عام ریت عوام کے لئے مہیا رہے گی

گلبرگہ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلعی انتظامیہ نے عوام کے تعمیری پروجیکٹس کے لئے عام ریت مہیا کرنے کے لئے سارے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ و ضلع سیانڈ کمیٹی کے صدر نشین این وی پرساد نے کہا ہے کہ تعلقہ جیورگی کے مواضعات اٹگا اور کولکور اور گلبرگہ تعلقہ کے مواضعات ندی سنور و سومناتھن ہلی سے ضرورت مند ون کو ریتی سربراہ کی

گلبرگہ کے لئے پینے کے پانی کی سربراہی تشفی بخش

گلبرگہ2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایکزیکیوٹیو انجینئر کرناٹک اربن واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج بورڈ نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ بھیما ندی پر تعمیر کردہ سرڈگی بیاریج اور بینی تھورا ندی کے آبی ذخائر جو شہر گلبرگہ کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے بڑے ذرائع ہیں ان میں تشفی بخش حد تک پانی موجود ہے۔ انجئیر موصوف نے کہا ہے کہ ان دونوں ذخائر آ

کاشی ناتھ بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے صدر منتخب

بیدر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے لئے نئے عہدیداروں کے انتخابات کل منعقد ہوئے ۔ مسٹر کے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوئے جملہ 754 ارکان میں 556 نے ووٹ کا استعمال کیا۔ کاشی ناتھ نے 380 ووٹ حاصل کئے جبکہ ہنمنت رائے سندول کو 82 اور سنجیوریڈی کو 55 ووٹ حاصل ہوئے ۔2 نائب صدر عہدوں پر کیرتی نے 354 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئیں۔ ن

بگدل ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے نمائندگی

بیدر2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیپو سلطان یووک سنگھ بگدل کے صدر فیاض نائب صدر شرف الدین سکریٹری سائن پنٹو،ڈپٹی سکریٹری محمد سلیم ، محمد فہیم اور دوسروں نے آج ایک دستخطی یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدر کو پیش کریت ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ اسپتال بگدال میں گذشتہ 2 سالوں سے ڈاکٹر نہیں ہیں۔ یہاں مریضوں کیلئے کوئی سہولت مہیا نہیں ہے ۔ بگدال کی آباد

تانڈور میں یوم مئی تقاریب کا انعقاد

تانڈور 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل یکم مئی تانڈور میں عالمی اعتبار سے یوم مزدور منایا گیا امبیڈکر چوک پر تمام محنت کش طبقہ کا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر سی پی آئی لیڈر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ محترمہ وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ اور دوسرے مزدور قائدین نے سرخ پرچم لہرایا اور عالمی سطح پر محنت کش طبقہ کی سرمایہ داروں کی جانب سے استحصال کی مذمت کی

سدی پیٹ میں مولانا عطاء الحق کریمی کا خطاب

سدی پیٹ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جلسہ بعنوان اہل اللہ کے مزارات کو شہید کرنا ظلم ہے ۔ مشترکہ مجلس اہلسنت و الجماعت سدی پیٹ و نوجوانان اہلسنت و الجماعت نے صحافتی بیان میں بتایا کہ اولیاء کرام کے مقدس مزارات اور استانوں کو بچانا یعنی تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری اور فرض بنتا ہے آئے دن جو واقعات پیش آرہے ہیں ان واقعات کے پیش نظر مورخہ 3 مئی

وارناسی کی صدیوں قدیم ہندو ۔ مسلم اتحاد کی فضاء مسموم ہونے کا اندیشہ

وارناسی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق کبیر مٹھ کے سربراہ سنت ویویک داس آچاریہ نے کہاکہ نریندر مودی اِس مندروں کے شہر کے یکجہت تمدن کی عکاسی نہیں کرتے۔ اُنھوں نے خبردار کیاکہ اُن کا اِس حلقہ سے انتخابی مقابلہ اِس مقدس مقام کے صدیوں قدیم ہندو ۔ مسلم اتحاد کی فضاء کو ’’مسموم‘‘ کردے گا۔ اُنھوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ وا

مودی سے میری کبھی دوستی نہیں تھی ، وہ جھوٹ بول رہے ہیں

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن پر مودی کے انٹرویو میں آج مزید شدت پیدا ہوگئی جبکہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے اُن سے قریبی تعلقات کے دعوؤں کو بے بنیاد اور سفید جھوٹ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن سے ملاقات اور دوستی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ یہ ایک سیاسی اسٹنٹ ہے تاکہ انتخابات کے

مودی نے پرینکا کو کبھی اپنی بیٹی جیسی نہیں کہا : بی جے پی

وارناسی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے انٹرویو پر تنازعہ پیدا ہونے پر بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ چیف منسٹر گجرات نے کبھی بھی یہ نہیں کہا تھا کہ پرینکا گاندھی اُن کی بیٹی جیسی ہیں۔ انٹرویو کو کس کے دباؤ پر اڈٹ کیا گیا تھا، اِس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جبکہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے

سونیا گاندھی کے خدا سے مدد طلب کرنے پر مودی کو اعتراض

خلیل آباد (یوپی) 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج سونیا گاندھی کی جانب سے ملک کو ’’مودی کے نمونے‘‘ سے بچانے خدا سے مدد طلب کرنے اور دُعا کرنے کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہاکہ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُنھیں کتنا بڑا مسئلہ درپیش ہے۔ اپنی تقریروں میں اُنھوں نے کبھی خدا کا حوالہ نہیں دیا تھا۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ

