عثمانیہ یونیورسٹی کے آج امتحانات

حیدرآباد 18 مئی ( آئی این این ) عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر کے پرتاپ ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ اور کیمپس کالجس میں پوسٹ گریجویٹ ایم بی اے ، بی ای ، بی ٹیک امتحانات معلنہ نظام الاوقات کے مطابق 19 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دن کے امتحانات ملتوی نہیں کئے جائیں گے ۔

دؤدھ کی تیزرفتار ویان درخت سے ٹکراگئی ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) تیز رفتار ڈی سی ایم ویان جھاڑ سے ٹکراجانے کے باعث ایک مزدور ملک پیٹ کے علاقے شالی وہانا نگر میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ اے سریش کمار ساکن سفیل گوڑہ دودھ سے لدی ڈی سی ایم ویان میں موجود تھا کہ اچانک ویان حادثے کا شکار ہوگئی اور وہاں پر موجود جھاڑ سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں سریش شدید زخمی ہوگیا تھ

سارق کا شبہ اور غلط فہمی سے زدوکوب مستری فوت

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) ملکاجگری کے علاقہ تالابستی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزدور کو سارق ہونے کی غلط فہمی کے باعث ہجوم نے شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب کے ناگیشور راؤ جو پیشہ سے مستری تھا /13 مئی کو تالابستی علاقہ میں اپنے پڑوسی چناکیشولو سے ملاقات کیلئے گیا ہوا تھا ۔ کیشولو نے راؤ کو غلط فہمی میں

بیماری سے بیزار شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) خرابی صحت کے باعث ایک شخص نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب 40 سالہ اے لکشمی نارائنا جو میڈیکل شعبہ سے وابستہ تھا اور اس نے کل رات دیر گئے یاقوت پورہ ۔ اپو گوڑہ کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں پر ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ د

سڑک عبور کرتے ہوئے بلدی ملزم ہلاک

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران 40 سالہ جی ایچ ایم سی کاجاروپ کش ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب پی بابو راؤ ساکن بالاپور پہاڑی شریف کل رات دیر گئے ایل بی نگر کی مصروف سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ تیز گرفتار لارنے سے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں بابو راؤ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ کو منتقلی کے دور

مکہ مسجد بم دھماکہ کی ساتویں سالانہ یاد

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) مکہ مسجد بم دھماکے کی ساتویں سالانہ یاد کے پیش نظر شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولیس نے آج سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات کئے تھے ۔ /18 مئی 2007 ء کو تاریخی مکہ مسجد میں پیش آئے بم دھماکے مصلیان جاں بحق ہوگئے تھے اور پولیس فائرنگ میں نہیتے مسلمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے تھے ۔ دھماکوں

تلنگانہ و آندھرا پردیش کے متوقع چیف منسٹر کے سی آر و چندرا بابو کو مبارکباد

حیدرآباد۔ 18 مئی (پریس نوٹ) امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش و اڑیسہ نے علاقہ تلنگانہ و علاقہ سیما۔ آندھرا کے متوقع چیف منسٹر مسرز کے چندرا شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو سربراہان ٹی آر ایس اور ٹی ڈی پی کو اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ان کے بہترین مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ

انجینئرنگ ، اگریکلچرل و میڈیسن میں داخلہ انٹرنس ’’ایمسیٹ 2014‘‘

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) ریاست بھر میں انجینئرنگ، اگریکلچرل و میڈیسن کورسیس میں داخلوں کیلئے ’’ایمسیٹ 2014‘‘ کا 22 مئی کو منعقد ہوگا۔ ایمسیٹ2014 ء کے وسیع پیمانے پر اور پرامن انعقاد کیلئے وسیع تر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس مرتبہ ایمسیٹ 2014 ء میں ایک ٹسٹ بھی تاخیر سے امتحانی مرکز پر پہونچنے والے کسی بھی امیدوار کو ایمسیٹ

ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے انتخابی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

حیدرآباد 18 مئی (پریس نوٹ) لوک ستہ پارٹی کے نیشنل صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے انتخابات میں ان کی پارٹی کو ہوئی شکست کی ذمہ داری قبول کی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ حالانکہ عوام نے نئی ریاست کے لئے اس کی آواز کی تائید و حمایت کی ہے۔ تاہم انتخابات میں وہ پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