اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔7 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران اہم درگاہوں اور بارگاہوں کے متولیوں اور سجادگان کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر مسلم جماعتوں و تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ کے احاطہ میں آج ایک کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بلا لحاظ مسلک و مکتب مختلف جماعتوں کے قائدی