مودی کو اقتدار سے دور رکھنے تیسرا محاذ حکومت کو کانگریس کی تائید ممکن: سی پی آئی ایم

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 1994 ء جیسی صورتحال کا اعادہ ممکن قرار دیتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہاکہ کانگریس سیکولر پارٹیوں کی حکومت کو مرکز میں تائید فراہم کرنے کے لئے مجبور ہوجائے گی۔ تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھ سکے۔ اُنھوں نے کہاکہ انا ڈی ایم کے جیسی پارٹیوں کی تیسرے محاذ میں شمولیت کے امکان کو بھی

ایس آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ دوبارہ شروع کیا

مظفر نگر 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے مظفر نگر فسادات مقدمہ بشمول دیہات پھوگانہ کا اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ دوبارہ شروع کردیا کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے اِس کی ہدایت دی گئی تھی۔ کل ایک خاتون مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش ہوتے ہوئے اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ خواتین نے اپنے بیانات درج کروائے اور اعتراف کیاکہ پھو

مودی کو کانگریس اور کجریوال کا چیالنج صرف ذرائع ابلاغ کی اختراع

پٹنہ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی قائد سی پی ٹھاکر نے دعویٰ کیاکہ نریندر مودی کو وارناسی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے چیلنج درپیش ہونے کی خبر ذرائع ابلاغ کی اختراع ہے۔ اُنھوں نے ٹیلیفون پر کہاکہ وہ وارناسی حلقہ کے 80 دیہاتوں کا دورہ کرچکے ہیں اور دیکھا کہ بلا لحاظ ذات پات و مذہب تمام عوام نریندر مودی کی تائید میں ہیں کیون

مودی کے حفاظتی انتظامات کے بی جے پی مطالبہ میں شدت

وارناسی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے نریندر مودی کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے مطالبہ میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ یو پی کے علاقہ خلیل آباد میں آج صبح اُن کے جلسہ کے مقام پر ایک لاوارث گاڑی دستیاب ہوئی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت کو مودی کے تحفظ کے مسئلہ سے نمٹنا چاہئے۔ پارٹی ترجمان نرملا سیتا

حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے غیرمقامی امیدواروں کا انتخاب

یلاریڈی۔2مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ اسمبلی کا قیام عمل آکر 52سال کاعرصہ ہوچکاہے لیکن آج تک یلاریڈی منڈل سے انتخابات میں کسی جماعت نے کسی قائد کوفوقیت نہ دی جس سے یلاریڈی حلقہ اسمبلی کہلانے والا منڈل سے کوئی اسمبلی انتخابات میں آج تک کسی جماعت سے امیدوار نہ بن سکا۔ اس حلقہ کے منڈلوں میں یلاریڈی‘ ناگی ریڈی پیٹ ‘ لنگم پیٹ ‘

ویلفیرپارٹی آف انڈیا کے امیدواران کا اظہار تشکر

شہرکریم نگر ۔ 2مئی( پریس نوٹ) کریم نگر کے ایم ایل اے امیدوار جناب وسیم الدین احمد کے پریس نوٹ کے مطابق اہلیان کریم نگر کے ووٹرس سے اظہار تشکر کیا اور اس کے ساتھ تمام ڈبلیو پی آئی کے کارکنان خاص کر جماعت اسلامی ‘ سنی علماء بورڈ‘ اہلحدیث اسلامک ویلفیر سوسائٹی کا بھی اظہار تشکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اظہار افسوس بھی کیا کہ مسلم و

میدک میں آبدار خانہ کا افتتاح

میدک۔2مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے چار مقامات پر واسوی کلب کے زیراہتمام آبدارخانوں کا قیام عمل میں آیا ۔رام داس ایکس وے اور چمن ایکس وے پر مارکیٹنگ کمیٹی چیرمین مسٹر ٹی چندرا پال نے افتتاح کیا ۔ اسطرح اولڈ بس اسٹیشن کے پاس قائم کردہ آبدار خانہ کا افتتاح ڈپو منیجر مسٹر راجو نے افتتاحکیا اور زرعی مارکیٹنگ کمیٹی کے باب الداخلہ

سانپ ڈسنے سے خاتون فوت

بیدر ۔2مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیت میں کام کررہی منگلا گنپت راؤ چودھری نامی 35سالہ خاتون سانپ ڈسنے سے ہلاک ہوئی ۔ اس تعلق سے ہمناآباد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیاہے ۔

ہمناآباد میں سرقہ کی وارداتیں

بیدر ۔2مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد ٹاؤن کے شیونگر کالونی میں کل دوپہر کے اوقات میں 3مکانات میں سرقہ کیا گیا ہے ۔سری دیوی ‘ سجن شٹی ‘ سری ناتھ بھوسلے کے بشمول 3مکانات میں لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقد رقم سرقہ کرلی گئی ہیں ۔ اس تعلق سے ہمناآباد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیاہے ۔

نارائن پیٹ میں بوتھ پر قبضہ کی شکایت

نارائن پیٹ ۔2مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے منڈل کوئل کنڈہ کے موضع سری وینکٹا پور اور مودیپور کے بوتھ نمبر 51 اور 07 میں تلگودیشم امیدوار راجندر ریڈی اور ان کے حامیوں نے ووٹنگ مشین انتخابی عملہ سے چھین کر قبضہ کرلیا اور تلگودیشم امیدوار کے غنڈوں نے اپنے ہاتھوں سے یکطرفہ پولنگ کی اور صرف ایم پی کی ووٹنگ مشین میں رائے