ملازم ہے مادھا پور کی ایک خاتون کو قابل اعت

نقلی دھات فروخت کرنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون نے دودھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو نقلی دھات کو قیمتی ایریڈیم دھات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ ڈی رمیش جو پیشہ سے ٹیلر ہے اور اس کا ساتھی36سالہ بی راجندر پرساد متوطن ضلع ورنگل نے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے 300گرام نقلی دھات کو ق

برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ محمد تاج جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ گھٹکیسر کے ساکن محمد جیلانی کا بیٹا تھا ۔ وہ کل ناچارم کے علاقہ میں پلمبر کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھلس جانے والے شخص کی موت